🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
290. بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2
شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 4139 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
سنن سعید بن منصور: 4139
صحیح مسلم: 6345، 6346
سنن ترمذی: 3848
مسند احمد: 14153، 14768، 14873، 15029
الفتح الربانی: 3329، 11734
صحیح ابن حبان: 7029
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4254
المعجم الکبیر للطبرانی: 5317، 5318، 5319، 5320
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7029
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى السِّخْتِيَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مَحْفُوظُ بْنُ أَبِي تَوْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَّارُ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ: " اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ"، يُرِيدُ بِهِ: اسْتَبْشَرَ وَارْتَاحَ، كَقَوْلِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا: فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ سورة الحج آية 5، يُرِيدُ بِهِ: ارْتَاحَتْ وَاخْضَرَّتْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، حالانکہ اس وقت سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ لوگوں کے سامنے رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے رحمان کا عرش جھوم اٹھا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اس کے لیے رحمان کا عرش جھوم اٹھا ہے“ اس کے ذریعے آپ کی مراد یہ ہے کہ اس نے خوش خبری حاصل کی ہے اور راحت حاصل کی ہے، اس کی مثال اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ﴾ [سورة الحج: 5] ”جب ہم اس پر پانی نازل کرتے ہیں تو وہ جھوم اٹھتا ہے اور پھلتا پھولتا ہے“، اس کے ذریعے مراد یہ ہے کہ وہ راحت حاصل کرتا ہے اور سرسبز ہو جاتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7029]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2466، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7029، 7031، 7033، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4952، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8167، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3848، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 158، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2963، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14370» «رقم طبعة با وزير 6990»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (1/ 247 / 561 - 562): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4254
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا دُفِنَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَّحَ النَّاسُ مَعَهُ طَوِيلًا، ثُمَّ كَبَّرَ وَكَبَّرَ النَّاسُ، ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِمَ سَبَّحْتَ؟ قَالَ:" لَقَدْ تَضَايَقَ عَلَى هَذَا الرَّجُلِ الصَّالِحِ قَبْرُهُ حَتَّى فَرَّجَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ قَالَ الْحُسَيْنِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ غَيْرَهُ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو دفن کیا گیا اس وقت ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سبحان اللہ کہا: لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ خاصی دیر تک سبحان اللہ پڑھا پھر آپ نے تکبیر کہی تو لوگوں نے بھی تکبیر کہی پھر لوگوں نے دریافت کیا: آپ نے سبحان اللہ کیوں کہا: تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نیک شخص کے لئے قبر تنگ ہو گئی تھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کشادہ کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمود بن محمد بن عبدالرحمن بن عمرو بن جموح ہے حسینی فرماتے ہیں اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے ان کے علاوہ کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (377، 360/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14611، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5346»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5317
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمُ: اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ تَعَالَى.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جبکہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ ان کے سامنے تھا، فرما رہے تھے: ”اس کی موت پر رحمن تعالیٰ کا عرش ہل گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5317]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 11، حدیث 5336»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5318
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يَقُولُ: اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جبکہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ ان کے سامنے تھا، فرما رہے تھے: ”اس پر رحمن کا عرش ہل گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5318]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 11، حدیث 5337»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5319
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ بِشْرٍ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَابْنِ لَهِيعَةَ ، وَأَبِي عَمْرٍو التُّجِيبِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمُ: اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جبکہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ ان کے سامنے تھا، فرما رہے تھے: ”اس پر رحمن کا عرش ہل گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5319]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 11، حدیث 5338»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5320
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَارُ ، ثَنِي بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدٍ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: لَقَدِ اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جبکہ سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ ان کے سامنے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر رحمن عزوجل کا عرش ہل گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 11، حدیث 5339»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں