🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ الْأَوْعِيَةِ الْمُنْهَى عَنِ الْانْتِبَادِ فِيهَا وَنَسْخِ تَحْرِيم ذَلِكَ
ان برتنوں کابیان، جن میں نبیذ بنانے سے منع کیا گیا، لیکن پھر ان کی حرمت منسوخ ہو گئی
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7525 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 7525
صحیح مسلم: 5168، 5169، 5170
سنن ابوداود: 3693
سنن نسائی: 5592، 5633، 5638، 5640، 5649
مسند احمد: 10373
صحیح ابن حبان: 5401
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6077
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قََالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ , وَيَزِيدُ , قََالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ حَيْثُ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَاهُمْ عَنْ الْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالْمَزَادَةِ , الْمَجْبُوبَةِ، وَقالَ: انْتَبِذْ فِي سِقَائِكَ، وَأَوْكِهِ، وَاشْرَبْهُ حُلْوًا طَيِّبًا"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي فِي مِثْلِ هَذِهِ، قَالَ:" إِذَنْ تَجْعَلَهَا مِثْلَ هَذِهِ" ، قَالَ يَزِيدُ: وَفَتَحَ هِشَامٌ يَدَهُ قَلِيلًا، فَقَالَ:" إِذَنْ تَجْعَلَهَا مِثْلَ هَذِهِ"، وَفَتَحَ يَدَهُ شَيْئًا أَرْفَعَ مِنْ ذَلِكَ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بنوعبدالقیس کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حنتم، نقیر، مزفت اور توشہ دان سے منع کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے مشکیزے میں نبیذ بناؤ اس کا منہ بند کردو اور شیریں و پاکیزہ پی لو ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اتنی سی کی اجازت دے دیجئے (راوی نے ہاتھ سے اشارہ کرکے دکھایا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بعد میں تم اسے اتنا بنا لوگے (راوی نے پہلے کی نسبت ہاتھ کو زیادہ کھول کر اشارہ کرکے دکھایا) [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10373]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1993
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5401
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ عَنِ النَّبِيذِ فِي الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمَزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ، وَقَالَ: " انْبِذْ فِي سِقَائِكَ وَأَوْكِهِ، وَاشْرَبْهُ حُلْوًا طَيِّبًا"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي فِي مِثْلِ هَذِهِ، وَأَشَارَ النَّضْرُ بِكَفِّهِ، فَقَالَ:" إِذًا تَجْعَلُهَا مِثْلَ هَذِهِ"، وَأَشَارَ النَّضْرُ بِبَاعِهِ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُ السَّائِلِ: ائْذَنْ لِي فِي مِثْلِ هَذَا: أَرَادَ بِهِ إِبَاحَةَ الْيَسِيرِ فِي الانْتِبَاذِ فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَمَا أَشْبَهَهَا، فَلَمْ يَأْذَنْ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَخَافَةَ أَنْ يَتَعَدَّى ذَلِكَ بَاعًا، فَيَرْتَقِي إِلَى الْمُسْكِرِ، فَيَشْرَبَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدقیس قبیلے کے وفد کو دباء، حنتم، مزفت، نقیر اور کٹے ہوئے منہ والے مشکیزے میں نبیذ پینے سے منع کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے مشکیزے میں نبیذ تیار کرو اور ان کا منہ بند کر دو اور اسے اس وقت پیو جب وہ میٹھی اور پاکیزہ ہو۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے اتنی سی کی اجازت دیں گے۔ (یہاں نضر نامی راوی نے اپنی ہتھیلی کے ذریعے اشارہ کر کے بتایا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم اسے اتنا کر لو گے۔“ (یہاں نضر نامی راوی نے اپنی بالشت کے ذریعے اشارہ کر کے بتایا)۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سائل کا یہ کہنا کہ آپ مجھے اتنی کی اجازت دیجیے، اس کے ذریعے اس کی مراد یہ تھی کہ دباء اور حنتم اور اس جیسے دیگر برتنوں میں تھوڑی سی نبیذ تیار کرنے کی اجازت دیجیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت نہیں دی کیونکہ یہ اندیشہ تھا کہ وہ اس میں اضافہ کر کے اسے ایک بالشت جتنا اختیار کر لے گا اور پھر وہ نشہ آور چیز تک چلا جائے گا اور اسے پی لے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5401]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1993، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3123، وابن الجارود فى "المنتقى"، 925، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5401، 5404، 5405، 5408، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5604، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3693، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3401، 3408، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17518، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4674، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7408» «رقم طبعة با وزير 5377»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2951). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6077
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ: أَنْهَاكُمْ عَنِ النَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالْمَزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ، وَلَكِنِ اشْرَبْ فِي سِقَائِكَ وَأَوْكِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وفدِ عبد القیس سے ارشاد فرمایا: «أَنْهَاكُمْ عَنِ النَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْمَزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ، وَلَكِنِ اشْرَبْ فِي سِقَائِكَ وَأَوْكِهِ» ”میں تمہیں لکڑی کے کریدے ہوئے برتن (نقیر)، سبز مٹکے (حنتم)، خشک کدو کے برتن (دباء)، روغنِ قیر ملے ہوئے برتن (مزفت) اور ایسے بڑے مشکیزے جس کا دہانہ کاٹ کر اسے چوڑا کر دیا گیا ہو (مزادہ مجبوبہ) کے استعمال سے منع کرتا ہوں، بلکہ تم اپنے چمڑے کے مشکیزوں میں پیا کرو اور ان کا منہ (تسمہ لگا کر) بند کر لیا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6077]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5944)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 5630، 5635، 5637، 5646، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3693، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3401، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7246، 7694، 8442، 9090، 10000، 10132، 10289، 10588، وأخرجه فتح الباري برقم: 5265، 5270، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16926، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3508، 8968، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5405، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6051»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں