🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. باب ما جاء في الصبر وثواب الأمراض والأعراض - ذكر إيجاب الجنة لمن مات له ابنتان فاحتسب في ذلك
صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنت اس کے لیے واجب ہوتی ہے جس کی دو بیٹیاں مر جائیں اور وہ اس پر صبر کرے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2944 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 2944
صحیح بخاری: 101، 1249، 7310
صحیح مسلم: 6699
مسند احمد: 11296، 11686
الفتح الربانی: 9395
الجامع الكامل: 1161، 3360
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5805
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1279
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5805
«ما منكن امرأة تقدم بين يديها ثلاثة من ولدها إلا كانوا لها حجابا من النار قالت امرأة: واثنين؟ قال واثنين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں تو وہ اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کا پردہ بن جاتے ہیں۔ ایک عورت نے عرض کیا: اور دو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور دو بھی کافی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5805]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي سعيد. المشكاة 1753.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1279
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قُلْنَ النِّسَاءُ: غَلَبَنَا عَلَيْكَ الرِّجَالُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَاجْعَلْ لَنَا يَوْمًا، قَالَ: فَوَعَدَهُنَّ يَوْمًا، فَجِئْنَ فَوَعَظَهُنَّ، وَقَالَ لَهُنَّ فِيمَا قَالَ لَهُنَّ: مَا مِنْكُنَّ مِنِ امْرَأَةٍ تُقَدِّمُ ثَلَاثَةً مِنْ وَلَدِهَا إِلَّا كَانُوا لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ؟ قَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ وَاثْنَيْنِ؟ فَقَدْ مَاتَ لَهَا اثْنَانِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏وَاثْنَيْنِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خواتین نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! (آپ کی مجلس اور تعلیمات حاصل کرنے میں) مرد ہم پر غالب آ گئے ہیں، لہذا آپ ہمارے لیے بھی (خصوصی طور پر) کوئی دن مقرر فرما دیں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ایک دن کا وعدہ فرما لیا، پس جب وہ خواتین (طے شدہ دن پر) آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وعظ و نصیحت فرمائی اور ان سے جو ارشادات فرمائے ان میں یہ بھی تھا: ”تم میں سے جو عورت بھی اپنے تین بچے (وفات کی صورت میں اپنے سے) پہلے بھیج دے گی، تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے آڑ بن جائیں گے۔“ اس پر ایک عورت نے، جس کے دو بچے فوت ہو چکے تھے، عرض کی: ”یا رسول اللہ! اور اگر دو (بچے فوت ہوئے) ہوں؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور دو (کے فوت ہونے پر بھی یہی بشارت) ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 102، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2634، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1876، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10903، 11289، وأخرجه فتح الباري برقم: 1191، 1192، 1193، 6880، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6137، 6138، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1274»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں