🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. أَبْوَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَاتِ الْخَيْلِ وَفَضْلٍ اقْتِنَائِهَا لِلْجِهَادِ وَمَا يَسْتَحِبُّ وَيَكْرَهُ مِنْهَا وَغَيْرِ ذَلِكَ
گھوڑے کی تعریف اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کے لیے ان کو پالنے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5180 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 5180
الجامع الكامل: 7952
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9339
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4322
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5180
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ مَعْقُودٌ أَبَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَمَنْ رَبَطَهَا عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنْفَقَ عَلَيْهَا احْتِسَابًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَرِيَّهَا وَظَمَأَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا فَلَاحٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ رَبَطَهَا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَفَرَحًا وَمَرَحًا فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَرِيَّهَا وَظَمَأَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا خُسْرَانٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
۔ سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: گھوڑوں کی پیشانیوں کے ساتھ قیامت کے دن تک، یعنی ہمیشہ کے لیے خیر وابستہ کر دی گئی ہے، پس جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی راہ کے لیے تیاری کرتے ہوئے گھوڑا باندھا اور اسی کے راستے کی خاطر ثواب کی نیت سے اس پر خرچ کیا تو اس گھوڑے کا سیر ہونا، بھوکا ہونا، سیراب ہونا، پیاسا ہونا اور اس کی لید اور پیشاب، یہ سب چیزیں قیامت کے دن اس کے ترازوں میں کامیابی کا باعث ہوں گی، لیکن جس نے گھوڑے کو ریاکاری، شہرت اور اتراہٹ کے لیے پالا تو اس کے سیر ہونے، بھوکا رہنے، سیراب ہونا، پیاسا ہونا اور اس کی لید اور پیشاب، یہ سب چیزیں قیامت کے دن اس کے ترازوں میں خسارے کا باعث بنیں گی۔ [الفتح الربانی/أبواب السبق والرمي/حدیث: 5180]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابن ابي شيبة: 12/ 481، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27574 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28126»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7952
7952- عن أسماء بنت يزيد أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: الخيل في نواصيها الخير معقود أبدا إلى يوم القيامة، فمن ربطها عدة في سبيل الله، وأنفق عليها احتسابا في سبيل الله، فإنَّ شِبَعها وجوعها ورِيّها وظمأها وأرواثها وأبوالها فلاح في موازينه يوم القيامة، ومن ربطها رياءً وسمعةً وفرحاً ومرحاً فإنَّ شِبَعها وجوعها وريَّها وظمأها وأرواثها وأبوالها خسرانٌ في موازينه يوم القيامة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (27574، 27593)، وعبد بن حميد (1583) من طرق عن عبد الحميد بن بهرام، حدثني شهر بن حوشب، حدثتني أسماء بنت يزيد فذكرته.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9339
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ مَعْقُودٌ أَبَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَمَنِ ارْتَبَطَهَا عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنْفَقَ عَلَيْهَا احْتِسَابًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ شِبَعَهَا وَرِيَّهَا وَظَمَأَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا فَلَاحٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنِ ارْتَبَطَهَا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَفَرَحًا وَمَرَحًا فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَرِيَّهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا خُسْرَانٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے ہمیشہ کے لئے بھلائی رکھ دی گئی ہے، جو شخص اسے اللہ کی راہ میں (جہاد میں حصہ لینے کی) تیاری کے لئے باندھتا ہے اور اللہ کی راہ میں ثواب کی امید رکھنے کے لئے اس پر خرچ کرتا ہے، تو اس گھوڑے کا سیر ہونا، سیراب ہونا، پیاسا ہونا، اس کی لید اور اس کا پیشاب، قیامت کے دن اس شخص کے میزان میں کامیابی کا باعث ہو گا، اور جو شخص ریاء کاری دکھاوے، خوشی کے اظہار، خوشحالی کے لئے اسے باندھتا ہے، تو اس گھوڑے کا کھانا، بھوکا ہونا، اس کا سیراب ہونا، اس کی لید اور اس کا پیشاب، قیامت کے دن اس شخص کے میزان میں خسارے کا باعث ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9339]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (455/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27027»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4322
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ بَهْرَامَ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْخَيْلَ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَمَنِ ارْتَبَطَهَا عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا فَلَاحٌ فِي مَوَازِينِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ، حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ يَزِيدَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ أَبَدًا مَعْقُودٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَمَنْ رَبَطَهَا عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَنْفَقَ عَلَيْهَا احْتِسَابًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَرَيَّهَا وَظَمَأَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا فَلَاحٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ رَبَطَهَا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَمَرَحًا، فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَظَمَأَهَا وَرَيَّهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا خُسْرَانٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو النَّضْرِ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ ... فَذَكَرَ حَدِيثَ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ بِتَمَامَهِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ الْفَزَارِيُّ... فَذَكَرَهُ كَمَا رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ.
وَهَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، ثَنَا أَبُو النَّضْرِ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ ... فَذَكَرَهُ.
سیدہ اسماء بنتِ یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لیے خیر و برکت لکھ دی گئی ہے، لہٰذا جس شخص نے اللہ کی راہ میں (جہاد کی) تیاری کی نیت سے گھوڑا پالا، تو اس کا پیٹ بھر کر کھانا، اس کی بھوک، اس کا گوبر اور اس کا پیشاب قیامت کے دن اس کے میزانِ عمل میں کامیابی و کامرانی کا سبب بنے گا۔“ عبد بن حمید کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ”جس نے اللہ کی راہ میں ثواب کی نیت سے گھوڑا باندھا اور اس پر خرچ کیا، تو اس کا سیر ہونا، بھوکا رہنا، اس کی سیرابی، اس کی پیاس، اس کا گوبر اور اس کا پیشاب قیامت کے دن اس کے ترازو میں نیکیوں کا باعث ہوگا، لیکن جس نے محض دکھاوے، شہرت اور فخر و غرور کے لیے گھوڑا پالا، تو اس کا سیر ہونا، اس کا بھوکا رہنا، اس کی پیاس، اس کی سیرابی، اس کا گوبر اور اس کا پیشاب قیامت کے دن اس کے لیے باعثِ خسارہ ہوگا۔“ اس حدیث کو حارث بن محمد بن ابی اسامہ، ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی اپنی مسانید میں مختلف اسانید کے ساتھ اسی مفہوم میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4322]
تخریج الحدیث: «شبابة وعبد الحميد بن بهرام لا بأس بهما (من الحفظ)؛ شهر بن حوشب: صدوق كثير الإرسال والأوهام (من الحفظ)»
«(4322/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 27027، وأخرجه فتح الباري برقم: 2696، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 227»
«(4322/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 27027، وأخرجه فتح الباري برقم: 2696، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 227»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف شهر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں