الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّرْهِيبِ مِنْ قَطْعِ صِلَةِ الرَّحِيمِ
قطع رحمی سے ترہیب کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9698 (کل: 37 مقامات، 18 کتب)
سنن ابوداود: 5154
سنن ترمذی: 2500
بلوغ المرام: 869
مسند اسحاق بن راہویہ: 766
مشکوۃ المصابیح: 4243
اللؤلؤ والمرجان: 29
السنن الكبرى للبيهقي: 16663
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13027
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6504
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6218
11 تا 20
حدیث نمبر: 766
أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، نا زَائِدَةُ، عَنْ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُحْسِنْ قِرَى ضَيْفِهِ) ) ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا حَقُّ الضَّيْفِ؟ قَالَ: ( (ثَلَاثٌ فَمَا كَانَ فَوْقَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ فَهُوَ صَدَقَةٌ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ شَهِدَ أَمْرًا فَلْيَتَكَلَّمْ بِخَيْرٍ أَوْ لِيسْكُتْ، اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ فَإِنَّهُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلْعٍ، وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلْعِ أَعْلَاهُ فَإِنْ أَرَدْتَ إِقَامَتَهُ كَسَرْتَهُ وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ، فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو وہ اپنے ہمسائے کو ایذا نہ پہنچائے، اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو وہ اپنے مہمان کی خوب ضیافت کرے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! مہمان کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (دن حق ضیافت) پس جو ان (تین دنوں) سے زیادہ ہو یا ان کے بعد ہو تو وہ صدقہ ہے۔ اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اسے کوئی معاملہ پیش آئے تو وہ خیر و بھلائی کی بات کرے یا پھر خاموش رہے، عورتوں کے بارے میں خیر و بھلائی کی وصیت قبول کرو، کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں اور پسلی میں بھی سب سے زیادہ ٹیڑھا اس کے اوپر کا حصہ ہے، اگر تم نے اسے سیدھا کرنا چاہا تو اسے توڑ ڈالو گے، اور اگر تم اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی، پس تم عورتوں کے بارے میں خیر و بھلائی کی وصیت قبول کرو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الرضاع، باب الوصية بالنساء، رقم: 1468 .»
حدیث نمبر: 4243
(1) بَابُ الضِّيَافَةِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 4243 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ". وَفِي رِوَايَةٍ بَدَلَ: (الْجَارِ) : وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے، جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ خیر و بھلائی کی بات کرے ورنہ خاموش رہے۔“ ایک دوسری روایت میں پڑوسی کے بجائے یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ صلہ رحمی کرے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4243]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6018، و الرواية الثانية: 6138) و مسلم (47/75)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 7626
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، فَلَا يُؤْذِي جَارَهُ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو نہ ستائے جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کا اکرام کرنا چاہئے اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7626]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6138، م: 47.
حدیث نمبر: 9595
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِيَنَّ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ" ، وَقَالَ يَحْيَى مَرَّةً:" أَوْ لِيَصْمُتْ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو نہ ستائے جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کا اکرام کرنا چاہئے اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9595]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وإسناده جيد، خ: 6138، م: 47
حدیث نمبر: 9967
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو نہ ستائے جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کا اکرام کرنا چاہئے اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9967]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6136، م: 47
حدیث نمبر: 9970
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کا اکرام کرنا چاہئے اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9970]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6138، م: 47
حدیث نمبر: 467
467 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے ہمسائے کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 467]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6018، 6136، 6138، 6475، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 47، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5154، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2500، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3971، والطبراني فى «الصغير» برقم: 740، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14839، 16760، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7741»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 468
468 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ، هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُحْسِنْ إِلَى جَارِهِ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ»
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے ہمسائے سے حسن سلوک کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 468]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6019، ومسلم: 48، وابن ماجه: 3672، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1635، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1967، 1968، والحميدي فى «مسنده» برقم: 585، 586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16632»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 469
469 - أنا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدٍ الْهَرَوِيُّ بِمَكَّةَ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمُّويَهِ السَّرَخْسِيُّ، بِهَرَاةَ وَأَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِي بِبَلْخَ وَأَبُو الْقَاسِمِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمَكِّيِّ الْكُشْمَيْهِنِيُّ بِهَا قَالُوا: أنا الْفَرَبْرِيُّ، قَالَ: أنا الْبُخَارِيُّ، نا قُتَيْبَةُ، نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 469]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6018، 6136، 6138، 6475، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 47، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5154، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2500، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3971، والطبراني فى «الصغير» برقم: 740، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14839، 16760، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7741»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 471
471 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَادَ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ جَائِزَتُهُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ، وَالضِّيَافَةُ ثَلَاثَةٌ أَيَّامٍ، فَمَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَثْوِيَ حَتَّى يُحْرِجَهُ»
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کہ ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے پڑوسی کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے، اس کی خاطر مدارت ایک دن اور رات (کی) ہے اور مہمان نوازی تین دن ہے، پھر اس کے بعد جو ہے وہ صدقہ ہے اور کسی (مہمان) کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے میزبان کے پاس ڈیرہ ڈالے کہ اس کے لیے مشقت اور بوجھ بن جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 471]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6135، و مسلم: 48، وترمذي: 1967، أبو داود: 3748، والحميدي فى «مسنده» برقم: 585، 586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16632»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں آداب معاشرت کے حوالے سے تین بڑی اہم باتیں بیان فرمائی گئی ہیں:
① مہمان نوزی: -فرمایا: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔“ مطلب یہ ہے کہ جس شخص کا اللہ تعالیٰ ٰ اور آخرت پر پورا ایمان اور یقین ہے اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے مہمان کے ساتھ حسن سلوک کرے اور اس کی عزت افزائی کرے یعنی مہمان کی مہمان نوازی کرے کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ ٰ اور آخرت کو مانتا ہے اس کے لیے یہ کام کوئی مشکل نہیں ہے۔ شرعی طور پر مہمان نوازی یہ ہے کہ جب کوئی مہمان آئے تو اس کے ساتھ خندہ پیشانی، خوش خلقی اور ہنس مکھ چہرے کے ساتھ پیش آیا جائے، اس کے ساتھ خوش گفتاری نرم گوئی اور ملاطفت کے ساتھ بات چیت کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ پہلے دن اپنی حیثیت کے مطابق پر تکلف کھانا کھلایا جائے اور پھر اس کے بعد مزید تین دن ضیافت کے ہیں کہ اپنی حیثیت کے مطابق بغیر کسی تکلف میں پڑے مہمان کو کھلایا پلایا جائے۔ اب اس کے بعد مہمان اگر مزید ٹھہرنا چاہے تو میزبان کو اختیار ہے کہ چاہے تو میزبانی کرے اور چاہے تو انکار کر دے، لیکن اگر میزبانی کرے گا تو یہ صدقہ ہوگا اور اللہ کے ہاں اس کا اجر و ثواب ملے گا۔ اسی طرح مہمان کو رخصت کرتے وقت زاد راہ کے سلسلے میں اس کے ساتھ تعاون کرنا بھی مہمان نوازی کا حصہ ہے اور مہمان کو حسب استطاعت کوئی تحفہ دینا بھی مہمان نوازی میں شامل ہے۔ اس میں مہمان کو بھی نصیحت فرمائی گئی ہے کہ وہ میزبان کے پاس زیادہ دن نہ ٹھہرے کیونکہ اس سے میزبان تنگ ہوگا، مہمان کے بارے میں بدگمانی کرے گا اور غیبت وغیرہ شر و ع کر دے گا۔
② ہمسائے کی عزت: - فرمایا: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے ہمسائے کی عزت کرے، اسے تنگ نہ کرے۔“ مطلب یہ ہے کہ ہمسائے کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرے، اسے عزت دے اور ہر ایسے قول وفعل سے بچے جس سے ہمسائے کو تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ہمسایہ رشتہ دار ہو یا غیر رشتے دار، مسلمان ہو یا غیر مسلم، ہر طرح کے ہمسائے کے ساتھ اچھی ہمسائیگی نبھانی چاہیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”جبرئیل مجھے ہمسائے کے متعلق مسلسل وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ وہ مجھے وارث بنا دیں گے۔“ [بخاري: 2014]
ایک دفعہ فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کون (مومن نہیں)؟ فرمایا: ”جس کی شرارتوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہیں۔“ [بخاري: 2012]
ایک حدیث میں ہے: ”وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کی شرانگیزیوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہیں۔“ [مسلم: 45]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد ہے: ”اللہ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہے جو ان میں اپنے ساتھی کے لیے بہتر ہو اور اللہ کے نزد یک بہترین ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسائے کے لیے بہتر ہو۔“ [ترمذي: 1944، إسناده صحيح]
ایک دفعہ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کیسے پتا چلے کہ میں اچھا ہوں یا برا؟ فرمایا: ”جب تم اپنے پڑوسی کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ تم اچھے ہو تو تم اچھے ہو اور جب تم انہیں یہ کہتے ہوئے سنو کہ تم برے ہو تو تم برے ہو۔“ [ابن ماجه: 4223، إسناده صحيح]
اسی طرح ایک دفعہ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فلاں عورت اپنی نمازوں، روزوں اور صدقات کی کثرت کے حوالے سے مشہور ہے لیکن وہ اپنی زبان درازی سے اپنے ہمسائے کو تکلیف دیتی ہے۔ فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔“ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فلاں عورت اپنی نمازوں، روزوں اور صدقات کی قلت کے حوالے سے مشہور ہے اور وہ پنیر کے چند ٹکڑے صدقہ کرتی ہے لیکن اپنی زبان سے اپنے ہمسائے کو تکلیف نہیں دیتی۔ فرمایا: ”وہ جنتی ہے۔“ [أحمد: 2/ 440، إسناده صحيح]
ایک حدیث میں ہے: ”روز قیامت سب سے پہلے دو ہمسائیوں کا مقدمہ پیش ہوگا۔“ [أحمد: 151/4، إسناده حسن]
③ اچھی بات یا خاموشی: - فرمایا: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔“ مطلب یہ ہے کہ مومن کو چاہیے کہ اپنی زبان کو حتی الوسع خاموش رکھے، جب کوئی بات کرنے کا ارادہ ہو اور یہ بھی معلوم ہو کہ وہ بات خیر و بھلائی کی ہے اور اس پر ثواب ملے گا تب اسے زبان پر لایا جائے اور اگر اس بات کی بھلائی عیاں نہ ہو یا یہ پتا ہو کہ یہ بات اللہ کی ناپسندیدہ ہے تو اسے زبان پر نہ لایا جائے کیونکہ انسان کے عمل کے ساتھ ساتھ اس کا ہر قول اللہ کی بارگاہ میں نوٹ ہو رہا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ﴾ (ق: 18)
”انسان منہ سے کوئی لفظ نہیں نکال پاتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار ہے۔“
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص اپنی زبان اور شرم گاہ کی مجھے ضمانت دے دے میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔“ [بخاري: 6474]
ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ کونسی چیز زیادہ تر لوگوں کو جنت میں داخل کرے گی؟ (پھر فرمایا) اللہ کا تقویٰ اور حسن خلق۔ ”کیا تم جانتے ہو کہ کونسی چیز زیادہ تر لوگوں کو جہنم میں داخل کرے گی؟ (پھر فرمایا) دو چیزیں منہ اور شرمگاہ۔“ [ترمذي: 2004 ابن ماجه: 4446، صحیح ]
ایک حدیث میں آتا ہے کہ ”بے شک بندہ ایسی بات کرتا ہے جس میں اللہ کی رضا ہوتی ہے وہ اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن اللہ اس کی وجہ سے درجات بلند فرما دیتا ہے اور بے شک بندہ ایسی بات کرتا ہے جس میں اللہ کی ناراضی ہوتی ہے اور وہ اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن وہ اس کے باعث جہنم میں جا گرتا ہے“ ۔ [بخاري: 6474]
ایک مرفوع حدیث میں ہے: ”جب ابن آدم صبح کرتا ہے تو سارے اعضاء زبان سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے بارے میں اللہ سے ڈرنا کیونکہ ہم تیرے رحم وکرم پر ہیں اگر تو سیدھی رہی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہوگئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے“ ۔ [ترمذي: 247، حسن]
ایک دفعہ ایک صحابی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ کو میرے بارے میں سب سے زیادہ کسی چیز کا اندیشہ ہے؟ آپ نے زبان پکڑ کرفرمایا: ”اس کا۔“ [ترمذي: 2410]