الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
282. فصل في الشهيد - ذكر إثبات الشهادة لمن جرح في سبيل الله فمات من جراحه تلك
شہید کے بیان میں فصل - اس بات کا ذکر کہ اللہ کی راہ میں زخمی ہونے والے کو اگر اس زخم سے موت آئے تو اس کے لیے شہادت کا درجہ ثابت ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3185 (کل: 13 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 2541
1 تا 10
حدیث نمبر: 3185
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الأَنْطَاكِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَدْمَى، اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ، وَالرِّيحُ رِيحِ مِسْكٍ، وَمَنْ جُرِحَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ طُبِعَ بِطَابَعِ الشُّهَدَاءِ" .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہو جائے، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کا خون بہہ رہا ہوگا، جس کا رنگ خون جیسا ہوگا اور خوشبو مشک کی خوشبو جیسی ہو گی اور جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہو جائے اس پر شہداء کی مہر لگا دی جاتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3185]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3185، 3191، 4618، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2423، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3141، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4334، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2541، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1654، 1657، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2439، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2792، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18628، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22437» «رقم طبعة با وزير 3175»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2291)، وله تتمَّة تأتي (3181). تنبيه!! رقم (3181) = (3191) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 2541
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ أَبُو مَرْوَانَ، وَابْنُ الْمُصَفَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ يُرَدُّ إِلَى مَكْحُولٍ إِلَى مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ. حدَّثَهُمْ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ فَقَدْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَمَنْ سَأَلَ اللَّهَ الْقَتْلَ مِنْ نَفْسِهِ صَادِقًا ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ فَإِنَّ لَهُ أَجْرَ شَهِيدٍ، زَادَ ابْنُ الْمُصَفَّى مِنْ هُنَا، وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ لَوْنُهَا لَوْنُ الزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا رِيحُ الْمِسْكِ وَمَنْ خَرَجَ بِهِ خُرَاجٌ فِي سَبِيلِ اللَّهَ فَإِنَّ عَلَيْهِ طَابَعَ الشُّهَدَاءِ".
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اللہ کے راستہ میں اونٹنی دوہنے والے کے دو بار چھاتی پکڑنے کے درمیان کے مختصر عرصہ کے بقدر بھی جہاد کیا اس کے لیے جنت واجب ہو گئی، اور جس شخص نے اللہ سے سچے دل کے ساتھ شہادت مانگی پھر اس کا انتقال ہو گیا، یا قتل کر دیا گیا تو اس کے لیے شہید کا اجر ہے، اور جو اللہ کی راہ میں زخمی ہوا یا کوئی چوٹ پہنچایا ۱؎ گیا تو وہ زخم قیامت کے دن اس سے زیادہ کامل شکل میں ہو کر آئے گا جتنا وہ تھا، اس کا رنگ زعفران کا اور بو مشک کی ہو گی اور جسے اللہ کے راستے میں پھنسیاں (دانے) نکل آئیں تو اس پر شہداء کی مہر لگی ہو گی“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2541]
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اگر کسی نے اونٹنی کو دوبارہ دوہنے کے وقفہ کے برابر بھی قتال کیا تو اس کے لیے جنت واجب ہے، اور جس نے اللہ سے سچے دل سے قتل فی سبیل اللہ کی دعا مانگی پھر فوت ہو گیا یا قتل کر دیا گیا تو اس کے لیے شہید کا ثواب ہے۔“ ابن المصفی نے یہاں اضافہ کیا: ”اور جسے (دشمن کی طرف سے) اللہ کی راہ میں کوئی زخم آ گیا یا کوئی چوٹ لگ گئی تو قیامت کے دن وہ زخم اسی طرح (تازہ) اور بڑا ہو گا جیسے کہ وہ تھا، اس کے خون کا رنگ زعفران کا اور خوشبو کستوری کی ہو گی، اور جسے اللہ کی راہ میں کوئی پھوڑا نکل آیا تو اس پر شہیدوں کے جیسی مہر ہو گی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2541]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/فضائل الجھاد 19 (1654)، 21 (1956)، سنن النسائی/الجھاد 25 (3143)، سنن ابن ماجہ/الجھاد 15 (2792)، (تحفة الأشراف: 11359)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/230، 235، 243، 244) سنن الدارمی/الجھاد 5 (2439) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «جرح» اور «نکبۃ» دونوں ایک معنیٰ میں ہیں اور ایک قول کے مطابق «جرح» وہ زخم جو کافروں سے پہنچے، اور «نکبۃ» وہ ہے جو سواری سے گرنے اور اپنے ہی ہتھیار کے اچٹ کر لگنے کی وجہ سے ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (3825)
رواه الترمذي (1657 وسنده صحيح) والنسائي (3143 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (3825)
رواه الترمذي (1657 وسنده صحيح) والنسائي (3143 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 3191
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلالُ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ السَّكْسَكِيِّ ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رِيحُهُ كَرِيحِ الْمِسْكِ، لَوْنُهُ لَوْنَ الزَّعْفَرَانِ، عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ، وَمَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ مُخْلِصًا، أَعْطَاهُ اللَّهُ أَجْرَ شَهِيدٍ، وَإِنَّ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ" .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو اللہ کی راہ میں زخمی کر دیا جائے، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی اور اس کا رنگ زعفران کے رنگ کی مانند ہو گا، اس پر شہدا کی مہر لگی ہوئی ہو گی اور جو شخص خلوص کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے شہادت کا سوال کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا کرتا ہے، اگرچہ وہ شخص اپنے بستر پر فوت ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3191]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3185، 3191، 4618، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2423، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3141، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4334، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2541، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1654، 1657، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2439، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2792، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18628، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22437» «رقم طبعة با وزير 3181»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - تقدم طرفه الأول (1175). تنبيه!! رقم (1175) = (1178) من «طبعة المؤسسة». لكنه غير موجود بالرقم المشار إليه، وإنما موجود برقم (3175) الموافق لـ (3185) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 18556
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ يَخَامِرَ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ فُوَاقَ نَاقَةٍ فَقَدْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَمَنْ سَأَلَ اللهَ الْقَتْلَ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ صَادِقًا ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ، وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ، لَوْنُهَا كَالزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا كَالْمِسْكِ، وَمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَعَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ"..
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلم آدمی نے اللہ کے راستے میں اونٹنی کے دودھ دوہنے کے وقت کے برابر جہاد کیا، جنت اس کے لیے واجب ہوگئی، اور جس شخص نے اللہ تعالیٰ سے صدقِ دل سے شہادت کی تمنا کی، پھر وہ فوت ہوگیا یا اللہ کے راستے میں شہید کیا گیا تو اسے شہادت کا اجر ملے گا، اور جو شخص اللہ کے راستے میں زخمی کیا گیا یا اس کو کوئی مصیبت لاحق ہوئی تو وہ جب قیامت کے دن آئے گا تو وہ (زخم) پہلے سے کہیں زیادہ بہتا ہوا ہوگا، اس کی رنگت زعفران کی مانند اور خوشبو کستوری جیسی ہوگی، اور جو اللہ کے راستے میں نکلا اس پر شہداء کی مہر ہوگی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18556]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18558
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَزَارِيُّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ، عَنْ أَبِيهِ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ اللهَ الشَّهَادَةَ صَادِقًا مِنْ قَلْبِهِ فَمَاتَ أَوْ قُتِلَ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ، وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللهِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَدْمَى، اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ وَالرِّيحُ رِيحُ مِسْكٍ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صدقِ دل سے شہادت کی تمنا کی وہ فوت ہوا یا قتل کر دیا گیا، اسے شہادت کا اجر دیا جائے گا اور جو اللہ کے راستہ میں زخمی کیا گیا، اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہو گا جس کی رنگت خون جیسی اور خوشبو کستوری جیسی ہو گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18558]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18559
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". ثُمَّ ذَكَرَ مَا بَعْدَهُ نَحْوَ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے راستے میں اونٹنی کے دودھ دوہنے کے وقفے کے برابر جہاد کیا، اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18559]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6277
«من سأل الله القتل في سبيل الله صادقا من قلبه أعطاه الله أجر شهيد وإن مات على فراشه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اپنے دل کی سچائی سے اللہ کی راہ میں شہید ہونے کا سوال کرے اللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا فرمائے گا خواہ وہ اپنے بستر پر ہی مرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6277]
”جو اپنے دل کی سچائی سے اللہ کی راہ میں شہید ہونے کا سوال کرے اللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا فرمائے گا خواہ وہ اپنے بستر پر ہی مرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6277]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن معاذ [ك] عن أنس. الترغيب 2/169: حم، د، ن، هـ، الدارمي، حب، ك - معاذ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6416
«من قاتل في سبيل الله فواق ناقة فقد وجبت له الجنة ومن سأل الله القتل في سبيل الله من نفسه صادقا ثم مات أو قتل فإنه له أجر شهيد ومن جرح جرحا في سبيل الله أو نكب نكبة فإنها تجيء يوم القيامة كأغزر ما كانت لونها لون الزعفران وريحها ريح المسك ومن خرج به خراج في سبيل الله كان عليه طابع الشهداء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دودھ دوہنے جتنے مختصر وقت بھی جہاد کیا اس کے لیے جنت واجب ہو گئی، اور جس نے اپنے دل کی سچائی سے اللہ کی راہ میں شہید ہونے کا سوال کیا پھر وہ مر گیا یا مارا گیا تو اسے شہید کا اجر ملے گا، اور جس نے اللہ کی راہ میں کوئی زخم کھایا یا کوئی مصیبت اٹھائی تو وہ قیامت کے دن اپنی تازہ ترین حالت میں آئے گا، اس کا رنگ زعفران جیسا اور اس کی خوشبو کستوری جیسی ہوگی، اور جسے اللہ کی راہ میں کوئی پھوڑا نکلے اس پر شہداء کی مہر ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6416]
”جس نے اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دودھ دوہنے جتنے مختصر وقت بھی جہاد کیا اس کے لیے جنت واجب ہو گئی، اور جس نے اپنے دل کی سچائی سے اللہ کی راہ میں شہید ہونے کا سوال کیا پھر وہ مر گیا یا مارا گیا تو اسے شہید کا اجر ملے گا، اور جس نے اللہ کی راہ میں کوئی زخم کھایا یا کوئی مصیبت اٹھائی تو وہ قیامت کے دن اپنی تازہ ترین حالت میں آئے گا، اس کا رنگ زعفران جیسا اور اس کی خوشبو کستوری جیسی ہوگی، اور جسے اللہ کی راہ میں کوئی پھوڑا نکلے اس پر شہداء کی مہر ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6416]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم 3 حب] عن معاذ. المشكاة 3825، الترغيب 2/169.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 17339
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَفُوَاقُ نَاقَةٍ: قَدْرُ مَا تَدِرُّ لَبَنَهَا لِمَنْ حَلَبَهَا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے راستے میں اونٹنی کے ایک دودھ دہنے کے وقفے برابر بھی لڑے، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ اور اونٹنی کا 'فواق' اس وقت کو کہتے ہیں جتنی دیر میں وہ اپنا دودھ دہنے والے کے لیے اتارتی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17339]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 104، حدیث 203»
حدیث نمبر: 17340
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ يَخَامِرَ السَّكْسَكِيُّ ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ حَدَّثَهُمْ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ فُوَاقَ نَاقَةٍ فَقَدْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَمَنْ سَأَلَ اللهَ الْقَتْلَ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ صَادِقًا، ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ، وَإِنْ جُرِحَ فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَوْنُهَا كَالزَّعْفَرَانِ، وَرِيحُهَا كَالْمِسْكِ، وَمَنْ جُرِحَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَعَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ ".
مالک بن یخامر سکسکی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو مسلمان آدمی اللہ کے راستے میں اونٹنی کے ایک دودھ دہنے کے وقفے برابر بھی لڑے، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی، اور جو اپنے دل سے سچائی کے ساتھ اللہ سے قتل (شہادت) مانگے، پھر مر جائے یا قتل ہو جائے، تو اسے شہید کا اجر ملے گا، اور اگر وہ اللہ کے راستے میں زخمی ہوا یا کوئی مصیبت پہنچی، تو وہ قیامت کے دن اس کا رنگ زعفران کی مانند اور اس کی خوشبو مشک کی مانند ہوگی، اور جو اللہ کے راستے میں زخمی ہو، اس پر شہداء کی مہر ہوگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17340]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 104، حدیث 204»