الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
740. باب فرض متابعة الإمام - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من الاقتداء بصلاة إمامه وإن كان مقصرا في بعض حقائقها
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی پر اپنے امام کی نماز کی اقتداء لازم ہے، چاہے وہ اس کی بعض شرائط میں کمی کرے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2228 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 2228
صحیح بخاری: 694
الفتح الربانی: 2527
الجامع الكامل: 2250
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8099
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5843
حدیث نمبر: 2228
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الإِفْرِيقِيِّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " سَيَأْتِي أَقْوَامٌ، أَوْ يَكُونُ أَقْوَامٌ يُصَلُّونَ الصَّلاةَ، فَإِنْ أَتَمُّوا فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ نَقَصُوا فَعَلَيْهِمْ وَلَكُمْ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَبُو أَيُّوبَ الإِفْرِيقِيُّ اسْمُهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ، مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ الْكُوفَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایسے لوگ آئیں گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) ایسے لوگ ہوں گے، جو نماز ادا کریں گے، اگر وہ نماز کو مکمل ادا کریں گے تو تمہیں بھی ثواب ملے گا اور انہیں بھی ملے گا اور اگر وہ اس میں کمی کریں گے تو اس کا وبال ان پر ہوگا اور تمہیں ثواب مل جائے گا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوایوب افریقی نامی راوی کا نام عبداللہ بن علی ہے اور یہ کوفہ سے تعلق رکھنے والے ثقہ راوی ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2228]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2228، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5843، والبزار فى (مسنده) برقم: 7831، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8824» «رقم طبعة با وزير 2225»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، أبو أيوب: هو عبد الله بن علي الأزرق، مختلف، وقال الحافظ: صدوق يخطئ، وباقي رجال السند ثقات رجال الشيخين غير عبد الله بن عمر بن أبان، فإنه من رجال مسلم وحده.
حدیث نمبر: 694
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُصَلُّونَ لَكُمْ، فَإِنْ أَصَابُوا فَلَكُمْ، وَإِنْ أَخْطَئُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ".
ہم سے فضل بن سہل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حسن بن موسیٰ اشیب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے بیان کیا زید بن اسلم سے، انہوں نے عطاء بن یسار سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امام لوگوں کو نماز پڑھاتے ہیں۔ پس اگر امام نے ٹھیک نماز پڑھائی تو اس کا ثواب تمہیں ملے گا اور اگر غلطی کی تو بھی (تمہاری نماز کا) ثواب تم کو ملے گا اور غلطی کا وبال ان پر رہے گا۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: 694]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ تمہیں نماز پڑھاتے ہیں، اگر وہ ٹھیک ٹھیک پڑھائیں گے تو تمہارے لیے اور ان کے لیے بھی ثواب ہے اور اگر وہ غلطی کریں گے تو تمہارے لیے تو ثواب ہے لیکن ان پر گناہ ہو گا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 8663
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ الْمَدِينِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُصَلُّونَ بِكُمْ، فَإِنْ أَصَابُوا فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَخْطَئُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ تمہیں نماز پڑھاتے ہیں اگر صحیح پڑھاتے ہیں تو تمہیں بھی ثواب ملے گا اور انہیں بھی اور اگر کوئی غلطی کرتے ہیں تو تمہیں ثواب ہوگا اور ان کا گناہ ان کے ذمے ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8663]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد حسن ، خ : 694
حدیث نمبر: 10930
حَدَّثَنَا حَسَنٌ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُصَلُّونَ بِكُمْ , فَإِنْ أَصَابُوا فَلَكُمْ وَلَهُمْ , وَإِنْ أَخْطَئُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو لوگ تمہیں نماز پڑھاتے ہیں اگر صحیح پڑھاتے ہیں تو تمہیں بھی ثواب ملے گا اور انہیں بھی اور اگر کوئی غلطی کرتے ہیں تو تمہیں ثواب ہوگا اور اس کا گناہ ان کے ذمے ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10930]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 694 .
حدیث نمبر: 2527
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (يُصَلُّونَ بِكُمْ، فَإِنْ أَصَابُوا فَلَكُمْ وَلَهُمْ وَإِنْ أَخْطَئُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ) )
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ تم کو نماز پڑھائیں گے، اگر انھوں نے درست انداز میں نماز پڑھی تو تمہیں بھی ثواب ملے گا اور ان کو بھی، اور اگر انھوں نے غلطی کی تو تمہیں تو ثواب ملے گا اور ان پر گناہ ہو گا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2527]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 694، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8663 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8648»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 694
حدیث نمبر: 2250
2250. عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: يصلون لكم فإن أصابوا فلكم، وإن أخطؤوا فلكم وعليهم
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأذان (694) عن الفضل بن سهل قال: حدثنا الحسن بن موسى الأشيب، قال: حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله بن دينار، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8099
«يصلون لكم فإن أصابوا فلكم وإن أخطئوا فلكم وعليهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”وہ حکمران تمہاری امامت کریں گے، پس اگر وہ درست کریں تو اس کا ثواب تمہارے لیے ہے، اور اگر وہ غلطی کریں تو اس کا ثواب تمہارے لیے ہے اور اس کا وبال ان پر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8099]
”وہ حکمران تمہاری امامت کریں گے، پس اگر وہ درست کریں تو اس کا ثواب تمہارے لیے ہے، اور اگر وہ غلطی کریں تو اس کا ثواب تمہارے لیے ہے اور اس کا وبال ان پر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8099]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة. مختصر البخاري 383، تعليق على العقيدة الطحاوية فقرة 69: حم، ع شرح الطحاوية 481، 486.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5843
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْإِفْرِيقِيِّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: سَيَأْتِي أَقْوَامٌ - أَوْ يَكُونُ أَقْوَامٌ - يُصَلُّونَ لَكُمُ الصَّلَاةَ، فَإِنْ أَتَمُّوا فَلَهُمْ وَلَكُمْ، وَإِنْ نَقَصُوا فَعَلَيْهِمْ وَلَكُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب ایسی قومیں آئیں گی یا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ) کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو تمہیں نماز پڑھائیں گے، پس اگر انہوں نے نماز مکمل (اور درست طریقے سے) پڑھائی تو اس کا اجر ان کے لیے بھی ہے اور تمہارے لیے بھی، اور اگر انہوں نے (نماز کے ارکان یا شرائط میں) کوئی کمی کی تو اس کا وبال ان پر ہوگا جبکہ تمہارے لیے (تمہاری نماز کا) اجر ثابت رہے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5843]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 662، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8449، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8819، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2228، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7831، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5817»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 662، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8449، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8819، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2228، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7831، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5817»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح