الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْحَثِ عَلَيْهِ وَكَرَاهَةِ تَرْكِهِ لِلْقَادِرِ
نکاح کی ترغیب دلانے اور قدرت رکھنے کے باوجود اس کو چھوڑنے کی کراہت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6828 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 6828
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6498
حدیث نمبر: 6828
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى فِتْيَةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالَ: ( (مَنْ كَانَ مِنْكُمْ ذَا طَوْلٍ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلطَّرْفِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَا، فَإِنَّ الصَّوْمَ لَهُ وِجَاءٌ) ) .
۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، نوجوان مہاجروں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تم میں سے جو طاقت رکھتا ہے، وہ شادی کرلے، کیونکہ یہ نگاہ کو سب سے زیادہ پست کرنے والی اور شرمگاہ کی سب سے زیادہ حفاظت کرنے والی ہے، اور جس میں اس کی طاقت نہ ہو تو وہ روزے رکھے، بیشک روزہ شہوت کو توڑ دینے والا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6828]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه النسائي: 4/171، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 411 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 411»
وضاحت: فوائد: … طاقت رکھنے سے مراد مہر اور بیوی کے نان ونفقہ کی قدرت ہے۔
”وِجَائ“ کا معنی خصی کرنا ہے، چونکہ روزہ شہوت کو کمزور کرتا ہے، اس لیے اس کو خصی کرنے سے تشبیہ دی گئی ہے، کیونکہ خصی ہونے سے بھی نکاح کا معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔
”وِجَائ“ کا معنی خصی کرنا ہے، چونکہ روزہ شہوت کو کمزور کرتا ہے، اس لیے اس کو خصی کرنے سے تشبیہ دی گئی ہے، کیونکہ خصی ہونے سے بھی نکاح کا معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 13446
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَقِيَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِمِنًى، فَجَعَلَ يُحَدِّثُهُ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَلَا نُزَوِّجُكَ جَارِيَةً شَابَّةً لَعَلَّهَا تُذَكِّرُكَ بَعْضَ مَا مَضَى مِنْ زَمَانِكَ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: أَمَا لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ لَقَدْ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّ الصَّوْمَ لَهُ وِجَاءٌ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرُهُ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الْأَعْمَشِ.
علقمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہا تھا کہ منیٰ میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ان سے ملے اور ان سے باتیں کرنے لگے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے ابو عبدالرحمن! کیا ہم آپ کی شادی کسی نوجوان لڑکی سے نہ کرا دیں، شاید وہ آپ کو آپ کے گزرے ہوئے زمانے کی کچھ باتیں یاد دلا دے؟ تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر آپ یہ کہتے ہیں تو ہم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نوجوانوں کی جماعت! جو کوئی تم میں شادی کی طاقت رکھتا ہے وہ شادی کرے، بیشک یہ نظروں کو نیچا کرنے اور شرم گاہوں کی حفاظت کا ذریعہ ہے، اور جو کوئی شادی کی طاقت نہیں رکھتا وہ روزے رکھے، بیشک روزے اس کے لیے ڈھال ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13446]
تخریج الحدیث: «بخاري 79۔ مسلم 1400»
الحكم على الحديث:
بخاري 79
حدیث نمبر: 13447
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللهِ وَعِنْدَهُ عَلْقَمَةُ، وَالْأَسْوَدُ، فَحَدَّثَ بِحَدِيثٍ لَا أَرَاهُ حَدَّثَ بِهِ إِلَّا مِنْ أَجْلِي، كُنْتُ أَحْدَثَ الْقَوْمِ سِنًّا، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَابًا لَا نَجِدُ شَيْئًا، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ"، ⦗١٢٣⦘ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنِ الْأَعْمَشِ.
عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ان کے پاس علقمہ اور اسود بھی تھے، تو انہوں نے ایک حدیث بیان کی، میرا خیال ہے کہ انہوں نے وہ صرف میری وجہ سے بیان کی، کیونکہ میں لوگوں میں سب سے کم عمر تھا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نوجوان تھے، ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جو شادی کی طاقت رکھتا ہو وہ شادی کرے، کیونکہ یہ نظر کو زیادہ نیچا رکھنے والی اور شرم گاہ کی زیادہ حفاظت کرنے والی ہے، اور تم میں سے جو شادی کی طاقت نہ رکھے وہ روزے رکھے، کیونکہ روزہ اس کے لیے ڈھال ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13447]
حدیث نمبر: 6498
«من كان منكم ذا طول فليتزوج فإنه أغض للبصر وأحصن للفرج ومن لا فالصوم له وجاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے جو استطاعت رکھتا ہو وہ نکاح کر لے، کیونکہ یہ نگاہ کو نیچی رکھنے اور شرمگاہ کی حفاظت کے لیے زیادہ مؤثر ہے، اور جو استطاعت نہ رکھے وہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کے لیے حفاظت کا ذریعہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6498]
”تم میں سے جو استطاعت رکھتا ہو وہ نکاح کر لے، کیونکہ یہ نگاہ کو نیچی رکھنے اور شرمگاہ کی حفاظت کے لیے زیادہ مؤثر ہے، اور جو استطاعت نہ رکھے وہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کے لیے حفاظت کا ذریعہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6498]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عثمان. الترغيب 3/67: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح