الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
87. باب مواقيت الصلاة - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم ما ينتظرها أحد من أهل الأرض غيركم أراد به من أهل الأديان غيركم
نماز کے اوقات کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "اس کا کوئی زمین والوں میں سے تمہارے علاوہ انتظار نہیں کرتا" سے مراد تمہارے علاوہ اہل ادیان ہیں
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1536 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن حبان: 1536
سنن نسائی: 538
مشکوۃ المصابیح: 616
صحیح ابن خزیمہ: 344
السنن الكبرى للبيهقي: 2116
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2303
11 تا 12
حدیث نمبر: 2116
وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنِي جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثنا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَكَثْنَا لَيْلَةً نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعِشَاءِ الْآخِرَةِ فَخَرَجَ عَلَيْنَا حِينَ ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ أَوْ بَعْدَهُ فَقَالَ حِينَ خَرَجَ:" إِنَّكُمْ تَنْتَظِرُونَ صَلَاةً مَا يَنْتَظِرُهَا أَهْلُ دِينٍ غَيْرُكُمْ وَلَوْلَا أَنْ يَثْقُلَ عَلَى أُمَّتِي لَصَلَّيْتُ بِهِمْ هَذِهِ السَّاعَةَ" قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک رات ہم عشا کی نماز کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے، جب رات کا تقریباً تہائی حصہ گزر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تم ایسی نماز کا انتظار کر رہے ہو کہ تمہارے علاوہ کسی بھی دین و ملت والا اس کا انتظار نہیں کر رہا۔ اگر میں اپنی امت پر اس کو بھاری نہ سمجھتا تو میں اس وقت ان کو نماز پڑھایا کرتا۔“ پھر مؤذن کو حکم دیا، اس نے اقامت کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2116]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 639»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2303
«إنكم تنتظرون صلاة ما ينتظرها أهل دين غيركم ولولا أن يثقل على أمتي لصليت بهم هذه الساعة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک تم ایک ایسی نماز کا انتظار کر رہے ہو جس کا انتظار تمہارے سوا کسی دوسرے دین والے نہیں کرتے، اور اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ میری امت پر مشقت پڑ جائے گی تو میں انہیں اسی وقت (یعنی تاخیر سے عشاء کی) نماز پڑھاتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2303]
”بے شک تم ایک ایسی نماز کا انتظار کر رہے ہو جس کا انتظار تمہارے سوا کسی دوسرے دین والے نہیں کرتے، اور اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ میری امت پر مشقت پڑ جائے گی تو میں انہیں اسی وقت (یعنی تاخیر سے عشاء کی) نماز پڑھاتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2303]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن ابن عمر. صحيح أبي داود 446: م، د، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح