الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِيقَةِ الطَّاعُوْنِ وَمَعْنَاهُ وَ شَهَادَةِ مَنْ مَاتَ بِهِ وَلَمْ يَفِرُّ مِنْهُ
طاعون کی حقیقت، اس کے مفہوم، اس کی وجہ سے مرنے والے کی شہادت اور اس سے فرار اختیار نہ کرنے والے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7791 (کل: 33 مقامات، 12 کتب)
الفتح الربانی: 7791
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 435
مشکوۃ المصابیح: 1548
مسند الحمیدی: 554
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1614
الجامع الكامل: 11625
21 تا 30
حدیث نمبر: 21827
حَدَّثَنَا يَحْيَى , عَنْ شُعْبَةَ , حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ , قَالَ: سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ يُحَدِّثُ سَعْدًا , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ الطَّاعُونُ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ لَيْسَ بِهَا فَلَا تَدْخُلُوهَا , وَإِذَا كَانَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا مِنْهَا" .
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس علاقے میں طاعون کی وباء پھیلی ہوئی ہو تو تم اس علاقے میں مت جاؤ اور جب کسی علاقے میں یہ وباء پھیلے اور تم پہلے سے وہاں موجود ہو تو اس سے بھاگ کر وہاں سے نکلو مت۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21827]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5728، م: 2218
حدیث نمبر: 21860
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ حَبِيبِ بْنِ أبى ثَابِتٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ , عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ , وَخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ , وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ , قَالُوا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الطَّاعُونُ رِجْزٌ أَوْ عَذَابٌ , عُذِّبَ بِهِ قَوْمٌ , فَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا مِنْهَا , وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَدْخُلُوا عَلَيْهِ" .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا طاعون ایک عذاب ہے جو اللہ تعالیٰ نے تم سے پہلے لوگوں (بنی اسرائیل) پر مسلط کیا تھا، کبھی یہ آجاتا ہے اور کبھی چلا جاتا ہے لہٰذا جس علاقے میں یہ وباء پھیلی ہوئی ہو تو تم اس علاقے میں مت جاؤ اور جب کسی علاقے میں یہ وباء پھیلے اور تم پہلے سے وہاں موجود ہو تو اس سے بھاگ کر وہاں سے نکلو مت۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21860]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3473، م: 2218
حدیث نمبر: 554
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى سَعْدٍ يَسْأَلُهُ عَنِ الطَّاعُونِ وَعِنْدَهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، فَقَالَ أُسَامَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" هُوَ عَذَابٌ أَوْ رِجْزٌ أُرْسِلَ عَلَى أُنَاسٍ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَوْ عَلَى طَائِفَةٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَهُوَ يَجِيءُ أَحْيَانًا، وَيَذْهَبُ أَحْيَانًا، فَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلا تَخْرُجُوا مِنْهَا فِرَارًا مِنْهُ، وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ فِي أَرْضٍ فَلا تَدْخُلُوهَا" ، فَقَالَ عَمْرٌو: فَلَعَلَّهُ لِقَوْمٍ عَذَابٌ أَوْ رِجْزٌ وَلِقَوْمٍ شَهَادَةٌ. قَالَ سُفْيَانُ: فَأَعْجَبَنِي قَوْلُ عَمْرٍو هَذَا.
عامر بن سعد بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں طاعون کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے حاضر ہوا تو اس وقت ان کے پاس سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ عذاب ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ سزا ہے، جو تم سے پہلے کچھ لوگوں کی طرف بھیجی گئی تھی۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) بنی اسرائیل کے ایک گروہ پر بھیجی گئی تھی، تو کبھی یہ آ جاتا ہے اور کبھی چلا جاتا ہے، تو جب یہ کسی ایسی زمین میں واقع ہو جہاں تم موجود ہو، تو تم اس جگہ سے فرار اختیار کرتے ہوئے وہاں سے باہر نہ نکلو، اور جب تم کسی جگہ کے بارے میں اس کے بارے میں سنو تو تم اس جگہ میں داخل نہ ہو۔“ عمرو نامی راوی کہتے ہیں: ہو سکتا ہے یہ کسی قوم کے لیے عذاب یا سزا ہو اور کسی دوسری قوم کے لیے شہادت ہو۔ سفیان کہتے ہیں: مجھے عمرو کی یہ بات بہت اچھی لگی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3473، 5728، 6974، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2218، ومالك فى «الموطأ» برقم: 674، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2952، 2954، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7481، 7482، 7483، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1065، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6653، 6654، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1555، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 728»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1614
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، وَعَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَسْأَلُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الطَّاعُونِ؟ فَقَالَ أُسَامَةُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الطَّاعُونُ رِجْزٌ أُرْسِلَ عَلَى طَائِفَةٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَوْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَدْخُلُوا عَلَيْهِ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ" . قَالَ مَالِك: قَالَ أَبُو النَّضْرِ: لَا يُخْرِجُكُمْ إِلَّا فِرَارٌ مِنْهُ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا: تم نے کیا سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے طاعون کے بارے میں؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طاعون ایک عذاب ہے جو بھیجا گیا تھا بنی اسرائیل کے گروہ پر“، یا یہ کہا کہ ”ان پر جو تم سے پہلے تھے، تو جب سنو تم کسی زمین میں طاعون ہے تو وہاں نہ جاؤ، اور جب کسی زمین میں طاعون پڑے اور تم وہاں موجود ہو تو بھاگو بھی نہیں۔“ ابوالنصر نے کہا: نہ نکلو بھاگنے کے قصد سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3473، 5728، 6974، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2218، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2952، 2954، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7481، 7482، 7483، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1065، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6653، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22016، والحميدي فى «مسنده» برقم: 554، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 728، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20158، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7042، فواد عبدالباقي نمبر: 45 - كِتَابُ الْجَامِعِ-ح: 23»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 2952
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَسْأَلُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ: هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الطَّاعُونِ؟ فَقَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الطَّاعُونُ رِجْزٌ أُرْسِلَ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، أَوْ عَلَى مَنْ قَبْلَكُمْ، فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلا تَقْدُمُوا عَلَيْهِ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ، وَأَنْتُمْ بِهَا فَلا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ" .
عامر بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے والد کو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے یہ دریافت کرتے ہوئے سنا کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی طاعون کے بارے میں کوئی بات سنی ہے؟ تو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”طاعون ایک خرابی ہے، جو بنی اسرائیل کی طرف (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: تم سے پہلے لوگوں کی طرف) بھیجی گئی تھی، تو جب تم کسی سرزمین کے بارے میں سنو کہ وہاں یہ ہے، تو تم وہاں نہ جاؤ اور جب یہ کسی ایسی سرزمین پر واقع ہو جائے جہاں تم موجود ہو، تو تم وہاں سے فرار اختیار کرتے ہوئے نکلو نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2952]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3473، 5728، 6974، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2218، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2952، 2954، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7481، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1065، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6653، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1555، والحميدي فى (مسنده) برقم: 554» «رقم طبعة با وزير 2941»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (1548): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2954
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ذَكَرَ الطَّاعُونَ فَقَالَ:" بَقِيَّةُ رِجْزٍ، وَعَذَابٌ أُرْسِلَ عَلَى طَائِفَةٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، فَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ، وَأَنْتُمْ بِهَا فَلا تَهْرَبُوا مِنْهُ، وَإِذَا كَانَ بِأَرْضٍ فَلا تَهْبِطُوا عَلَيْهِ" .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طاعون کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”یہ ایک عذاب کا بقیہ حصہ ہے، یہ وہ عذاب ہے جو بنی اسرائیل کے گروہ کی طرف بھیجا گیا تھا؛ جب یہ کسی سرزمین پر واقع ہو اور تم لوگ وہاں موجود ہو تو تم لوگ وہاں سے بھاگو نہیں، اور جب کسی دوسری سرزمین پر واقع ہو تو تم وہاں جاؤ نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2954]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3473، 5728، 6974، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2218، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2952، 2954، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7481، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1065، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6653، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1555، والحميدي فى (مسنده) برقم: 554» «رقم طبعة با وزير 2943»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 11625
11625- عن عامر بن سعد بن أبي وقاص عن أبيه أنه سمعه يسألُ أسامةَ بن زيد ما سمعتَ من رسول الله صلى الله عليه وسلم في الطاعون؟ فقال أسامة: قال رسول الله:صلى الله عليه وسلم الطاعونُ رِجْزٌ أُرْسِلَ على طائفة من بني إسرائيل -أو على من كان قبلكم- فإذا سمعتم به بأرضٍ فلا تدخلوا عليه، وإذا وقع بأرضٍ وأنتم بها فلا تخرجوا فراراً منه.
قال مالك: قال أبو النضر: لا يُخْرِجُكم إلا فرارٌ منه.
قال مالك: قال أبو النضر: لا يُخْرِجُكم إلا فرارٌ منه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في الجامع (23) عن محمد بن المنكدر، وعن سالم بن أبي النضر مولى عمر بن عبيد الله، عن عامر بن سعد بن أبي وقاص به فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 616
«إذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تدخلوا عليه وإذا وقع وأنتم بأرض فلا تخرجوا فرارا منه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم کسی علاقے میں طاعون (کی وبا پھیلنے) کے بارے میں سنو تو وہاں مت جاؤ، اور اگر وہ اس علاقے میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو، تو اس سے بھاگتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 616]
”جب تم کسی علاقے میں طاعون (کی وبا پھیلنے) کے بارے میں سنو تو وہاں مت جاؤ، اور اگر وہ اس علاقے میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو، تو اس سے بھاگتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 616]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أسامة بن زيد [حم ق] عن عبد الرحمن بن عوف [د] عن ابن عباس. مختصر مسلم 1484، 1485.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 617
«إذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تدخلوا عليه وإذا وقع وأنتم بأرض فلا تخرجوا منها فرارا منه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم کسی علاقے میں طاعون (کی وبا) کے بارے میں سنو تو اس میں داخل نہ ہو، اور اگر یہ اس علاقے میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو، تو اس سے فرار اختیار کرتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 617]
”جب تم کسی علاقے میں طاعون (کی وبا) کے بارے میں سنو تو اس میں داخل نہ ہو، اور اگر یہ اس علاقے میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو، تو اس سے فرار اختیار کرتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 617]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أسامة بن زيد. مختصر مسلم 1484، 1485.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2253
«إن هذا الوباء رجز أهلك الله به الأمم قبلكم وقد بقي منه في الأرض شيء يجيء أحيانا ويذهب أحيانا فإذا وقع بأرض فلا تخرجوا منها فرارا وإذا سمعتم به في أرض فلا تأتوها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ وبا ایک عذاب ہے جس کے ذریعے اللہ نے تم سے پہلی امتوں کو ہلاک کیا تھا، اور اب زمین میں اس کا کچھ حصہ باقی رہ گیا ہے جو کبھی آتا ہے اور کبھی چلا جاتا ہے، لہٰذا جب یہ کسی زمین (علاقے) میں پھیل جائے تو اس سے بھاگنے کے لیے وہاں سے باہر نہ نکلو، اور جب تم کسی زمین کے بارے میں سنو کہ وہاں یہ وبا ہے تو وہاں مت جاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2253]
”بلاشبہ یہ وبا ایک عذاب ہے جس کے ذریعے اللہ نے تم سے پہلی امتوں کو ہلاک کیا تھا، اور اب زمین میں اس کا کچھ حصہ باقی رہ گیا ہے جو کبھی آتا ہے اور کبھی چلا جاتا ہے، لہٰذا جب یہ کسی زمین (علاقے) میں پھیل جائے تو اس سے بھاگنے کے لیے وہاں سے باہر نہ نکلو، اور جب تم کسی زمین کے بارے میں سنو کہ وہاں یہ وبا ہے تو وہاں مت جاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2253]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أسامة بن زيد. مختصر مسلم 1484.»
قال الشيخ الألباني: صحيح