الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِي فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَالصَّلَاةِ بِهَذَا الْوُضُوءِ
وضو، مسجدوںکی طرف چلنے اور اِس وضو سے نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 592 (کل: 13 مقامات، 12 کتب)
الفتح الربانی: 592
سنن ابوداود: 562
سنن ترمذی: 386
سنن دارمی: 1442
مشکوۃ المصابیح: 994
مسند احمد: 18103
صحیح ابن خزیمہ: 441
صحیح ابن حبان: 2036
السنن الكبرى للبيهقي: 5882
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 442
المعجم الاوسط: 8830
11 تا 13
حدیث نمبر: 16382
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْمُجَوِّزُ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَذِّنُ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ ، ثَنَا سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ الْحَنَّاطِ قَالَ: لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ وَأَنَا مُتَوَجِّهٌ إِلَى الْمَسْجِدِ مُشَبِّكٌ أَصَابِعِي، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَلَا يُشَبِّكْ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، فَإِنَّهُ فِي صَلَاةٍ.
ابو ثمامہ الحناط کہتے ہیں: سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ مجھے اس حال میں ملے کہ میں مسجد کی طرف جا رہا تھا اور اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسا رکھی تھیں، تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور مسجد آئے تو اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنسائے، کیونکہ وہ نماز کی حالت میں ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16382]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 151، حدیث 332»
حدیث نمبر: 16383
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ قَالَ: لَقِيتُ كَعْبَ بْنَ عُجْرَةَ يَوْمَ جُمُعَةٍ وَأَنَا أُرِيدُ الْجُمُعَةَ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ أَسْرَعْتُ نَحْوَهُ وَقَدْ شَبَّكْتُ بَيْنَ أَصَابِعِي، فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنْهُ ضَرَبَ يَدَيَّ وَفَرَّقَ بَيْنَ أَصَابِعِي، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ؟ فَقَالَ: إِنَّا قَدْ نُهِينَا أَنْ يُشَبِّكَ أَحَدُنَا بَيْنَ أَصَابِعِهِ فِي الصَّلَاةِ، قُلْتُ: إِنِّي لَسْتُ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: أَلَيْسَ تَوَضَّأْتَ وَأَنْتَ تُرِيدُ الْجُمُعَةَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَأَنْتَ فِي صَلَاةٍ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عن) والمثبت من النسخة الخطية.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عن) والمثبت من النسخة الخطية.
ابو ثمامہ کہتے ہیں: میں جمعہ کے دن سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے ملا، اس وقت میں جمعہ کے لیے جا رہا تھا، جب میں نے انہیں دیکھا تو ان کی طرف تیزی سے بڑھا، اور میں نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسا رکھی تھیں، جب میں ان کے قریب پہنچا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مار کر میری انگلیاں الگ کر دیں، تو میں نے عرض کیا: ابو محمد! یہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہمیں منع کیا گیا ہے کہ ہم میں سے کوئی نماز کی حالت میں اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسائے۔ میں نے عرض کیا: میں تو نماز میں نہیں ہوں۔ انہوں نے فرمایا: کیا تم نے وضو نہیں کیا جبکہ تم جمعہ کا ارادہ رکھتے ہو؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ انہوں نے فرمایا: تو تم نماز ہی کی حالت میں ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16383]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 152، حدیث 333»
حدیث نمبر: 8830
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ : نَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ الْحَنَّاطِ قَالَ: لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ ، وَأَنَا بِالْبَلَاطِ، وَقَدْ شَبَّكْتُ بَيْنَ أَصَابِعِي، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قُلْتُ: أُرِيدُ الْمَسْجِدَ، قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ، ثُمَّ خَرَجَ يُرِيدُ الْمَسْجِدَ، فَإِنَّهُ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُشَبِّكْ بَيْنَ أَصَابِعِهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ .
ابو ثمامہ حناط رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ملے، اس وقت میں بلاط (کے مقام) میں تھا اور میں نے اپنی انگلیوں میں انگلیاں ڈال رکھی تھیں۔ انہوں نے پوچھا: ”کہاں کا ارادہ ہے؟“ میں نے کہا: ”مسجد جانا چاہتا ہوں۔“ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے، پھر مسجد کے ارادے سے نکلے تو وہ اس وقت تک نماز ہی میں ہوتا ہے جب تک اپنی انگلیوں میں انگلیاں نہ ڈالے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ثمامہ سے داود بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8830]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ثمامہ سے داود بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8830]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 444، 441، 442، 443، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2036، 2150، وأبو داود فى «سننه» برقم: 562، والترمذي فى «جامعه» برقم: 386، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1444، 1445، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 967، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5965، 5964، 5962، 5963، 5966، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18390، 18399، 18401، 18402، 18417، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1159، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 369، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3331، 3335، 3333، 3334، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4860، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5566، 5564، 5565، 5567، 5569، 5570، والطبراني فى «الكبير» برقم: 321، 334، 332، 333، 336، 335، 337»