الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
374. باب الفداء وفك الأسرى - ذكر ما يستحب للإمام استعمال المفاداة بين المسلمين وبين الأعداء إذا رأى ذلك لهم صلاحا-
فداء اور اسرا کی رہائی کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ مسلمانوں اور دشمن کے درمیان مفاداتی معاوضے (فدائی) استعمال کرے اگر وہ اسے نفعِ امت سمجھے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4859 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 4859
مشکوۃ المصابیح: 3969
حدیث نمبر: 4859
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، ثُمَّ قَالَ:" أَسَرَتْ ثَقِيفٌ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَسَرَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، فَمَرَّ بِهِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُوثَقٌ، فَنَادَاهُ: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: عَلى مَا أُحْبَسُ؟ فَقَالَ: بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكَ، ثُمَّ مَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَادَاهُ، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ الأَسِيرُ: إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ قُلْتَهَا، وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ، أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلاحِ"، ثُمَّ مَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَادَاهُ أَيْضًا، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ حَاجَتُكَ، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَاهُ بِالرَّجُلَيْنِ اللَّذَيْنِ كَانَتْ ثَقِيفٌ أَسَرَتْهُمَا ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُ الأَسِيرِ: إِنِّي مُسْلِمٌ وَتَرْكُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ مِنْهُ، كَانَ لأَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِمَ مِنْهُ بِإِعْلامِ اللَّهِ جَلَّ وَعَزَّ إِيَّاهُ، أَنَّهُ كَاذِبٌ فِي قَوْلِهِ، فَلَمْ يَقْبَلْ ذَلِكَ مِنْهُ فِي أَسْرِهِ، كَمَا كَانَ يَقْبَلُ مِثْلَهُ مِنْ مِثْلِهِ إِذَا لَمْ يَكُنْ أَسِيرًا، فَأَمَّا الْيَوْمُ فَقَدِ انْقَطَعَ الْوَحْيُ، فَإِذَا قَالَ الْحَرْبِيُّ: إِنِّي مُسْلِمٌ، قَبْلَ ذَلِكَ مِنْهُ، وَرُفِعَ عَنْهُ السَّيْفَ سَوَاءٌ كَانَ أَسِيرًا أَوْ مُحَارِبًا".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو اصحاب کو قید کر لیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے بنو عامر بن صعصعہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قید کر لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے، وہ بندھا ہوا تھا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کیا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہو گئے، اس نے دریافت کیا کہ مجھے کیوں قید کیا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے حلیفوں کی زیادتی کی وجہ سے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے تشریف لے گئے تو اس نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے، اس قیدی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی: میں مسلمان ہوتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم یہ بات اس وقت کہتے جب تم اپنے معاملے کے مالک تھے (یعنی آزاد تھے) تو تم مکمل طور پر کامیاب ہو جاتے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے تشریف لے گئے تو اس نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے تو وہ بولا: میں بھوکا ہوں، مجھے کچھ کھانے کے لیے دیجیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہاری ضرورت کا سامان ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ان دو آدمیوں کے فدیے کے طور پر ادا کیا جنہیں ثقیف قبیلے کے لوگوں نے قید کیا تھا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس قیدی کا یہ کہنا کہ میں مسلمان ہوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کی بات پر کوئی توجہ نہ دینا، اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کی اطلاع مل گئی تھی کہ وہ شخص اپنے اس بیان میں جھوٹا ہے، اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قید کے دوران اس سے اعتراف کو قبول نہیں کیا، جس طرح کا اعتراف آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کی صورت حال میں قبول کر لیتے جب کہ وہ آدمی قیدی نہ ہوتا۔ جہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (بعد کے) دور کا تعلق ہے تو وحی کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے، لہٰذا جب کوئی حربی شخص یہ کہے کہ میں مسلمان ہوں، تو اس سے اس بات کو قبول کیا جائے گا اور اس سے تلوار کو اٹھا لیا جائے گا، خواہ وہ شخص قیدی ہو یا جنگجو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4859]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1641، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4391، 4392، 4859، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7935، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3821، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3316، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1568، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2124، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2820، 2967، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12965، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4391، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20141» «رقم طبعة با وزير 4839»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 3969
3969 - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ ثَقِيفٌ حَلِيفًا لِبَنِي عُقَيْلٍ فَأَسَرَتْ ثَقِيفٌ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَسَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ فَأَوْثَقُوهُ فَطَرَحُوهُ فِي الْحَرَّةِ فَمَرَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَادَاهُ يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ فِيمَ أُخِذْتُ قَالَ بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكُمْ ثَقِيفٍ فَتَرَكَهُ وَمَضَى فَنَادَاهُ يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ فَرَحِمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَجَعَ وَقَالَ مَا شَأْنُكَ قَالَ إِنِّي مُسْلِمٌ فَقَالَ لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلَاحِ قَالَ فَفَدَاهُ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالرَّجُلَيْنِ اللَّذَيْنِ أَسَرَتْهُمَا ثَقِيفٌ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ثقیف، بنو عُقیل کے حلیف تھے، ثقیف (قبیلے) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دو صحابی قید کر لیے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے بنو عقیل کا ایک آدمی قید کر لیا اور اسے باندھ کر پتھریلی زمین پر پھینک دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو اس نے آپ کو آواز دی: محمد! محمد! مجھے کس لیے پکڑا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے حلیف ثقیف کے جرم کے بدلے میں۔“ آپ نے اسے اس کے حال پر چھوڑا اور آگے چل دیے، اس نے پھر آواز دی: محمد! محمد! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس پر ترس آ گیا اور واپس تشریف لا کر فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہے؟“ اس نے کہا: میں مسلمان ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اس وقت کہتے جب کہ تم اپنے معاملے کے خود مختار تھے تو تم مکمل فلاح پا جاتے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ان دو آدمیوں، جنہیں ثقیف نے قید کر رکھا تھا، کے بدلے میں چھوڑ دیا۔ (یعنی تبادلہ کر لیا) رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3969]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1641/8)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح