🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ مَا جَاءَ فِي تَأْلِيفِ الْقُرَآنِ وَجَمْعِهِ فِي خِلَافَةِ ابي بكر رضي الله عنه
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں تالیف قرآن کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8406 (کل: 20 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 8406، 11512، 12170
صحیح بخاری: 2807، 4679، 4986، 7191
سنن ترمذی: 3103
الجامع الكامل: 7721، 11781
السنن الكبرى للبيهقي: 2372، 12193، 20406
المعجم الکبیر للطبرانی: 4882، 4883، 4884
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 64، 65، 71، 91
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2372
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا جَدِّي، ثنا أَبُو ثَابِتٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةِ، وَعِنْدَهُ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنَّ عُمَرَ أَتَانِي فَقَالَ:" إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ يَوْمَ الْيَمَامَةِ بِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ، وَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يَسْتَحِرَّ الْقَتْلُ بِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ فِي الْمَوَاطِنِ كُلِّهَا، فَيَذْهَبَ قُرْآنٌ كَثِيرٌ وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَأْمُرَ بِجَمْعِ الْقُرْآنِ، قُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ عُمَرُ: هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ عُمَرُ يُرَاجِعُنِي فِي ذَلِكَ حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ لَهُ صَدْرَ عُمَرَ، وَرَأَيْتُ فِي ذَلِكَ الَّذِي رَأَى عُمَرُ قَالَ زَيْدٌ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ:" وَإِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ لَا نَتَّهِمُكَ، قَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ ⦗٦١⦘ فَاجْمَعْهُ قَالَ زَيْدٌ: فَوَاللهِ لَوْ كَلَّفَنِي بِنَقْلِ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ بِأَثْقَلَ عَلَيَّ مِمَّا كَلَّفَنِي مِنْ جَمْعِ الْقُرْآنِ، قُلْتُ: كَيْفَ تَفْعَلَانِ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي فِي ذَلِكَ حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ لَهُ اللهُ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَرَأَيْتُ فِي ذَلِكَ الَّذِي رَأَيَا قَالَ: فَتَتَبَّعْتُ الْقُرْآنَ أَجْمَعُهُ مِنَ الْعُسُبِ وَالرِّقَاعِ وَاللِّخَافِ وَصُدُورِ الرِّجَالِ، فَوَجَدْتُ آخِرَ سُورَةِ التَّوْبَةِ {لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ} [التوبة: ١٢٨] إِلَى آخِرِ السُّورَةِ مَعَ خُزَيْمَةَ، أَوْ أَبِي خُزَيْمَةَ، فَأَلْحَقْتُهَا فِي السُّورَةِ، وَكَانَتِ الصُّحُفُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ حَيَاتَهُ، ثُمَّ عِنْدَ عُمَرَ حَيَاتَهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي ثَابِتٍ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ یمامہ میں لوگوں کے شہید ہونے کے موقع پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے بلا بھیجا۔ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تشریف فرما ہیں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے ہیں اور انہوں نے مجھے بتایا کہ یمامہ کی لڑائی میں قرآن کے قراء شہید ہو گئے ہیں۔ مجھے ڈر ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ اسی طرح مختلف محاذوں میں قرآن کے قراء شہید ہوتے رہے تو بہت سا قرآن ضائع ہو جائے گا (جو صرف سینوں میں ہے)۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ قرآن کو جمع کرنے کا حکم فرما دیں۔“ (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مزید فرمایا:) میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”جو کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا، وہ میں کیسے کروں؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ کام بہتر ہے۔“ اور وہ برابر مجھ سے اس کام کے لیے کہتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے میرا سینہ بھی اس کام کے لیے کھول دیا جس کے لیے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا سینہ کھول دیا تھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی جو رائے تھی وہی رائے میری بھی قرار پائی۔
سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ نوجوان اور عقل مند آدمی ہیں، ہمیں آپ پر اعتبار بھی ہے اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی بھی لکھا کرتے تھے۔ لہٰذا آپ ایسا کریں کہ قرآن کو تلاش کر کے اس کو اکٹھا کریں۔“ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر یہ لوگ مجھے پہاڑ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم دیتے تو وہ مجھ پر اتنا بھاری اور سخت نہ ہوتا جتنا یہ کام (قرآن جمع کرنا) مشکل معلوم ہوا۔ میں نے عرض کیا: ”آپ لوگ ایسا کام کیوں کریں گے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟“ تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”(اگرچہ نہیں کیا) مگر اللہ کی قسم! یہ کام بہتر ہے۔“ اور وہ مسلسل مجھے اس بارے میں کہتے رہے۔ یہاں تک کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے دل میں یہ بات ڈال دی تھی، اسی طرح میرے دل میں بھی ڈال دی اور میری رائے بھی ان کی رائے کی طرح ہو گئی۔ لہٰذا میں نے قرآن کی تلاش شروع کر دی، میں نے اسے کھجور کی شاخوں، باریک پتھروں اور لوگوں کے سینوں سے جمع کرنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ میں نے سورہ توبہ کی آخری آیات ﴿لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ﴾ [سورة التوبة: 128] سے سورت کے آخر تک سیدنا خزیمہ یا سیدنا ابوخزیمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس پائی تو میں نے اس کو سورہ توبہ کے ساتھ ملا لیا۔ پھر یہ مصحف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی زندگی میں ان کے پاس رہا، پھر ان کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہا یہاں تک کہ وہ فوت ہو گئے۔ پھر سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے پاس منتقل ہو گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2372]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 7191»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12193
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبٌ، ح قَالَ: وَثنا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي، جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ السَّبَّاقِ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيَّ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ لَا نَتَّهِمُكَ، وَكُنْتَ تَكْتُبُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ" قَدْ مَضَتْ هَذِهِ الْقِصَّةُ بِطُولِهَا فِي كِتَابِ الصَّلَاةِ، وَفِيهَا فَضِيلَةٌ سَنِيَّةٌ لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ نوجوان عقل مند انسان ہیں، آپ کو معاملے میں متہم بھی نہیں کیا جاسکتا اور آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی بھی لکھتے تھے، آپ قرآن کو پوری تلاش اور محنت کے ساتھ جمع کرو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12193]
تخریج الحدیث: «بخاري 4986»

الحكم على الحديث:
بخاري 4986
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20406
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحَسَنُ يَعْنِي: الْأَشْيَبَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ، لَا نَتَّهِمُكَ وَقَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ، فَاجْمَعْهُ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي ثَابِتٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے (مجھے) فرمایا: آپ نوجوان، عاقل آدمی ہیں، ہم آپ کو متہم نہیں کرتے اور آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبِ وحی تھے۔ آپ قرآن کو تلاش کر کے جمع فرمائیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20406]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2807، 3506»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4882
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةِ، فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عِنْدَهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّ عُمَرَ أَتَانِي فَقَالَ لِي: إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ بِأَهْلِ الْيَمَامَةِ مِنْ قُرَّاءِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يَسْتَحِرَّ الْقَتْلُ بِالْقُرَّاءِ فِي مَوَاطِنَ، فَيَذْهَبَ كَثِيرٌ مِنَ الْقُرْآنِ لَا يُوعَى، وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَأْمُرَ بِجَمْعِ الْقُرْآنِ، فَقُلْتُ لِعُمَرَ : كَيْفَ أَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ عُمَرُ : هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي فِي ذَلِكَ حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي بِذَلِكَ، وَرَأَيْتُ فِيهِ الَّذِي رَأَى عُمَرُ، فَقَالَ لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَعُمَرُ جَالِسٌ عِنْدَهُ لَا يَتَكَلَّمُ: إِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ لَا أَتَّهِمُكَ، وَكُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ "، فَقَالَ زَيْدٌ : " فَوَاللهِ لَوْ كَلَّفُونِي نَقْلَ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ أَثْقَلَ عَلَيَّ مِمَّا أَمَرَنِي بِهِ مِنْ جَمْعِ الْقُرْآنِ، قُلْتُ: كَيْفَ تَفْعَلُونَ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ أَبُو بَكْرٍ يُرَاجِعُنِي حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ لَهُ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَقُمْتُ فَتَتَبَّعْتُ الْقُرْآنَ أَجْمَعُهُ مِنَ الرِّقَاعِ وَالْأَكْتَافِ وَالْأَقْتَابِ وَالْعُسُبِ وَصُدُورِ الرِّجَالِ حَتَّى وَجَدْتُ آخِرَ سُورَةِ التَّوْبَةِ مَعَ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ لَمْ أَجِدْهَا مَعَ أَحَدٍ غَيْرِهِ ؛ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ، وَكَانَتِ الصُّحُفُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - حَيَاتَهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ عِنْدَ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ حَتَّى جَمَعَ عُثْمَانُ الْقُرْآنَ مِنْهَا فِي الْمَصَاحِفِ ".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہلِ یمامہ کی جنگ (قتلِ عام) کے موقع پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے بلوایا، تو میں گیا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان کے پاس موجود تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عمر میرے پاس آئے اور کہنے لگے: یمامہ کے دن مسلمانوں کے قراء میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، اور مجھے خدشہ ہے کہ دیگر مقامات پر بھی قراء کا اسی طرح قتل ہوتا رہا تو قرآن کا بہت سا حصہ ضائع ہو جائے گا جو محفوظ نہ رہ سکے گا، اس لیے میری رائے ہے کہ آپ قرآن جمع کرنے کا حکم دیں۔ میں نے عمر سے کہا: میں وہ کام کیسے کروں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟ عمر نے کہا: اللہ کی قسم! یہ بہتر ہی ہے۔ عمر مجھ سے اس بارے میں بار بار بات کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرا سینہ بھی اسی کام کے لیے کھول دیا، اور میں نے بھی وہی رائے قائم کر لی جو عمر کی تھی۔ پھر ابوبکر نے زید بن ثابت سے فرمایا، جبکہ عمر ان کے پاس بیٹھے خاموش تھے: تم ایک نوجوان ہو، ہمیں تم پر کوئی شک نہیں، اور تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی لکھا کرتے تھے، تو قرآن کی تلاش کرو اور اسے جمع کرو۔ زید کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے کسی پہاڑ کو اٹھانے کا حکم دیتے تو وہ مجھ پر اتنا بھاری نہ ہوتا جتنا قرآن جمع کرنے کا حکم بھاری تھا۔ میں نے کہا: تم لوگ ایسا کام کیسے کرتے ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟ ابوبکر نے کہا: اللہ کی قسم! یہ بہتر ہی ہے۔ ابوبکر مجھ سے بار بار یہی کہتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرا سینہ بھی اسی کام کے لیے کھول دیا جس کے لیے اس نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کا سینہ کھولا تھا۔ چنانچہ میں اٹھا اور چمڑے کے ٹکڑوں، شانے کی ہڈیوں، کجاووں، کھجور کے پتوں اور لوگوں کے سینوں سے قرآن جمع کرتا رہا، یہاں تک کہ سورۃ التوبہ کی آخری آیت مجھے سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس ملی، ان کے سوا کسی اور کے پاس نہ ملی: ”بے شک تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک رسول آئے“ [سورۃ التوبہ: 128] ۔ یہ نسخے ابوبکر رضی اللہ عنہ کی زندگی بھر ان کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ عزوجل نے انہیں وفات دی، پھر عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ نے انہیں وفات دی، پھر حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے پاس رہے یہاں تک کہ عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے قرآن جمع کر کے مصاحف میں لکھوایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4882]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 146، حدیث 4901»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4883
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ السَّبَّاقِ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةَ، فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عِنْدَهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَتَانِي هَذَا الرَّجُلُ فَقَالَ لِي: إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ بِأَهْلِ الْيَمَامَةِ مِنْ قُرَّاءِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يَسْتَحِرَّ الْقَتْلُ بِالْقُرَّاءِ فِي الْمَوَاطِنِ، فَيَذْهَبَ كَثِيرٌ مِنَ الْقُرْآنِ لَا يُوعَى، وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَأْمُرَ بِجَمْعِ الْقُرْآنِ، فَقُلْتُ لِعُمَرَ : كَيْفَ أَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ عُمَرُ : هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي فِي ذَلِكَ حَتَّى شَرَحَ اللهُ بِذَلِكَ صَدْرِي، وَرَأَيْتُ فِيهِ الَّذِي رَأَى عُمَرُ وَعُمَرُ جَالِسٌ عِنْدَهُ لَا يَتَكَلَّمُ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ وَلَا نَتَّهِمُكَ، وَكُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاتَّبِعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ "، قَالَ زَيْدٌ : " فَوَاللهِ لَوْ كَلَّفَنِي نَقْلَ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ أَثْقَلَ عَلَيَّ مِمَّا أَمَرَنِي بِهِ مِنْ جَمْعِ الْقُرْآنِ "، قَالَ: " قُلْتُ: كَيْفَ تَفْعَلُونَ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ أَبُو بَكْرٍ يُرَاجِعُنِي حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ بِهِ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، " قَالَ: " فَقُمْتُ فَتَتَبَّعْتُ الْقُرْآنَ أَجْمَعُهُ مِنَ الرِّقَاعِ وَالْأَكْتَافِ وَالْأَقْتَابِ وَالْعُسُبِ وَصُدُورِ الرِّجَالِ حَتَّى وَجَدْتُ آخِرَ سُورَةِ التَّوْبَةِ آيَتَيْنِ مَعَ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ لَمْ أَجِدْهُمَا مَعَ أَحَدٍ غَيْرِهِ ؛ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ، فَكَانَتِ الصُّحُفُ الَّتِي جَمَعْتُ فِيهَا الْقُرْآنَ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ حَيَاتَهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ عُمَرَ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ ".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہلِ یمامہ کی جنگ کے موقع پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مجھے بلوایا، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان کے پاس موجود تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ شخص (عمر) میرے پاس آئے اور کہنے لگے: یمامہ کے دن مسلمانوں کے قراء میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، اور مجھے خدشہ ہے کہ دیگر مقامات پر بھی قراء کا اسی طرح قتل ہوتا رہا تو قرآن کا بہت سا حصہ ضائع ہو جائے گا جو محفوظ نہ رہ سکے گا، اس لیے میری رائے ہے کہ آپ قرآن جمع کرنے کا حکم دیں۔ میں نے عمر سے کہا: میں وہ کام کیسے کروں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟ عمر نے کہا: اللہ کی قسم! یہ بہتر ہی ہے۔ عمر مجھ سے اس بارے میں بار بار بات کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرا سینہ بھی اسی کام کے لیے کھول دیا، اور میں نے بھی وہی رائے قائم کر لی جو عمر کی تھی، جبکہ عمر ان کے پاس بیٹھے خاموش تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ایک سمجھدار نوجوان ہو، ہمیں تم پر کوئی شک نہیں، اور تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی لکھا کرتے تھے، تو قرآن کی تلاش کرو اور اسے جمع کرو۔ زید کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے کسی پہاڑ کو اٹھانے کا حکم دیتے تو وہ مجھ پر اتنا بھاری نہ ہوتا جتنا قرآن جمع کرنے کا حکم بھاری تھا۔ میں نے کہا: تم لوگ ایسا کام کیسے کرتے ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟ ابوبکر نے کہا: اللہ کی قسم! یہ بہتر ہی ہے۔ ابوبکر مجھ سے بار بار یہی کہتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرا سینہ بھی اسی کام کے لیے کھول دیا جس کے لیے اس نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کا سینہ کھولا تھا۔ چنانچہ میں اٹھا اور چمڑے کے ٹکڑوں، شانے کی ہڈیوں، کجاووں، کھجور کے پتوں اور لوگوں کے سینوں سے قرآن جمع کرتا رہا، یہاں تک کہ سورۃ التوبہ کی آخری دو آیتیں مجھے سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس ملیں، ان کے سوا کسی اور کے پاس نہ ملیں: ”بے شک تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک رسول آئے“ [سورۃ التوبہ: 128] ۔ چنانچہ جن نسخوں میں میں نے قرآن جمع کیا تھا وہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی زندگی بھر ان کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ نے انہیں وفات دی، پھر عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ نے انہیں وفات دی، پھر حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے پاس رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4883]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 147، حدیث 4902»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4884
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا ابْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةِ، فَإِذَا عُمَرُ جَالِسٌ عِنْدَهُ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّ عُمَرَ جَاءَنِي، فَقَالَ: إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ بِأَهْلِ الْيَمَامَةِ بِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ "، قَالَ: " قُلْتُ: وَكَيْفَ أَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ عُمَرُ : هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي فِي ذَلِكَ حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ صَدْرَ عُمَرَ ، وَرَأَيْتُ فِي ذَلِكَ الَّذِي رَأَى عُمَرُ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِزَيْدٍ : إِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ لَا نَتَّهِمُكَ، قَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ "، قَالَ زَيْدٌ : " فَوَاللهِ لَوْ كَلَّفُونِي نَقْلَ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ أَثْقَلَ مِمَّا أَمَرَنِي بِهِ مِنْ جَمْعِ الْقُرْآنِ " قَالَ: " قُلْتُ: وَكَيْفَ تَفْعَلُونَ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ بِي أَبُو بَكْرٍ يُرَاجِعُنِي حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ "، قَالَ: " فَتَتَبَّعْتُ الْقُرْآنَ أَجْمَعُهُ مِنَ الرِّقَاعِ وَالْعُسُبِ وَصُدُورِ الرِّجَالِ حَتَّى وَجَدْتُ آخِرَ سُورَةِ التَّوْبَةِ مَعَ خُزَيْمَةَ أَوْ أَبِي خُزَيْمَةَ الْأَنْصَارِيِّ لَمْ أَجِدْهَا مَعَ أَحَدٍ غَيْرِهِ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ حَتَّى خَاتِمَةِ بَرَاءَةَ "، وَكَانَتِ الصُّحُفُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ عُمَرَ حَيَاتَهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہلِ یمامہ کی جنگ کے موقع پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے بلوایا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس بیٹھے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عمر میرے پاس آئے اور کہا: یمامہ کے دن قرآن کے قاریوں میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔ میں نے کہا: میں وہ کام کیسے کروں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟ عمر نے کہا: اللہ کی قسم! یہ بہتر ہی ہے۔ عمر مجھ سے اس بارے میں بار بار بات کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرا سینہ بھی اسی کام کے لیے کھول دیا جس کے لیے اس نے عمر کا سینہ کھولا تھا، اور میں نے بھی وہی رائے قائم کر لی جو عمر کی تھی۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے زید سے فرمایا: تم ایک سمجھدار نوجوان ہو، ہمیں تم پر کوئی شک نہیں، تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی لکھا کرتے تھے، تو قرآن کی تلاش کرو اور اسے جمع کرو۔ زید کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے کسی پہاڑ کو اٹھانے کا حکم دیتے تو وہ اتنا بھاری نہ ہوتا جتنا قرآن جمع کرنے کا حکم بھاری تھا۔ میں نے کہا: تم لوگ ایسا کام کیسے کرتے ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟ ابوبکر نے کہا: اللہ کی قسم! یہ بہتر ہی ہے۔ ابوبکر مجھ سے بار بار یہی کہتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے میرا سینہ بھی اسی کام کے لیے کھول دیا جس کے لیے اس نے ابوبکر کا سینہ کھولا تھا۔ چنانچہ میں نے قرآن کو چمڑے کے ٹکڑوں، کھجور کے پتوں اور لوگوں کے سینوں سے تلاش کر کے جمع کیا، یہاں تک کہ مجھے سورۃ التوبہ کی آخری آیت خزیمہ یا ابوخزیمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس ملی، ان کے سوا کسی اور کے پاس نہ ملی: ”بے شک تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک رسول آئے“ [سورۃ التوبہ: 128] تا خاتمۂ سورۃ براءت۔ یہ نسخے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ نے انہیں وفات دی، پھر عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی بھر ان کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ نے انہیں وفات دی، پھر حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے پاس رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4884]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 148، حدیث 4903»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 64
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، أَنَّ زَيْدًا، حَدَّثَهُ قَالَ: أَرْسَلَ أَبُو بَكْرٍ مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةِ، فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عِنْدَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ عُمَرَ أَتَانِي فَقَالَ: إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ بِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ يَوْمَ الْيَمَامَةِ، وَإِنِّي لَأَخْشَى أَنْ يَسْتَحِرَّ بِالْقُرَّاءِ فِي الْمَوَاطِنِ كُلِّهَا، فَيَذْهَبُ قُرْآنٌ كَثِيرٌ، وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَأْمُرَ يُجْمَعُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ:" قُلْتُ لِعُمَرَ: كَيْفَ أَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم؟" فَقَالَ عُمَرُ: هُوَ وَاللَّهِ خَيْرٌ. فَلَمْ يَزَلْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُرَاجِعُنِي حَتَّى شَرَحَ اللَّهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ لَهُ صَدْرَ عُمَرَ، وَرَأَيْتُ فِيهِ الَّذِي رَآهُ، قَالَ زَيْدٌ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: «إِنَّكَ شَابٌّ، عَاقِلٌ، وَلَا نَتَّهِمُكَ، وَقَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْوَحْيَ، فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ» قَالَ: فَوَاللَّهِ لَوْ كَلَّفُونِي نَقْلَ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ أَثْقَلَ عَلَيَّ مِنْ ذَاكَ. قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ تَفْعَلُونَ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم؟، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: هُوَ وَاللَّهِ خَيْرٌ. فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي فِي ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ حَتَّى شَرَحَ اللَّهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ لَهُ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَتَتَبَّعْتُ الْقُرْآنَ أَجْمَعُهُ مِنَ الرِّقَاعِ وَالسَّعَفِ وَالْحِجَارَةِ، وَالرِّقَاقِ، وَمَنْ صُدُورِ الرِّجَالِ، فَوَجَدْتُ فِي آخِرِ سُورَةِ التَّوْبَةِ، بَرَاءَةَ، مَعَ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ: {لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ} [التوبة: 128] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جنگِ یمامہ میں قراء کی شہادت کے بعد مجھے بلا بھیجا، میں وہاں پہنچا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ان کے پاس موجود تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عمر میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یمامہ کی جنگ کے دن قراءِ قرآن کی شہادتوں میں بڑی شدت آ گئی ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ دیگر مقاماتِ جنگ پر بھی قراءِ قرآن کثرت سے شہید نہ ہونے لگیں جس سے قرآنِ کریم کا ایک بڑا حصہ ضائع ہو جائے، اس لیے میری رائے یہ ہے کہ آپ قرآن کو جمع کرنے کا حکم صادر فرمائیں“۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”میں نے عمر سے کہا کہ میں وہ کام کیسے کروں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! یہ عمل سراسر خیر ہے“۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مجھ سے اس حوالے سے مسلسل رجوع کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس معاملے کے لیے میرا سینہ بھی اسی طرح کھول دیا جس طرح سیدنا عمر کا سینہ کھولا تھا، اور میری رائے بھی وہی ہو گئی جو ان کی تھی۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”تم ایک نوجوان اور عقل مند آدمی ہو، ہمیں تمہارے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہے، اور تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی کی کتابت بھی کیا کرتے تھے، لہٰذا تم قرآنِ کریم کو تلاش کرو اور اسے ایک جگہ جمع کر دو“۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ”اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے پہاڑوں میں سے کسی پہاڑ کو منتقل کرنے کا حکم دیتے تو وہ مجھ پر اس کام سے زیادہ بوجھل نہ ہوتا“۔ میں نے کہا: ”آپ دونوں وہ کام کیسے کریں گے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ خیر ہی ہے“۔ پھر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما مجھ سے مسلسل تکرار کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس معاملے کے لیے میرا سینہ بھی کھول دیا جس کے لیے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے سینے کھولے تھے۔ چنانچہ میں نے قرآنِ کریم کی جستجو شروع کی اور اسے چمڑے کے ٹکڑوں، کھجور کی شاخوں، پتھر کی سلوں اور لوگوں کے سینوں سے جمع کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ میں نے سورہ توبہ کی آخری آیات ﴿لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ﴾ سورت کے اختتام تک سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے پائیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 64]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4679، 4986، 7191، 7425، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3103، وأحمد فى (مسنده) برقم: 57 مختصرًا، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 64، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 59» .»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 65
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ:
أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَالَ: إِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ وَلَا نَتَّهِمُكَ، قَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”بے شک آپ ایک صاحبِ عقل نوجوان ہیں، ہم آپ پر (دیانت اور یادداشت کے معاملے میں) کوئی تہمت نہیں رکھتے، اور آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی لکھا کرتے تھے، لہٰذا اب آپ قرآنِ کریم کو تلاش کریں اور اسے جمع فرمائیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 65]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 60»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 71
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ السَّبَّاقِ ، أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ .
أَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَرْسَلَ إِلَيْهِ مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةِ، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا عُمَرُ عِنْدَهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّ عُمَرَ أَتَانِي فَقَالَ: إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ بِأَهْلِ الْيَمَامَةِ مِنْ قُرَّاءِ الْقُرْآنِ - أَوِ: النَّاسِ، شَكَّ أَبُو يَعْلَى - فَأَنَا أَخْشَى أَنْ يَسْتَحِرَّ الْقَتْلُ فِي الْمَوَاطِنِ كُلِّهَا، فَيَذْهَبَ كَثِيرٌ مِنَ الْقُرْآنِ لَا يُوعَى، وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَأْمُرَ بِجَمْعِ الْقُرْآنِ، قُلْتُ لِعُمَرَ : كَيْفَ أَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ عُمَرُ : هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي فِي ذَلِكَ حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي، وَرَأَيْتُ فِيهِ الَّذِي رَأَى عُمَرُ ، فَقَالَ زَيْدٌ : وَعُمَرُ عِنْدَهُ جَالِسٌ لَا يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّكَ لَشَابٌّ عَاقِلٌ وَلَا نَتَّهِمُكَ، وَكُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاتَّبِعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ، قَالَ زَيْدٌ : فَوَاللهِ لَوْ كَلَّفُونِي نَقْلَ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ أَثْقَلَ عَلَيَّ مِمَّا أَمَرَنِي بِهِ مِنْ جَمْعِ الْقُرْآنِ، فَقُلْتُ: كَيْفَ تَفْعَلُونَ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي بِالَّذِي شَرَحَ بِهِ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، فَجَمَعْتُ الْقُرْآنَ أَتَتَبَّعُهُ مِنَ الرِّقَاعِ وَالْأَكْتَافَ وَصُدُورِ الرِّجَالِ، حَتَّى وَجَدْتُ آخِرَ سُورَةِ التَّوْبَةِ مَعَ خُزَيْمَةَ الْأَنْصَارِيِّ، لَمْ أَجِدْهَا مَعَ أَحَدٍ غَيْرِهِ ؛ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَكَانَتِ الْمَصَاحِفُ الَّتِي جَمَعْنَا فِيهَا الْقُرْآنَ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ حَيَاتَهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ عُمَرَ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ ثُمَّ عِنْدَ حَفْصَةَ .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنگِ یمامہ کے شہداء کی شہادت کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے انہیں پیغام بھیج کر بلوایا، جب وہ وہاں پہنچے تو وہاں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”عمر میرے پاس آئے اور کہا کہ جنگِ یمامہ میں قرآن کے قراء (یا لوگوں، امام ابو یعلیٰ کو اس لفظ میں شک ہے) کی شہادتیں بہت بڑھ گئی ہیں، اور مجھے اندیشہ ہے کہ اگر دیگر مقامات پر بھی اسی طرح قراء شہید ہوتے رہے تو قرآن کا بڑا حصہ ضائع ہو جائے گا جس کا ادراک نہیں کیا جا سکے گا، اس لیے میری رائے ہے کہ آپ قرآن مجید کو یکجا جمع کرنے کا حکم دیں“۔ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ”میں وہ کام کیسے کروں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود نہیں کیا؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ”اللہ کی قسم! یہ سراسر خیر ہی ہے“، پس وہ مجھ سے بار بار یہی تکرار کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے میرا سینہ اس کام کے لیے کھول دیا اور میری بھی وہی رائے ہو گئی جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تھی۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہاں خاموش بیٹھے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ ”تم ایک سمجھدار نوجوان ہو، ہم تم پر کسی قسم کی تہمت نہیں رکھتے اور تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی لکھا کرتے تھے، لہذا تم قرآن کو تلاش کرو اور اسے جمع کرو“۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ”اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے پہاڑوں میں سے کوئی پہاڑ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم دیتے تو وہ مجھ پر قرآن جمع کرنے کے اس حکم سے زیادہ بھاری نہ ہوتا“، میں نے کہا کہ ”آپ دونوں وہ کام کیسے کر رہے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”اللہ کی قسم! یہ کام خیر ہی ہے“، پس وہ مجھ سے مسلسل اس پر گفتگو کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے میرا سینہ بھی اسی بات کے لیے کھول دیا جس کے لیے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے سینے کھولے تھے، چنانچہ میں نے قرآن کو چمڑے کے ٹکڑوں، (جانوروں کے) شانے کی ہڈیوں اور لوگوں کے سینوں سے تلاش کر کے جمع کرنا شروع کیا یہاں تک کہ سورہ توبہ کا آخری حصہ مجھے سیدنا خزیمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس ملا جو ان کے علاوہ کسی اور کے پاس (تحریری شکل میں) نہ ملا: ﴿لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ﴾ پوری آیت کے اختتام تک۔ پھر وہ صحیفے جن میں ہم نے قرآن جمع کیا تھا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس محفوظ رہے یہاں تک کہ اللہ نے انہیں وفات دی، پھر وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہے یہاں تک کہ اللہ نے انہیں بھی وفات دی، پھر وہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس محفوظ رہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 71]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناه صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح. مضى تخريجه مطولًا في الحديث (رقم 64)»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4679، وذكر فيه متابعة عثمان بن عمر عن يونس، وبرقم: 4989 مختصرًا من طريق الليث عن يونس، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4507 من طريق ابن وهب عن يونس، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3103 من طريق إبراهيم بن سعد عن الزهري، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 66»

الحكم على الحديث:
إسناه صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 91
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ قَالَ:
أَرْسَلَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةِ، فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عِنْدَهُ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّ عُمَرَ أَتَانِي فَقَالَ: إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ يَوْمَ الْيَمَامَةِ بِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ، وَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يَسْتَحِرَّ الْقَتْلُ بِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ فِي الْمَوَاطِنِ، فَيَذْهَبَ كَثِيرٌ مِنَ الْقُرْآنِ، وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَأْمُرَ فَيُجْمَعَ، قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ : هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي فِي ذَلِكَ إِلَى أَنْ شَرَحَ اللهُ لِذَلِكَ صَدْرِي، وَرَأَيْتُ فِي ذَلِكَ الَّذِي رَأَى عُمَرُ ، قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ : قَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّكَ فَتًى شَابٌّ عَاقِلٌ لَا نَتَّهِمُكَ، وَقَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْهُ، قَالَ زَيْدٌ : وَاللهِ لَوْ كَلَّفَنِي نَقْلَ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ أَثْقَلَ عَلَيَّ مِنَ الَّذِي أَمَرَنِي بِهِ مِنْ جَمْعِ الْقُرْآنِ، قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ تَفْعَلُونَ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هُوَ وَاللهِ خَيْرٌ، فَلَمْ يَزَلْ يُرَاجِعُنِي حَتَّى شَرَحَ اللهُ صَدْرِي لِلَّذِي شَرَحَ لَهُ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَرَأَيْتُ فِي ذَلِكَ الَّذِي رَأَيَا، فَتَتَبَّعْتُ الْقُرْآنَ أَجْمَعُهُ مِنَ الرِّقَاعِ وَاللِّخَافِ وَالْعُسُبِ وَصُدُورِ الرِّجَالِ، حَتَّى فَقَدْتُ آخِرَ سُورَةِ التَّوْبَةِ فَوَجَدْتُهَا مَعَ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ ؛ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ إِلَى خَاتِمَةِ (بَرَاءَةٌ) ، وَكَانَتِ الصُّحُفُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ حَيَاتَهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ عُمَرَ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُمَّ عِنْدَ حَفْصَةَ .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنگِ یمامہ میں صحابہ کی شہادت کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مجھے بلا بھیجا، وہاں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ان کے پاس موجود تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور کہا کہ یمامہ کی جنگ میں قراءِ قرآن کی بڑی تعداد شہید ہو گئی ہے، اور مجھے اندیشہ ہے کہ اگر دیگر مقامات پر بھی قراءِ قرآن اسی طرح شہید ہوتے رہے تو قرآن کا بڑا حصہ ضائع ہو جائے گا، لہٰذا میری رائے یہ ہے کہ آپ قرآن کو جمع کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔“ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”میں وہ کام کیسے کروں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! یہ سراسر خیر اور بھلائی ہے۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجھ سے اس بارے میں مسلسل رجوع کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس معاملے کے لیے میرا سینہ کھول دیا اور میری بھی وہی رائے ہو گئی جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تھی۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”تم ایک سمجھدار نوجوان ہو، ہم تم پر کسی قسم کا شک و شبہ نہیں رکھتے، اور تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی کی کتابت بھی کرتے رہے ہو، لہٰذا تم قرآن کو تلاش کرو اور اسے ایک جگہ جمع کر دو۔“ سیدنا زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے کسی پہاڑ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم دیتے تو وہ مجھ پر اس سے زیادہ بوجھل نہ ہوتا جتنا قرآن کو جمع کرنے کا یہ حکم تھا۔“ میں نے ان سے پوچھا: ”آپ حضرات وہ کام کیسے کر رہے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! یہ خیر ہی ہے۔“ وہ مجھ سے اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے میرا سینہ بھی اسی بات کے لیے کھول دیا جس کے لیے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے سینے کھولے تھے اور میری رائے بھی وہی ہو گئی جو ان دونوں حضرات کی تھی۔ چنانچہ میں نے کھجور کی شاخوں، باریک سفید پتھروں اور لوگوں کے سینوں سے قرآن کو تلاش کر کے جمع کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ سورہ توبہ کی آخری آیات مجھے سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس ملیں: ﴿لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِیزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِینَ رَءُوفٌ رَّحِیمٌ﴾ سورہ براءت کے اختتام تک۔ پھر وہ مرتب شدہ صحیفے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات تک ان کے پاس رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات تک ان کے پاس رہے، اور اس کے بعد سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس محفوظ رہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 91]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه في الحديث (63، 64، 65)»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4986، 7191، 7425، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3103، وأحمد فى (مسنده) برقم: 57 مختصرًا، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 91، من طرق عن إبراهيم بن سعد، عن الزهري، عن عبيد بن السباق، عن زيد بن ثابت، بألفاظ متقاربة، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 86»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں