🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ مَا يُقَالُ لِدُخُولِ الْمَنْزِلِ وَالْخُرُوجِ مِنْهُ وفي الشوقِ وَعِنْدَ انْقِضَاضِ الْمَجْلِسِ
گھر میں داخل ہونے کی، گھر سے نکلنے کی، بازار میں داخل کی¤اور مجلس کو ختم کرتے وقت کی دعاؤں کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5558 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 5558، 2316
مسند احمد: 471
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17077
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3428، 3701
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5558
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ يُرِيدُ سَفَرًا أَوْ غَيْرَهُ فَقَالَ حِينَ يَخْرُجُ بِسْمِ اللَّهِ آمَنْتُ بِاللَّهِ اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ إِلَّا رُزِقَ خَيْرَ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ وَصُرِفَ عَنْهُ شَرُّ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ
۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان سفر یا کسی اور کام کے ارادے سے گھر سے نکلے اور نکلتے وقت یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ آمَنْتُ بِاللّٰہِ اعْتَصَمْتُ بِاللّٰہِ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ (میں اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا، میں نے اللہ کی پناہ لی، میں نے اللہ تعالیٰ پر توکّل کیا، برائی سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں ہے، مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے) [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5558]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة الرجل الذي روي عنه صالح بن كيسان، أخرجه ابن السني في عمل اليوم والليلة: 491، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 471 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 471»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة الرجل الذي روي عنه صالح بن كيسان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 471
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ، يُرِيدُ سَفَرًا أَوْ غَيْرَهُ، فَقَالَ حِينَ يَخْرُجُ: بِسْمِ اللَّهِ، آمَنْتُ بِاللَّهِ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، إِلَّا رُزِقَ خَيْرَ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ، وَصُرِفَ عَنْهُ شَرُّ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان اپنے گھر سے نکلتے وقت خواہ سفر کے ارادے سے یا ویسے ہی یہ دعا پڑھ لے «بسم الله آمنت بالله، اعتصمت بالله، توكلت على الله لاحول ولاقوة الا بالله»، تو اسے اس کی خیر عطاء فرمائی جائے گی اور اس نکلنے کے شر سے اس کی حفاظت کی جائے گی۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 471]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة الرجل الذى روى عنه صالح بن كيسان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2316
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ يُرِيدُ سَفَرًا أَوْ غَيْرَهُ فَقَالَ حِينَ يَخْرُجُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، إِلَّا رُزِقَ خَيْرَ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ، وَصُرِفَ عَنْهُ شَرُّ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ) )
سیّدناعثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بھی سفر یا کسی اور کام کے ارادے سے گھر سے نکلتا ہے اور یہ دعا پڑھتا ہے: آمَنْتُ بِاللّٰہِ، اِعْتَصَمْتُ بِاللّٰہِ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ … میں اللہ پرایمان لایا،اس (کی رسی) کو مضبوطی سے تھاما اور میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، گناہوں سے بچنے کی قدرت اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے، مگر اللہ کے ساتھ۔ تو اس کو اس راستے کی خیر و برکت دی جائے گی اور اس راستے کو اس کی برائی سے بچالیا جائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2316]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة الرجل الذي روي عنه صالح بن كيسان، أخرجه الخطيب في ’’تاريخ بغداد‘‘: 5/ 145، وابن السني في ’’عمل اليوم والليلة‘‘: 491، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 471 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 471»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة الرجل الذي روي عنه صالح بن كيسان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17077
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ يُرِيدُ سَفَرًا أَوْ غَيْرَهُ فَقَالَ حِينَ يَخْرُجُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ إِلَّا رُزِقَ خَيْرَ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ، وَصُرِفَ عَنْهُ شَرُّ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عُثْمَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان سفر پر جانے کے لیے، یا کسی اور سلسلے میں اپنے گھر سے نکلتا ہے اور نکلتے ہوئے یہ پڑھ لیتا ہے:
«آمَنْتُ بِاللَّهِ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”میں اللہ پر ایمان لایا، میں نے اللہ تعالیٰ کو مضبوطی سے تھام لیا، میں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُس نکلنے میں اسے بھلائی نصیب کی جاتی ہے، اور اس نکلنے میں، اُس سے برائی کو پھیر دیا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک شخص کے حوالے سے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17077]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (471)، أخرجه مسند أحمد برقم: 473»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3428
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْإِفْرِيقِيُّ ، ثَنَا حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ مِنْ كُنُوزِ الْعَرْشِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے (اس وظیفے کے بارے میں) دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کلمہ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» جس کا مفہوم یہ ہے کہ ”اللہ کی مشیت و توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے پھرنے کی کوئی تدبیر ہے اور نہ نیکی کرنے کی کوئی قوت“، یہ عرشِ الہٰی کے انمول خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔“
امام بوصیری نے اس روایت کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے کیونکہ اس میں حفص بن عبداللہ الافریقی نامی راوی موجود ہے جو کہ ضعیف الحفظ ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3428]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6021، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2704، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3374، 3461، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1526، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3824، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19026، 19078، 19082، 19102، 19108، 19151، 19246، 19256، وأخرجه فتح الباري برقم: 2830، 6021، 6952، وأخرجه مسند البزار برقم: 2990، 2995، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1964، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1127، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10096، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8256، وأخرجه شرح السنة برقم: 1284»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3701
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو الْفَضْلِ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا الْأَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَنْ مَخْلَدِ بْنِ هُذَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، قَالَ: إِنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَفْسِيرِ قَوْلِهِ تَعَالَى: لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ قَبْلَكَ، تَفْسِيرُهَا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللهَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ، وَالظَّاهِرِ وَالْبَاطِنِ، وَبِيَدِهِ الْخَيْرُ يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، مَنْ قَالَهَا إِذَا أَصْبَحَ عَشْرَ مَرَّاتٍ، أُعْطِيَ عَشْرَ خِصَالٍ، أَمَّا أَوَّلُهُنَّ: فَيُحْرَسُ مِنْ إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ، وَأَمَّا الثَّانِيَةُ فَيُعْطَى قِنْطَارًا مِنَ الْأَجْرِ، وَأَمَّا الثَّالِثَةُ فَتُرْفَعُ لَهُ دَرَجَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَأَمَّا الرَّابِعَةُ فَيُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَأَمَّا الْخَامِسَةُ فَيَحْضُرُهَا اثْنَا عَشَرَ أَلْفَ مَلَكٍ، وَأَمَّا السَّادِسَةُ فَلَهُ مِنَ الْأَجْرِ كَمَنْ قَرَأَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَالزَّبُورَ وَالْفُرْقَانَ، وَلَهُ مَعَ هَذَا يَا عُثْمَانُ مِنَ الْأَجْرِ كَمَنْ حَجَّ وَاعْتَمَرَ، وَقُبِلَتْ حَجَّتُهُ وَعُمْرَتُهُ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ طُبِعَ بِطَابَعِ الشُّهَدَاءِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي عَاصِمٍ .

وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْإِفْرِيقِيُّ ، حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، قَالَ: سُئِلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَنْ مَقَالِيدِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ مِنْ كُنُوزِ الْعَرْشِ... الْحَدِيثَ.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ﴾ [سورة الزمر: 63] کی تفسیر کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھ سے تم سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے سوال نہیں کیا، اس کی تفسیر یہ کلمات ہیں: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللهَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ، وَالظَّاهِرِ وَالْبَاطِنِ، وَبِيَدِهِ الْخَيْرُ يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے، میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں، اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت، وہی سب سے پہلے ہے اور وہی سب سے آخر، وہی ظاہر ہے اور وہی پوشیدہ، تمام تر بھلائی اسی کے دستِ قدرت میں ہے، وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے۔“ جو شخص صبح کے وقت ان کلمات کو دس مرتبہ پڑھ لے، اسے دس خصلتیں (عظیم فائدے) عطا کی جاتی ہیں؛ پہلی یہ کہ اسے ابلیس اور اس کے لشکروں سے محفوظ کر دیا جاتا ہے، دوسری یہ کہ اسے اجر کا ایک بڑا ڈھیر (قنطار) عطا کیا جاتا ہے، تیسری یہ کہ جنت میں اس کا ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے، چوتھی یہ کہ اس کا نکاح بڑی آنکھوں والی حوروں سے کیا جاتا ہے، پانچویں یہ کہ (ان کلمات کی تلاوت کے وقت) بارہ ہزار فرشتے حاضر ہوتے ہیں، چھٹی یہ کہ اسے تورات، انجیل، زبور اور فرقان (قرآن مجید) پڑھنے والے کے برابر اجر ملتا ہے، اور اے عثمان! اسے حج اور عمرہ کرنے والے کا ثواب بھی ملتا ہے جس کا حج اور عمرہ قبول کر لیا گیا ہو، اور اگر وہ اسی دن فوت ہو جائے تو اس پر شہداء کی مہر لگا دی جاتی ہے۔“
اسے امام ابن ابی عاصم نے بھی روایت کیا ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے آسمانوں اور زمین کی کنجیوں (مقادیر) کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“ یہی آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں، اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”اللہ کی مدد کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کی قوت“ عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے...“ (بقیہ حدیث اسی طرح ہے)۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3701]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه الأغلب بن تميم وهو ضعيف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 115)»
«أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6088»

الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں