الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
64. باب مقدمات الحج - ذكر الخبر الدال على أن حج الرجل بامرأته التي وجب عليها فريضة الحج ولا محرم لها غيره أفضل من جهاد التطوع
مقدماتِ حج کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کے ساتھ حج کرنا، جس پر حج فرض ہو اور اس کا کوئی محرم اس کے علاوہ نہ ہو، نفلی جہاد سے افضل ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3756 (کل: 33 مقامات، 17 کتب)
صحیح مسلم: 3272
سنن ابن ماجہ: 2900
بلوغ المرام: 961
مسند الحمیدی: 473
اللؤلؤ والمرجان: 850
مصنف ابن ابی شیبہ: 15860
مسند امام شافعی: 852
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2391
31 تا 33
حدیث نمبر: 12152
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: خَطَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُسَافِرِ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي الْغَزْوِ وَقَدْ أَرَدْتُ أَنْ أُحِجَّ امْرَأَتِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا: ”کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔“ تو ایک شخص کھڑا ہو کر کہنے لگا: مجھے غزوے (کی مہم) میں لکھ لیا گیا ہے اور میں اپنی بیوی کو حج کرانا چاہتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12152]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 425، حدیث 12204»
حدیث نمبر: 12153
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ مَعَ امْرَأَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، وَلَا تُسَافِرُ إِلَّا مَعَ امْرَأَةٍ، وَلَا يَدْخُلُ عَلَيْهَا رَجُلٌ إِلَّا مَعَ مَحْرَمٍ " فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ امْرَأَتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً، وَإِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: " فَانْقَلِبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہا نہ ہو مگر یہ کہ اس کے ساتھ محرم ہو، اور وہ (عورت) سفر نہ کرے مگر (کسی) عورت کے ساتھ، اور نہ کوئی مرد اس کے پاس جائے مگر محرم کے ساتھ۔“ اس پر ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میری بیوی حج کے لیے نکل چکی ہے اور مجھے فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12153]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 425، حدیث 12205»
حدیث نمبر: 2391
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَ أَبَا مَعْبَدٍ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ: لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، وَلَا تُسَافِرِ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا، وَانْطَلَقَتِ امْرَأَتِي حَاجَّةً، قَالَ: فَانْطَلِقْ، فَاحْجُجْ مَعَ امْرَأَتِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہرگز خلوت اختیار نہ کرے اور نہ ہی کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر سفر کرے“، اس پر ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کی: یا رسول اللہ! میرا نام فلاں فلاں غزوے کے لیے لکھ لیا گیا ہے جبکہ میری اہلیہ حج کے لیے روانہ ہو چکی ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم بھی چلے جاؤ اور اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کرو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2391]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2844، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1341، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2900، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1935، 3221، وأخرجه فتح الباري برقم: 1763، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12201، 12202، 12203، 12204، 12205، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3756، 5589، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 852، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2387»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2844، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1341، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2900، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1935، 3221، وأخرجه فتح الباري برقم: 1763، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12201، 12202، 12203، 12204، 12205، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3756، 5589، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 852، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2387»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح