الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
393. باب الرسول - ذكر اسم هذا الرسول الذي أراد المصطفى صلى الله عليه وسلم قتله لو لم يكن رسولا-
رسائل (سفارت) کا بیان - اس رسول (سفیر) کا نام جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قتل کرنا چاہتے تھے اگر وہ سفیر نہ ہوتا۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4879 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 4879
المعجم الاوسط: 8525
حدیث نمبر: 4879
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، ثُمَّ إِنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ ، فَقَالَ: مَا بَيْنِي وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ إِحْنَةٌ، وَإِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ لِبَنِي حَنِيفَةَ، فَإِذَا هُمْ يُؤْمِنُونَ بِمُسَيْلِمَةَ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ عَبْدَ اللَّهِ، فَجِيءَ بِهِمُ، فَاستَتَابَهُمْ غَيْرَ ابْنُ النَّوَّاحَةِ، وَقَالَ لَهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَوْلا أَنَّكَ رَسُولٌ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ" ، وَأَنْتَ الْيَوْمَ لَسْتَ بِرَسُولٍ، فَأَمَرَ قَرَظَةَ بْنَ كَعْبٍ، فَضَرَبَ عُنُقَهُ فِي السُّوقِ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى ابْنِ النَّوَّاحَةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَيْهِ قَتِيلا فِي السُّوقِ.
حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: میرے اور کسی بھی عرب کے درمیان کوئی پوشیدہ دشمنی نہیں ہے، میں بنو حنیفہ کی مسجد کے پاس سے گزرا، وہ لوگ مسیلمہ پر ایمان رکھتے ہیں۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کی طرف پیغام بھیجا، ان لوگوں کو لایا گیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ابن نواحہ کے سوا ان سب لوگوں سے توبہ کروائی (ابن نواحہ سے توبہ کا مطالبہ نہیں کیا) اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر تم قاصد نہ ہوتے تو میں تمہاری گردن اڑا دیتا۔“ (پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا:) آج تم قاصد نہیں ہو۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے بازار میں اس شخص کی گردن اڑا دی، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص ابن نواحہ کو دیکھنا چاہتا ہو وہ اسے بازار میں مقتول پڑا ہوا دیکھ لے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4879]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1122، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4878، 4879، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4403، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2762، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18845، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3716» «رقم طبعة با وزير 4859»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2467). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8525
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ: نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللهِ ، فَقَالَ: مَا بَيْنِي وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ إِحْنَةٌ، وَإِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدِ بَنِي حَنِيفَةَ، فَإِذَا هُمْ جُلُوسٌ يُؤْمِنُونَ بِمُسَيْلِمَةَ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ عَبْدُ اللهِ ، فَجِيءَ بِهِمْ، فَاسْتَتَابَهُمْ غَيْرَ ابْنِ النَّوَّاحَةِ ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَوْلَا أَنَّكَ رَسُولٌ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ، فَإِنَّكَ الْيَوْمَ لَسْتَ بِرَسُولٍ، قُمْ يَا قَرَظَةُ فَاضْرِبْ عُنُقَهُ، فَقَامَ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ ، فَضَرَبَ عُنُقَهُ فِي السُّوقِ، وَقَالَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى ابْنِ النَّوَّاحَةِ فَيَنْظُرُ فِي السُّوقِ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ .
حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”میرے اور عربوں میں سے کسی کے درمیان کوئی عداوت نہیں، (لیکن) میں بنو حنیفہ کی مسجد کے پاس سے گزرا تو دیکھا کہ وہ بیٹھے ہوئے مسیلمہ پر ایمان رکھتے ہیں۔“ چنانچہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف آدمی بھیجا، انہیں لایا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے توبہ کا مطالبہ کیا، سوائے ابن نواحہ کے۔ اس سے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم قاصد ہو تو میں تمہاری گردن اڑا دیتا، لیکن آج تم قاصد نہیں رہے۔“ اے قرظہ! اٹھو اور اس کی گردن مار دو۔“ چنانچہ قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ اٹھے اور بازار میں اس کی گردن اڑا دی، اور کہا: ”جو ابن نواحہ کو دیکھنا چاہے وہ بازار میں دیکھ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثوری سے محمد بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8525]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثوری سے محمد بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8525]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1122، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4878، 4879، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4403، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8622، 8623، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2762، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2545، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18847، 18845، 18846، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3716، 3784، 3838، 3914، 3928، 3932، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 248، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5097، 5221، 5247، 5260، والبزار فى «مسنده» برقم: 1732، 1786، 1785، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18708، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33411، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5109، 5447، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2861، 2862، 4524، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8956، 8959، 8957، 8958، 8960، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3158»