الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. الْفَصْلُ الْأَوَّلُ فِي لَوْمِ الْقَاعِدِ
بیٹھنے والے کی نیند کے بارے میں
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 769 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 769
مسند احمد: 2195
المعجم الکبیر للطبرانی: 11297
المعجم الاوسط: 577
حدیث نمبر: 769
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا يُونُسُ وَعَفَّانُ قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ عَفَّانُ: قَالَ حَمَّادٌ: أَنَا أَيُّوبُ وَقَيْسٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَخَّرَ الْعِشَاءَ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ ثُمَّ اسْتَيْقَظُوا ثُمَّ نَامُوا ثُمَّ اسْتَيْقَظُوا، قَالَ قَيْسٌ: فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ: الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: فَخَرَجَ فَصَلَّى بِهِمْ وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُمْ تَوَضَّأُوا
سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات نمازِ عشا کو مؤخر کر دیا، یہاں تک کہ لوگ سو گئے، پھر بیدار ہوئے، پھر سو گئے، پھر بیدار ہوئے۔ بالآخر سیدنا عمر بن خطاب ؓآئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! نماز پڑھائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے اور لوگوں کو نماز پڑھائی، راوی نے اس قسم کی کوئی بات ذکر نہیں کی کہ انھوں نے وضو کیا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: «أخرج نحوه البخاري: 7239، ومسلم: 642، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2195 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2195»
الحكم على الحديث:
أخرج نحوه البخاري: 7239
حدیث نمبر: 2195
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، وَعَفَّانُ , قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، قَالَ عَفَّانُ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، وَقَيْسٌ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَخَّرَ الْعِشَاءَ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ، ثُمَّ اسْتَيْقَظُوا، ثُمَّ نَامُوا، ثُمَّ اسْتَيْقَظُوا، قَالَ قَيْسٌ: فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ: فَخَرَجَ فَصَلَّى بِهِمْ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُمْ تَوَضَّئُوا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ عشا کی نماز کو اتنا مؤخر کیا کہ لوگ دو مرتبہ سو کر بیدار ہوئے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آ کر عرض کیا: یا رسول اللہ! نماز، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی، راوی نے ان کے وضو کرنے کا ذکر نہیں کیا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2195]
الحكم على الحديث:
إسناده صحح
حدیث نمبر: 11297
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَقَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَّرَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ الْأَخِيرَةِ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ وَاسْتَيْقَظُوا، ثُمَّ نَامُوا ثُمَّ اسْتَيْقَظُوا "، فَجَاءَ عُمَرُ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الصَّلَاةَ، فَصَلَّوْا فَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُمْ تَوَضَّأُوا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز اتنی دیر کر دی کہ لوگ سو گئے، پھر جاگے، پھر دوبارہ سو گئے، پھر جاگے، اتنے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! نماز! تو سب نے نماز پڑھی، راوی نے یہ ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے نیا وضو کیا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11297]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 155، حدیث 11345»
حدیث نمبر: 577
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ وَقَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْعِشَاءِ ذَاتَ لَيْلَةٍ، حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ، ثُمَّ اسْتَيْقَظُوا، فَجَاءَ عُمَرُ، فَقَالَ: الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللهِ، I " فَخَرَجَ، فَصَلَّى بِهِمْ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُمْ تَوَضَّئُوا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ ، وَابْنُ عَائِشَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ ، وَابْنُ عَائِشَةَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات نمازِ عشاء میں اتنی تاخیر فرمائی کہ لوگ سو گئے، پھر وہ بیدار ہوئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آ کر عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! نماز۔“
پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی، اور (راوی نے) یہ ذکر نہیں کیا کہ ان لوگوں نے وضو کیا تھا۔
اس حدیث کو یونس رحمہ اللہ سے سوائے حماد رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں یونس بن محمد المؤدب رحمہ اللہ اور ابن عائشہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 577]
پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی، اور (راوی نے) یہ ذکر نہیں کیا کہ ان لوگوں نے وضو کیا تھا۔
اس حدیث کو یونس رحمہ اللہ سے سوائے حماد رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں یونس بن محمد المؤدب رحمہ اللہ اور ابن عائشہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2230، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 634، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3442، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11346، 11345»