🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
295. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر جواز حصار المرء قرى المشركين ودورهم مع إباحة قفولهم عنهم بغير فتح-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - دیہات اور مکانات کو گھیرنے (حصار) اور بغیر فتح کے بند رکھنے کی جوازیت کا ذکر
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4779 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 4779
صحیح مسلم: 4620
اللؤلؤ والمرجان: 1165
الجامع الكامل: 9232
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4779
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: حَاصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الطَّائِفِ، فَلَمْ يَنَلْ مِنْهُمْ شَيْئًا، فَقَالَ: إِنَّا قَافِلُونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: نَرْجِعُ وَلَمْ نَفْتَحْ؟ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اغْدُوا عَلَى الْقِتَالِ، فَغَدَوْا عَلَيْهِ"، فَأَصَابَهُمْ جِرَاحٌ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا، فَأَعْجَبَهُمْ ذَلِكَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، لیکن انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ نے چاہا تو ہم (کل) روانہ ہو جائیں گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے عرض کی: کیا ہم فتح حاصل کیے بغیر روانہ ہو جائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کل پھر تم حملہ کر لینا۔“ ان لوگوں نے ان پر حملہ کیا تو ان میں سے بہت سے لوگ زخمی ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کل ہم روانہ ہو جائیں گے“، تو لوگوں کو یہ بات اچھی لگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4779]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4325، 6086، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1778، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4779، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8545، 8821، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38107» «رقم طبعة با وزير 4759»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4325 و 6086)، م (1778). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1778 ترقیم شاملہ: -- 4620
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ الشَّاعِرِ الْأَعْمَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " حَاصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الطَّائِفِ فَلَمْ يَنَلْ مِنْهُمْ شَيْئًا، فَقَالَ: إِنَّا قَافِلُونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَ أَصْحَابُهُ: نَرْجِعُ وَلَمْ نَفْتَتِحْهُ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اغْدُوا عَلَى الْقِتَالِ، فَغَدَوْا عَلَيْهِ فَأَصَابَهُمْ جِرَاحٌ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا، قَالَ: فَأَعْجَبَهُمْ ذَلِكَ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کیا اور ان میں سے کسی کی جان نہ لے سکے تو آپ نے فرمایا: ”ان شاءاللہ ہم کل لوٹ جائیں گے۔“ آپ کے صحابہ نے کہا: ہم لوٹ جائیں جبکہ ہم نے اسے فتح نہیں کیا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”صبح جنگ کے لیے نکلو۔“ وہ صبح نکلے تو انہیں زخم لگے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ہم کل واپس لوٹ جائیں گے۔“ کہا: تو انہیں یہ بات اچھی لگی، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4620]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف والوں کا محاصرہ کر لیا اور ان کو کوئی نقصان نہ پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم ان شاء اللہ کل واپس لوٹ جائیں گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں نے کہا: ہم اسے فتح کیے بغیر لوٹ جائیں گے! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کل جنگ کے لیے نکلو۔“ وہ اس کے لیے نکلے اور انہیں زخم لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم کل واپس چلیں گے۔“ تو اس پر وہ بہت خوش ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4620]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1778
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1165
1165 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمْرِو، قَالَ: لَمَّا حَاصَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطَّائِفَ فَلَمْ يَنَلْ مِنْهُمْ شَيْئًا، قَالَ: إِنَّا قَافِلُونَ إِنْ شَاءَ اللهُ فَثَقُلَ عَلَيْهِمْ، وَقَالُوا: نَذْهَبُ وَلاَ نَفْتَحُهُ وَقَالَ مَرَّةً، نَقْفُلُ فَقَالَ: اغْدُوا عَلَى الْقِتَالِ فَغَدَوْا، فَأَصَابَهُمْ جِرَاحٌ فَقَالَ: إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَاءَ اللهُ فَأَعْجَبَهُمْ فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا تو دشمن کا کچھ بھی نقصان نہیں کیا، آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب ان شاء اللہ ہم واپس ہو جائیں گے۔“ مسلمانوں کے لیے ناکام لوٹنا بڑا شاق گزرا، انہوں نے کہا کہ واہ بغیر فتح کے ہم واپس چلے جائیں (راوی نے ایک مرتبہ «نَذْهَبُ» ”ہم جائیں“ کے بجائے «نَقْفُلُ» ”ہم لوٹیں“ کا لفظ استعمال کیا یعنی ہم لوٹ جائیں اور طائف کو فتح نہ کریں)، اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر صبح سویرے میدان میں جنگ کے لیے آ جاؤ۔“ صحابہ صبح سویرے ہی آ گئے، لیکن ان کی بڑی تعداد زخمی ہو گئی، اب پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان شاء اللہ ہم کل واپس چلیں گے۔“ صحابہ نے اسے بہت پسند کیا، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اس پر ہنس پڑے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1165]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 56 باب غزوة الطائف»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9232
9232- عن عبد الله بن عمرو بن العاص قال: حاصر رسول الله صلى الله عليه وسلم أهل الطائف فلم ينل منهم شيئاً، فقال: إنا قافلون إن شاء الله قال أصحابه: نرجع ولا نفتتحه؟! فقال لهم رسول الله صلى الله عليه وسلم: اغدوا على القتال فغدوا عليه فأصابهم جراح، فقال لهم رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنا قافلون غدا قال: فأعجبهم ذلك، فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4325) ومسلم في الجهاد والسير (82:1778) كلاهما من طريق سفيان بن عيينة، عن عمرو (هو ابن دينار) عن أبي العباس الشاعر الأعمى، عن عبد الله بن عمرو قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں