الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ النَّهْيِ أَنْ يَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ وَمَا جَاءَ فِي التَّعْرِيْضِ بِالْخِطْبَةِ فِي الْعِدَّةِ
منگنی پہ منگنی کا پیغام دینے سے ممانعت اور عدت میں اشارے کنائے سے منگی کی بات کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6867 (کل: 105 مقامات، 25 کتب)
سنن ترمذی: 1126
سنن ابن ماجہ: 2172
صحیفہ ہمام بن منبہ: 112
سنن دارمی: 2215
مشکوۃ المصابیح: 3171
مسند احمد: 7248، 7700، 7875، 8100، 9051، 9109، 9120، 9310، 9334، 9500، 9518، 9834، 9959، 9960، 10219، 10316، 10346، 10516، 10605، 10649، 10689، 10796، 10849، 10886
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1624
مصنف ابن ابی شیبہ: 17603
91 تا 100
حدیث نمبر: 10900
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، إِمْلَاءً، أنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَنَاجَشُوا وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبُ عَلَى خُطْبَتِهِ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيٍّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ زُهَيْرٍ جَمِيعًا، عَنْ سُفْيَانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم قیمت نہ بڑھاؤ، اور نہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے فروخت کرے، اور کوئی شخص کسی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ اپنے بھائی کی شادی کے پیغام پر پیغام بھیجے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10900]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري2033»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13947
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرِ بْنِ حَبِيبٍ السَّهْمِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت سے اس کی پھوپھی پر نکاح نہ کیا جائے اور نہ اس کی خالہ پر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13947]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 5108»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13948
أَمَّا حَدِيثُ دَاوُدَ فَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا الْعَمَّةُ عَلَى ابْنَةِ أَخِيهَا، وَلَا الْخَالَةُ عَلَى ابْنَةِ أُخْتِهَا، لَا الصُّغْرَى عَلَى الْكُبْرَى، وَلَا الْكُبْرَى عَلَى الصُّغْرَى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت اپنی پھوپھی پر اور اپنی خالہ پر نکاح نہ کی جائے اور پھوپھی کا نکاح بھتیجی اور خالہ کا نکاح بھانجی پر نہ کیا جائے اور چھوٹی بڑی پر اور بڑی چھوٹی پر نکاح نہ کی جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13948]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14035
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، ثنا ابْنُ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى، ثنا اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ رَبِيعَةَ، عَنِ الْأَعْرَجِ قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُؤْثَرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، وَلَا تَحَسَّسُوا، وَلَا تَجَسَّسُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، وَلَا يَخْطُبَنَّ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ، وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا، وَلَا بَيْنَهَا وَخَالَتِهَا، وَلَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ، وَلَا تَأْذَنُ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ، فَمَا تَصَدَّقَتْ بِهِ مِمَّا يَكْسِبُ عَلَيْهَا فَإِنَّ لَهُ نِصْفَ أَجْرِهِ، وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَسْتَفْرِغَ إِنَاءَ صَاحِبَتِهَا، وَلْتَنْكِحْ فَإِنَّ لَهَا مَا قُدِّرَ لَهَا"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ إِلَى قَوْلِهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم گمان سے بچو؛ کیونکہ گمان جھوٹی بات ہے اور ٹوہ نہ لگاؤ، جاسوسی نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور قطع تعلقی نہ کرو۔ اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ، تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے منگنی کے پیغام پر پیغام نہ دے یا تو وہ نکاح کرے یا چھوڑ دے اور نہ ہی بھتیجی اور پھوپھی کو جمع کیا جائے، نہ بھانجی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع کیا جائے اور کوئی عورت اپنے خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے، اور نہ اس کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں (کسی کو) آنے کی اجازت دے۔ اگر وہ اپنے خاوند کی کمائی سے صدقہ کرتی ہے تو اس کو نصف اجر ہے اور کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا سوال نہ کرے تاکہ نکاح کر کے اس کے حصے کا رزق حاصل کر سکے، لیکن جو اس کے مقدر میں ہے وہی ملے گا۔“
(ب) یحییٰ بن بکیر نے اس قول «حَتّٰى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ» ”یہاں تک کہ وہ نکاح کرے یا چھوڑ دے“ تک بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14035]
(ب) یحییٰ بن بکیر نے اس قول «حَتّٰى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ» ”یہاں تک کہ وہ نکاح کرے یا چھوڑ دے“ تک بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14035]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2563»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7306
«لا تسأل المرأة طلاق أختها لتستفرغ صحفتها ولتنكح فإن لها ما قدر لها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عورت اپنی (دینی) بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا پیالہ خالی کر کے خود نکاح کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اس کے مقدر میں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7306]
”عورت اپنی (دینی) بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا پیالہ خالی کر کے خود نکاح کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اس کے مقدر میں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7306]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ د] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7472
«لا تنكح العمة على ابنة الأخ ولا ابنة الأخت على الخالة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پھوپھی کو بھتیجی کے ساتھ نکاح میں جمع نہ کیا جائے، اور نہ ہی بھانجی کو خالہ کے ساتھ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7472]
”پھوپھی کو بھتیجی کے ساتھ نکاح میں جمع نہ کیا جائے، اور نہ ہی بھانجی کو خالہ کے ساتھ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7472]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. الإرواء 1882.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7473
«لا تنكح المرأة على عمتها ولا العمة على ابنة أخيها ولا المرأة على خالتها ولا الخالة على بنت أختها لا الكبرى على الصغرى ولا الصغرى على الكبرى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی عورت کو اس کی پھوپھی کے ساتھ نکاح میں جمع نہ کیا جائے، اور نہ ہی پھوپھی کو بھتیجی کے ساتھ، اور نہ کسی عورت کو اس کی خالہ کے ساتھ، اور نہ خالہ کو بھانجی کے ساتھ، نہ بڑی کو چھوٹی کے ساتھ اور نہ چھوٹی کو بڑی کے ساتھ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7473]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن أبي هريرة. الإرواء 1882.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7591
"لا يبع حاضر لباد ولا تناجشوا ولا يبع الرجل على بيع أخيه ولا يخطب على خطبة أخيه ولا تسأل المرأة طلاق أختها لتكفأ ما في إنائها ولتنكح فإنما لها ما كتب الله لها"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شہری، دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے، دھوکے سے بولی نہ بڑھاؤ، آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ ہی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا پیالہ خالی کر کے خود نکاح کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اللہ نے اس کے لیے مقدر کیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7591]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ ت ن هـ] عن أبي هريرة. أحاديث البيوع: حم، م، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7601
«لا يبيع الرجل على بيع أخيه ولا يسوم على سوم أخيه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ ہی اپنے بھائی کی بولی پر بولی لگائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7601]
”آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ ہی اپنے بھائی کی بولی پر بولی لگائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7601]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. أحاديث البيوع: م.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7666
«لا يخطب الرجل على خطبة أخيه ولا يسوم على سوم أخيه ولا تنكح المرأة على عمتها ولا على خالتها ولا تسأل المرأة طلاق أختها لتكفأ صحفتها ولتنكح فإنما لها ما كتب الله لها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام نہ بھیجے، اور نہ ہی اپنے بھائی کی بولی پر بولی لگائے، اور کسی عورت کو اس کی پھوپھی یا خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع نہ کیا جائے، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا پیالہ خالی کر کے خود نکاح کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اللہ نے اس کے لیے مقدر کیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7666]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح