🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. وَتَفْسِيرُ قَوْلِهِ تَعَالَى: «لِلَّذِينَ يُولُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرِ» الآيَاتِ
{لِلَّذِیْنَ یُوْلُوْنَ مِنْ نِسَائِہِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَۃِ اَشْھُرٍ …}کی تفسیر کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7188 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 7188
صحیح بخاری: 1910، 5202
صحیح مسلم: 2523
سنن ابن ماجہ: 2061
مسند احمد: 26683
اللؤلؤ والمرجان: 658
الجامع الكامل: 4326، 6314، 6645
المعجم الکبیر للطبرانی: 19987، 19988
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6987
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19987
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُمَيْرٍ ، ثَنَا رَوْحٌ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَخْبَرَهُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَلَفَ أَنْ لَا يَدْخُلَ عَلَى بَعْضِ أَهْلِهِ شَهْرًا، فَلَمَّا مَضَى تِسْعٌ وَعِشْرُونَ غَدَا عَلَيْهِنَّ، أَوْ رَاحَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا، فَقَالَ: إِنَّ الشَّهْرَ قَدْ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھائی کہ آپ ایک مہینہ اپنی بعض ازواج کے پاس نہیں جائیں گے، جب انتیس دن گزر گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح یا شام ان کے پاس تشریف لے گئے، تو عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! آپ نے تو قسم کھائی تھی کہ ایک مہینہ ان کے پاس نہیں جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس دن کا بھی ہو سکتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19987]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 304، حدیث 683»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19988
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَّاجُ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَلَفَ أَنْ لَا يَدْخُلَ عَلَى بَعْضِ أَهْلِهِ شَهْرًا، فَلَمَّا مَضَى تِسْعٌ وَعِشْرُونَ يَوْمًا غَدَا عَلَيْهِنَّ، أَوْ رَاحَ، فَقِيلَ لَهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ شَهْرًا، فَقَالَ: إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ يَوْمًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھائی کہ آپ ایک مہینہ اپنی بعض ازواج کے پاس نہیں جائیں گے، جب انتیس دن گزر گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح یا شام ان کے پاس تشریف لے گئے، تو عرض کیا گیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے تو قسم کھائی تھی کہ ایک مہینہ نہیں جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19988]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 304، حدیث 684»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6987
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ صَيْفِيٍّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَلَفَ أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ شَهْرًا، فَلَمَّا كَانَ تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ يَوْمًا غَدَا أَوْ رَاحَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ، قَالَ: إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعض ازواجِ مطہرات کے پاس ایک ماہ تک تشریف نہ لے جانے کی قسم اٹھائی تھی، پھر جب انتیس دن گزر گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح یا شام کے وقت تشریف لے آئے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو یہ قسم اٹھائی تھی کہ آپ (ایک ماہ تک) تشریف نہیں لائیں گے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6987]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4906، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1816، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2061، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26143، وأخرجه فتح الباري برقم: 4984، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6951»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں