الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّرْهِيبِ مِنَ الْغَدْرِ وَنَقْضِ الْعَنْهِدِ وَعَدْمِ الْوَفَاءِ بِهِ
دھوکے، عہد توڑنے اور اس کو پورا نہ کرنے سے ترہیب کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9761 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 9761
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 344
حدیث نمبر: 9761
عَنِ الْحَسَنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا قَالَ وَكَيْفَ تَقْتُلُهُ وَمَعَهُ الْجُنُودُ قَالَ أَلْحَقُ بِهِ فَأَفْتِكُ بِهِ قَالَ لَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْإِيمَانَ قَيْدُ الْفَتْكِ لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ
۔ حسن سے مروی ہے کہ ایک آدمی سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا: کیا میں تیرے لیے علی (رضی اللہ عنہ) کو قتل کر دوں؟ انھوں نے کہا: تو اس کو کیسے قتل کرے گا، جبکہ اس کے ساتھ تو لشکر ہیں؟ اس نے کہا: میں بظاہر اس کے ساتھ مل جاؤں گا اور پھر اس کو غافل پا کر قتل کر دوں گا، انھوں نے کہا: نہیں، ایسے نہیں کرنا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایمان امان دینے کے بعد قتل کرنے سے روکتا ہے، مؤمن امان دینے کے بعد قتل نہیں کرتا۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9761]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن ابي شيبة: 15/ 123، وعبد الرزاق: 9676، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1426 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1426»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1426
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ , فَقَالَ: أَلَا أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا؟ قَالَ: لَا، وَكَيْفَ تَقْتُلُهُ وَمَعَهُ الْجُنُودُ؟ قَالَ: أَلْحَقُ بِهِ فَأَفْتِكُ بِهِ , قَالَ: لَا، إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" إِنَّ الْإِيمَانَ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ".
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ کیا میں علی کا کام تمام نہ کر دوں؟ فرمایا: ہرگز نہیں! اور ویسے بھی ان کے ساتھ اتنا بڑا لشکر ہے کہ تم انہیں قتل کر ہی نہیں سکتے؟ اس نے کہا کہ میں ان کے ساتھ جا ملوں گا اور اچانک (دھوکے سے) انہیں قتل کر دوں گا، انہوں نے فرمایا کہ یہ بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کے پاؤں میں بیڑی ڈال دی ہے، اس لئے کوئی مومن دھوکے سے قتل نہیں کرتا۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1426]
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1433
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلزُّبَيْرِ : أَلَا أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا؟ قَالَ: كَيْفَ تَقْتُلُهُ؟ قَالَ: أَفْتِكُ بِهِ , قَالَ: لَا , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْإِيمَانُ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ".
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ کیا میں علی کا کام تمام نہ کردوں؟ فرمایا: تم انہیں کس طرح قتل کر سکتے ہو؟ اس نے کہا کہ میں اچانک (دھوکے سے) ان پر حملہ کر کے قتل کر دوں گا، انہوں نے فرمایا کہ یہ بھی نہیں ہو سکتا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کے پاؤں میں بیڑی ڈال دی ہے، اس لئے کوئی مومن دھوکے سے قتل نہیں کرتا۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1433]
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 344
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الزُّبَيْرِ فَقَالَ: أَلَا أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا؟ قَالَ: لَا، وَكَيْفَ تَقْتُلُهُ وَمَعَهُ الْجُنُودُ؟ قَالَ: أَلْحَقُ بِهِ فَأَفْتِكُ بِهِ. فَقَالَ: لَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْإِيمَانَ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: کیا میں آپ کے لئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو قتل نہ کر دوں؟ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! تم انہیں کیسے قتل کر سکتے ہو؟ جبکہ اُن کے ساتھ لشکر موجود ہے؟ اس نے کہا: میں اُن کے ساتھ جا کے مل جاتا ہوں، اور پھر دھوکہ سے اُن پر حملہ کر دوں گا، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان، دھوکے سے حملہ کرنے کے لئے بیڑی ہے، مؤمن دھوکہ سے حملہ نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرتا ہے، تاہم اس روایت میں اُس نے یہ کہا: ہے: حسن بصری نے ہمیں یہ بات بیان کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 344]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرتا ہے، تاہم اس روایت میں اُس نے یہ کہا: ہے: حسن بصری نے ہمیں یہ بات بیان کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 166/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 133، أخرجه مسند أحمد برقم: 1429»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔