الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
271. الْآيَةُ (65) قَوْلُهُ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ} إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: {بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لا يَفْقَهُونَ}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ» کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1000 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 2646
المنتقى ابن الجارود: 1049
مسند امام شافعی: 1729
المعجم الکبیر للطبرانی: 11165
11 تا 12
حدیث نمبر: 18080
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أنبأ عَبْدِ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ النَّضْرِ الْمَرْوَزِيُّ، أنبأ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ هُوَ ابْنُ سُفْيَانَ، ثنا حَبَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ، أنبأ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" نَزَلَتْ {إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ} قَالَ: فُرِضَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ رَجُلٌ مِنْ عَشَرَةٍ، وَلَا قَوْمٌ مِنْ عَشْرِ أَمْثَالِهِمْ، فَجَهَدَ ذَلِكَ النَّاسَ وَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَنَزَلَتْ: {الْآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ} قَالَ: فَأُمِرُوا أَنْ لَا يَفِرَّ رَجُلٌ مِنْ رَجُلَيْنِ، وَلَا قَوْمٌ مِنْ مِثْلَيْهِمْ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَنَقَصَ مِنَ الصَّبْرِ بِقَدْرِ مَا خَفَّفَ مِنَ الْعِدَّةِ"." هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَفَّانَ، وَفِي رِوَايَةِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ حِينَ فُرِضَ أَنْ لَا يَفِرَّ وَاحِدٌ مِنْ عَشَرَةٍ فَجَاءَ التَّخْفِيفُ، فَقَالَ: {الْآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ} [الأنفال: ٦٦] ، الآية، فَلَمَّا خَفَّفَ اللهُ عَنْهُمْ مِنَ الْعِدَّةِ نَقَصَ مِنَ الصَّبْرِ بِقَدْرِ مَا خَفَّفَ عَنْهُمْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ السُّلَمِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ.
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ [سورة الأنفال: 65] ”اگر تمہارے بیس افراد صبر کرنے والے ہوں تو دو سو افراد پر غالب آئیں گے۔“ فرماتے ہیں کہ ان پر فرض قرار دے دیا گیا کہ ایک شخص دس کے مقابلے سے نہ بھاگے اور نہ کوئی قوم اپنے سے دس گنا افراد سے بھاگے۔ یہ لوگوں پر شاق گزرا تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ [سورة الأنفال: 66] ”اب اللہ نے تم سے تخفیف فرما دی ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تمہارے اندر کمزوری ہے۔ اگر تمہارے سو افراد ہوں گے تو وہ دو سو افراد پر غالب آ جائیں گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ایک شخص دو کے مقابلے سے نہ بھاگے اور کوئی قوم اپنی سے دوگنی تعداد کے مقابلے سے راہِ فرار اختیار نہ کرے۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جتنی تعداد میں تخفیف کی گئی ہے اتنی ہی صبر میں کمی آ گئی ہے۔
(ب) عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ مسلمانوں پر شاق گزرا جب یہ مقرر کر دیا گیا کہ ایک دس کے مقابلے سے نہ بھاگے تو تخفیف کا حکم آ گیا، فرمایا: ﴿الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ﴾ [سورة الأنفال: 66] ”اب اللہ نے تمہارے لیے تخفیف فرما دی ہے۔“ پھر جب اللہ نے ان سے تعداد میں تخفیف فرمائی تو جتنی تخفیف کی اتنی ہی صبر میں کمی آ گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18080]
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جتنی تعداد میں تخفیف کی گئی ہے اتنی ہی صبر میں کمی آ گئی ہے۔
(ب) عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ مسلمانوں پر شاق گزرا جب یہ مقرر کر دیا گیا کہ ایک دس کے مقابلے سے نہ بھاگے تو تخفیف کا حکم آ گیا، فرمایا: ﴿الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ﴾ [سورة الأنفال: 66] ”اب اللہ نے تمہارے لیے تخفیف فرما دی ہے۔“ پھر جب اللہ نے ان سے تعداد میں تخفیف فرمائی تو جتنی تخفیف کی اتنی ہی صبر میں کمی آ گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18080]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٤٦٥٣»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11165
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُتِبَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ عَشْرٌ مِنْ مِائَتَيْنِ، ثُمَّ خَفَّفَ عَنْهُمْ، فَقَالَ: الآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا الْآيَةَ، فَكَتَبَ: " أَنْ لَا يَفِرَّ الْمِائَةُ مِنَ الْمِائَتَيْنِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”ان پر شروع میں یہ فرض کیا گیا تھا کہ دس آدمی دو سو کے مقابلے میں نہ بھاگیں، پھر ان پر یہ تخفیف کی گئی۔“ تو فرمایا: ”اب اللہ نے تم سے تخفیف کر دی اور جان لیا کہ تم میں کمزوری ہے“ [الانفال: 66] پوری آیت، تو یہ حکم لکھا گیا: ”ایک سو دو سو کے مقابلے میں نہ بھاگیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11165]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 112، حدیث 11211»