الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
358. باب الاستطابة - ذكر الأمر بالاستعاذة بالله جل وعلا لمن أراد دخول الخلاء من الخبث والخبائث
استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ خلاء میں داخل ہونے والے کو اللہ جل وعلا سے خبث اور خبائث سے پناہ مانگنی چاہیے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1408 (کل: 23 مقامات، 14 کتب)
سنن ابوداود: 6
سنن ابن ماجہ: 296
مشکوۃ المصابیح: 357
صحیح ابن خزیمہ: 69
الفتح الربانی: 504
المستدرک علی الصحیحین: 681
السنن الكبرى للبيهقي: 454
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2263
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7218
11 تا 20
حدیث نمبر: 504
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ، فَإِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ) )
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک ان طہارت خانوں میں شیطان حاضر ہوتے ہیں، اس لیے جب کوئی آدمی ان میں داخل ہو تو وہ یہ دعا پڑھا کرے: «اللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» … اے اللہ! بیشک میں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 504]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات رجال الشيخين۔ أخرجه ابوداود: 6، وابن ماجه: 296، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19286 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19501»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات رجال الشيخين ۔ أخرجه ابوداود: 6
حدیث نمبر: 1406
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ، فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَدْخُلَ فَلْيَقُلْ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: الْحَدِيثُ مَشْهُورٌ عَنْ شُعْبَةَ وَسَعِيدٍ جَمِيعًا وَهُوَ مَا تَفَرَّدَ بِهِ قَتَادَةُ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(قضائے حاجت کے مقام پر) شیاطین حاضر ہوتے ہیں، تو جب کوئی شخص (قضائے حاجت کی جگہ) داخل ہونے لگے تو اسے یہ پڑھ لینا چاہیے: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» ”میں مذکر شیاطین اور مؤنث شیاطین سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔““ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) شعبہ اور سعید دونوں کے حوالے سے یہ روایت مشہور ہے اور یہ وہ روایت ہے جسے نقل کرنے میں قتادہ منفرد ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1406]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 69، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1406، 1408، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 673، 674، وأبو داود فى (سننه) برقم: 6، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 296، 296 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 458، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19594» «رقم طبعة با وزير 1403»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1070). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، القاسم الشيباني: هو القاسم بن عوف.
حدیث نمبر: 681
أخبرَناه أبو الفضل الحسن بن يعقوب العَدْل، حدّثنا يحيى بن أبي طالب، أخبرنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا سعيد. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثنَّى، حدّثنا محمد بن المِنهال، حدّثنا يزيد بن زُرَيع، حدّثنا سعيد بن أبي عَرُوبة، عن قَتَادة، عن القاسم بن عوف الشَّيْباني، عن زيد بن أرقمَ قال: قال رسول الله ﷺ:"إنَّ هذه الحُشُوشَ محتضَرة، فإذا أحدُكم دخلها فليقل: أعوذُ بك من الخُبُثِ والخَبائث" (2) . كِلا الإسنادين من شرط الصحيح، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، وإنما اتَّفقا على حديث عبد العزيز بن صُهَيب عن أنس بذِكْر الاستعاذة فقط (3) .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک یہ بیت الخلا (جنات اور شیاطین کی) آماجگاہ ہیں، لہٰذا جب تم میں سے کوئی وہاں جائے تو اسے چاہیے کہ یہ کہے: (اے اللہ!) میں تیری پناہ مانگتا ہوں خبیث جنوں اور خبیث جنیوں سے۔“
امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ دونوں سندیں صحیح کی شرط پر ہیں لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 681]
امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ دونوں سندیں صحیح کی شرط پر ہیں لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 681]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن إن شاء الله من أجل القاسم بن عوف الشيباني» [ترقيم الرساله 681] [ترقيم الشركة 674]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1351
1351. عن زيد بن أرقم، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إنَّ هذه الحشوشَ مُحْتَضَرة، فإذا أتى أحدُكم الخلاءَ فليقُلْ: أعوذُ بالله من الخُبُث والخبائث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (6) وابن ماجه (296) كلاهما من طريق شعبة، عن قتادة، عن النضر بن أنس، عن زيد بن أرقم، فذكره. وصحَّحه ابن خزيمة (69) وابن حبان (1408)، والحاكم (1/187) كلُّهم من هذا الوجه.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8228
8228- عن زيد بن أرقم، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا أتى أحدُكم الخلاءَ فليقل: أعوذ بالله من الخُبْث والخبائث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (6)، وابن خزيمة (69)، وابن حبان (1408) كلهم من طرق عن شعبة، عن قتادة، عن النضر بن أنس، عن زيد بن أرقم فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10977
10977- عن زيد بن أرقم، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن هذه الحشوش مُحْتَضَرة، فإذا أتى أحدُكم الخلاءَ فليقل: أعوذ بالله من الخُبُث والخبائث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (6) وابن ماجه (296) وصحّحه ابن خزيمة (69) وابن حبان (1408)، والحاكم (1/187) كلُّهم من طريق شعبة، عن قتادة، عن النضر بن أنس، عن زيد بن أرقم، فذكر مثله.وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 454
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاودَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ، فَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْخَلَاءَ فَلْيَقُلْ أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ". وَهَكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ عَلَيَّةَ، وَأَبُو الْجَمَاهِرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ. وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَجَمَاعَةٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، وَقَالَ أَبُو عِيسَى: قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ يَعْنِي الْبُخَارِيَّ أَيُّ الرِّوَايَاتِ عِنْدَكَ أَصَحُّ؟ فَقَالَ: لَعَلَّ قَتَادَةَ سَمِعَ مِنْهُمَا جَمِيعًا، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، وَلَمْ يقْضِ فِي هَذَا بِشَيْءٍ. قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ: وَقِيلَ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، وَهُوَ وَهْمٌ. قَالَ أَبُو سُلَيْمَانَ: الْخُبُثُ بِضَمِّ الْبَاءِ جَمَاعَةُ الْخَبِيثِ وَالْخَبَائِثِ جَمْعُ الْخَبِيثَةِ يُرِيدُ ذُكْرَانَ الشَّيَاطِينِ وَإِنَاثِهِمْ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیت الخلاء میں شیاطین حاضر ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء جائے تو وہ «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» ”میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے“ کہے۔“
(ب) امام ابو عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ نے اپنے استاد امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ سے پوچھا: ”تمہارے نزدیک کون سی روایت زیادہ صحیح ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”شاید قتادہ نے دونوں سے اکٹھے سنا۔“ اور انہوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔
(ج) امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک سند اس طرح ہے: «عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ» اور یہ راوی کا وہم ہے۔
(د) ابو سلیمان رحمہ اللہ نے باء کے ضمہ کے ساتھ «خُبُثٌ» پڑھا ہے، «خُبُثٌ» خبیث کی اور «خَبَائِثُ» خبیثہ کی جمع ہے، یعنی ان کی مراد شیاطین مذکر اور مونث ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 454]
(ب) امام ابو عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ نے اپنے استاد امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ سے پوچھا: ”تمہارے نزدیک کون سی روایت زیادہ صحیح ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”شاید قتادہ نے دونوں سے اکٹھے سنا۔“ اور انہوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔
(ج) امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک سند اس طرح ہے: «عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ» اور یہ راوی کا وہم ہے۔
(د) ابو سلیمان رحمہ اللہ نے باء کے ضمہ کے ساتھ «خُبُثٌ» پڑھا ہے، «خُبُثٌ» خبیث کی اور «خَبَائِثُ» خبیثہ کی جمع ہے، یعنی ان کی مراد شیاطین مذکر اور مونث ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 454]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 2263
«إن هذه الحشوش محتضرة فإذا أتى أحدكم الخلاء فليقل: أعوذ بالله من الخبث والخبائث»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ پاخانے اور بیت الخلا جن و شیاطین کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص بیت الخلا میں جائے تو اسے یہ دعا کرنی چاہیے: «أعوذ بالله من الخبث والخبائث» (میں خبیث جنوں اور جننیوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2263]
”بلاشبہ یہ پاخانے اور بیت الخلا جن و شیاطین کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص بیت الخلا میں جائے تو اسے یہ دعا کرنی چاہیے: «أعوذ بالله من الخبث والخبائث» (میں خبیث جنوں اور جننیوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2263]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن هـ حب ك] عن زيد بن أرقم. صحيح أبي داود 4، الصحيحة 1017.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5080
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَا: ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ، فَإِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْغَائِطَ فَلْيَقُلْ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بیت الخلاء جنات کی آمدورفت کی جگہیں ہیں، سو جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو کہے: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ناپاک، پلید، مردود شیطان سے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5080]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 204، حدیث 5099»
حدیث نمبر: 5081
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ - قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ، فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَدْخُلَ فَلْيَقُلْ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ.
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ - قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ، فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَدْخُلَ فَلْيَقُلْ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بیت الخلاء جنات کی آمدورفت کی جگہیں ہیں، سو جب تم میں سے کوئی داخل ہونا چاہے تو کہے: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں خبیث جنوں اور خبیث جنیوں سے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5081]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 205، حدیث 5100»