🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. بَابُ جَامِعِ الطَّلَاقِ
طلاق کے جامع مسائل
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 3395 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
سنن سعید بن منصور: 3395
صحیح مسلم: 3544، 3546، 3547، 3549، 3550، 3553، 3554
سنن ابوداود: 2170
سنن ترمذی: 1138
مسند الحمیدی: 764
السنن الكبرى للبيهقي: 14307
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1135
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 764
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ الْعَزْلَ ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فَلِمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ؟" وَلَمْ يَقُلْ:" فَلا يَفْعَلْ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ، فَإِنَّهَا لَيْسَتْ نَفْسٌ مَخْلُوقَةً إِلا اللَّهُ خَالِقُهَا" ,
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عزل کا تذکرہ کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کوئی ایسا کیوں کرتا ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد نہیں فرمایا۔ کہ کوئی شخص ایسا نہ کرے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا) ”جس بھی جان نے پیدا ہونا ہو اس کا خالق اللہ تعالیٰ ہی ہے (یا اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کر دینا ہے)۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2229، 2542، 4138، 5210، 6603، 7409، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1438، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4191، 4193، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3327، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2170، 2171، 2172، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1138، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2269، 2270، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1926، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14420، 14421، 18148، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 11237 برقم: 11245»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14307
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي الْعَزْلَ قَالَ:" وَلِمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ؟ وَلَمْ يَقُلْ فَلَا يَفْعَلْ أَحَدُكُمْ فَإِنَّهُ لَيْسَتْ مِنْ نَفْسٍ مَخْلُوقَةٍ إِلَّا اللهُ خَالِقُهَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْقَوَارِيرِيِّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، عَنْ سُفْيَانَ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: قَالَ مُجَاهِدٌ فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عزل کا تذکرہ کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم میں سے کوئی یہ کیوں کرتا ہے؟“ یہ نہ فرمایا کہ تم ایسا نہ کرو، پھر فرمایا: ”جو مخلوق اللہ نے پیدا کرنی ہے وہ ہو کر رہے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14307]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1438»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1135
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَزْلُ، فَقَالَ: «‏‏‏‏أَتَفْعَلُونَهُ؟ - وَلَمْ يَقُلْ: لَا تَفْعَلُوهُ - إِنَّهُ لَيْسَ نَفْسٌ يَخْلُقُ اللهُ، إِلَّا اللهُ خَالِقُهَا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عزل (دورانِ مباشرت انزال باہر کرنے) کا ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم ایسا کرتے ہو؟ — اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ تم ایسا نہ کرو — بے شک ایسی کوئی جان نہیں جسے اللہ پیدا کرنے والا ہو مگر اللہ اسے پیدا فرما کر ہی رہتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1135]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسلم (1438)، وأبو داود (2170)، والترمذى (1138)، وسعيد بن منصور في "سننه" (2218)، والنسائى في "الكبرى" (9090)، والبيهقى في "سننه" (14085)، والحميدى (747)، وابن منده في "التوحيد" (1/ رقم 256)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1130»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں