الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
186. فصل في صوم يوم الجمعة - ذكر الزجر عن تخصيص يوم الجمعة وليلها بالصيام والقيام
جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ جمعہ کے دن اور رات کو روزہ اور قیام کے لیے مخصوص کیا جائے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3613 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
بلوغ المرام: 561
مشکوۃ المصابیح: 1471
صحیح ابن خزیمہ: 1176
المستدرک علی الصحیحین: 1185
السنن الكبرى للبيهقي: 8490
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7254
11 تا 12
حدیث نمبر: 8490
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَخْتَصُّوا لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ بِقِيَامٍ مِنْ بَيْنِ اللَّيَالِي وَلَا تَخْتَصُّوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِصِيَامٍ مِنْ بَيْنِ الْأَيَّامِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ فِي صَوْمٍ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ: ”جمعہ کی رات کو قیام کے لیے دوسری راتوں کے علاوہ مخصوص نہ کرو اور نہ ہی جمعہ کو روزے کے ساتھ دیگر ایام میں سے خاص کرو، سوائے اس کے کہ وہ ان روزوں میں سے ہو جو تم پہلے رکھ رہے ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8490]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7254
«لا تختصوا ليلة الجمعة بقيام من بين الليالي ولا تختصوا يوم الجمعة بصيام من بين الأيام إلا أن يكون في صوم يصومه أحدكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جمعہ کی رات کو دیگر راتوں میں سے خاص کر کے قیام کے لیے مخصوص نہ کرو، اور جمعہ کے دن کو دیگر دنوں میں سے خاص کر کے روزے کے لیے مخصوص نہ کرو، سوائے اس کے کہ کسی کا کوئی پہلے سے مقرر روزہ اس دن پڑ جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7254]
”جمعہ کی رات کو دیگر راتوں میں سے خاص کر کے قیام کے لیے مخصوص نہ کرو، اور جمعہ کے دن کو دیگر دنوں میں سے خاص کر کے روزے کے لیے مخصوص نہ کرو، سوائے اس کے کہ کسی کا کوئی پہلے سے مقرر روزہ اس دن پڑ جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7254]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 626، الصحسحة 980: ابن سعد - ابن سيرين مرسلا.»
قال الشيخ الألباني: صحيح