🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1247. باب سجود التلاوة - ذكر ما يستحب لمن سمع تلاوة القرآن أن يسجد عند سجود التلاوة
قرآن کی تلاوت کے دوران سجدہ کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر جو اس کے لیے مستحب ہے کہ جب وہ قرآن کی تلاوت سنے تو سجدہ تلاوت کے وقت سجدہ کرے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2760 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن حبان: 2760
صحیح بخاری: 1075، 1076، 1079
صحیح مسلم: 1295، 1296
مشکوۃ المصابیح: 1025
مسند احمد: 4669، 6285
صحیح ابن خزیمہ: 557
الفتح الربانی: 2015
المستدرک علی الصحیحین: 903
السنن الكبرى للبيهقي: 3767
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2015
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا السُّورَةَ فَيَقْرَأُ السَّجْدَةَ فِي غَيْرِ صَلَاةٍ فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَهُ حَتَّى مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَكَانًا لِمَوْضِعِ جَبْهَتِهِ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم پر سجدۂ تلاوت والی سورت کی تلاوت کرتے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں نہیں ہوتے تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدۂ تلاوت کرتے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے، حتیٰ کہ ہم میں سے بعض افراد اپنا ماتھا نیچے رکھنے کے لئے جگہ بھی نہیں پاتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2015]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1075، 1076، 1079، ومسلم: 575، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4669 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4669»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1075
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 903
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن الحسن العَدْل بمَرْو، حدثنا يحيى بن ساسَوَيهِ الذُّهْلي، حدثنا أبو عمَّار الحسين بن حُرَيث، حدثنا عيسى بن يونس، حدثنا عُبيد الله بن عمر، عن نافع، عن ابن عمر قال: كنا نَجلِسُ عند النبي ﷺ فيقرأُ القرآنَ، فربَّما مَرَّ بسجدةٍ فيَسجُدُ ونسجدُ معه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه! وسجودُ الصحابة لسجود رسول الله ﷺ خارجَ الصلاة سُنَّة عزيزة. حدَّثنا الحاكم أبو عبد الله محمدُ بن عبد الله الحافظُ إملاءً في ذي القَعْدة سنة أربع وتسعين وثلاث مئة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 808 - على شرطهما
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی تلاوت فرماتے تھے، بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی آیت سے گزرتے تو سجدہ فرماتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ نماز سے باہر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے پر صحابہ کا سجدہ کرنا ایک اہم سنت ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 903]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، إن شاء الله» [ترقيم الرساله 903] [ترقيم الشركة 813] [ترقيم العلميه 808]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3767
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عِيسَى بْنُ حَامِدٍ الْقَاضِي، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا مِنْجَابٌ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رُبَّمَا قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ فَيَمُرُّ بِالسَّجْدَةِ فَيَسْجُدُ بِنَا حَتَّى ازْدَحَمْنَا عِنْدَهُ حَتَّى مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَكَانًا يَسْجُدُ فِيهِ فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ" لَفْظُ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَهُ فَنَزْدَحِمُ حَتَّى مَا يَجِدُ بَعْضُنَا لِجَبْهَتِهِ مَوْضِعًا فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ بِشْرِ بْنِ آدَمَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
(ا) حضرت نافع رحمہ اللہ، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھار دورانِ تلاوت آیتِ سجدہ سے گزرتے تو ہمارے ساتھ سجدہ کرتے حتیٰ کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہجوم کر لیتے، یہاں تک کہ ہم میں سے کسی کو سجدے کے لیے جگہ بھی نہ مل پاتی اور یہ نماز کے علاوہ (کی بات) ہوتی تھی۔
(ب) یہ حضرت محمد بن بشر رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں اور حضرت ابن مسہر رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آیتِ سجدہ پڑھتے، اگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سجدہ کرتے اور ہم بھی سجدہ کرتے حتیٰ کہ نماز کے علاوہ ہم میں سے بعض لوگوں کو اپنی پیشانی زمین پر رکھنے کی جگہ بھی نہ ملتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3767]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 1075»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں