🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ذكر الاستحباب للمرء أن ترى عليه أثر نعمة الله وإن كانت تلك النعمة في رأي العين قليلة-
- اس باب میں ذکر ہے کہ انسان کے لیے مستحب ہے کہ اللہ کی نعمت کا اثر اس پر نظر آئے، خواہ وہ نعمت ظاہراً تھوڑی ہو۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5418 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 5418
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 414
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1646
الجامع الكامل: 8803، 15303
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8592، 16306
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5418
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ أَنْمَارٍ، قَالَ: فَبَيْنَمَا أَنَا نَازِلٌ تَحْتَ شَجَرَةٍ، إِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلُمَّ إِلَى الظِّلِّ، قَالَ: فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ جَابِرٌ: فَقُمْتُ إِلَى غِرَارَةٍ لَنَا، فَالْتَمَسْتُ فِيهَا، فَوَجَدْتُ فِيهَا جِرْوَ قِثَّاءٍ، فَكَسَرْتُهُ، ثُمَّ قَرَّبْتُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مِنْ أَيْنَ لَكُمْ هَذَا؟ فَقُلْتُ: خَرَجْنَا بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنَ الْمَدِينَةِ، قَالَ جَابِرٌ: وَعِنْدَنَا صَاحِبٌ لَنَا نُجَهِّزُهُ لِيَذْهَبَ يَرْعَى ظَهَرْنَا، قَالَ: فَجَهَّزْتُهُ، ثُمَّ أَدْبَرَ يَذْهَبُ فِي الظَّهْرِ، وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ لَهُ قَدْ خَلُقَا، قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَمَا لَهُ ثَوْبَانِ غَيْرُ هَذَيْنِ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَهُ ثَوْبَانِ فِي الْعَيْبَةِ كَسَوْتُهُ إِيَّاهُمَا، قَالَ: فَادْعُهُ، فَمُرْهُ فَلْيَلْبَسْهُمَا، قَالَ: فَدَعَوْتُهُ، فَلَبِسَهُمَا، ثُمَّ وَلَّى يَذْهَبُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَهُ ضَرَبَ اللَّهُ عُنُقَهُ، أَلَيْسَ هَذَا خَيْرًا؟ فَسَمِعَهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِي سَبِيلِ اللَّهِ"، فَقُتِلَ الرَّجُلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَكَذَا كَانَتْ نِيَّةُ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْبِدَايَةِ، وَزَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ؛ لأَنَّ جَابِرًا مَاتَ سَنَةَ تِسْعٍ وَسَبْعِينَ، وَمَاتَ أَسْلَمُ مَوْلَى عُمَرَ فِي إِمَارَةِ مُعَاوِيَةَ سَنَةَ بِضْعٍ وَخَمْسِينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ، وَكَانَ عَلَى الْمَدِينَةِ إِذْ ذَاكَ، فَهَذَا يَدُلُّكَ عَلَى أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا وَهُوَ كَبِيرٌ، وَمَاتَ زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ سَنَةَ سِتٍّ وَثَلاثِينَ وَمِئَةَ، وَقَدْ عُمِّرَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ انمار کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ ایک مرتبہ ہم نے ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا ہوا تھا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سائے کی طرف تشریف لے آئیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (سواری سے) نیچے اتر آئے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اٹھ کر اپنے توشہ دان کی طرف آیا، میں نے اس میں تلاش کیا تو مجھے اس میں ککڑی ملی، میں نے اسے توڑا اور پھر اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ تمہیں کہاں سے ملی ہے؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اسے ساتھ لے کر مدینہ منورہ سے روانہ ہوئے تھے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمارا ایک ساتھی تھا جسے ہم سامان تیار کر کے دے دیتے تھے اور وہ ہمارے سواری کے جانوروں کو چرنے کے لیے لے جایا کرتا تھا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اس کا سامان تیار کیا پھر وہ سواری کے جانوروں کو لے کر جانے کے لیے پلٹا، اس کے جسم پر دو چادریں تھیں جو پرانی ہو چکی تھیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا تو دریافت کیا: ”اس کے پاس ان دو چادروں کے علاوہ اور کوئی کپڑا نہیں ہے؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے پاس سامان میں دو اور کپڑے ہیں جو میں نے اسے پہننے کے لیے دیے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے بلاؤ اور اسے یہ ہدایت کرو کہ وہ ان کپڑوں کو پہن لے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اسے بلایا، اس نے وہ دو کپڑے پہن لیے، پھر وہ جانے لگا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ اس کی گردن پر مارے، کیا یہ زیادہ بہتر نہیں ہے؟“ اس شخص نے یہ بات سن لی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ کی راہ میں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں۔“ پھر وہ شخص اللہ کی راہ میں شہید ہو گیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آغاز میں یہی نیت تھی۔ زید بن اسلم نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے احادیث کا سماع کیا ہے کیونکہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا انتقال 79 ہجری میں ہوا تھا اور اسلم کا انتقال سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد حکومت میں 50 ہجری کے آس پاس ہوا تھا۔ مروان بن حکم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی تھی جو اس وقت مدینہ منورہ کا گورنر تھا، تو یہ بات آپ کی رہنمائی اس چیز کی طرف کرے گی کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع کیا ہے، وہ بڑی عمر کے آدمی تھے جب کہ زید بن اسلم کا انتقال 136 ہجری میں ہوا، ان کی عمر کافی زیادہ تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5418]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3373، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5418، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7462، 7463» «رقم طبعة با وزير 5394»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر التعليق. * [مَالِكٍ] قال الشيخ: في «الموطأ» (3/ 101 - 102). ومن طريقه: الحاكم (4/ 183)، والبزار (3/ 368 / 2963)، وإسناده صحيح، رجاله رجال الشيخين. وإنما لم يصححه الحاكم من هذا الوجه؛ للخلاف في سماع زيد بن أسلم من جابر، فنفاه ابن معين، واثبته المؤلف للمعاصرة، وكذا ابن عبد البر في «التمهيد» (3/ 251)، وعزاه لجمع لكنه كان قد ذكر في (المقدمة) (1/ 36) ما يدل على أنه كان يدلس، وذكره العلائي في «المراسيل» (ص 216/ 211). ولعل تدليس زيد من النوع المغتفر لقلته، ولذلك ذكره الحافظ في المرتبة الأولى من رسالته «طبقات المدلسين». على أن الحاكم والبزار (2962) قد وصلاه من طريق هشام بن سعد، عن زيد بن سعد عن عطاء بن يسار، عن جابر. والبزار - أيضا - (2964) من طريق محمد بن إسحاق، عن محمد بن إبراهيم، عن عطاء ... به. وإسناد هشام حسن، وصححه الحاكم. والآخر فيه عنعنة ابن أسحاق. فإذا كان زيد لم يسمعه من جابر؛ فيكون الواسطة بينهما عطاء بن يسار، وهو ثقة اتفاقا، والله - سبحانه وتعالى أعلم -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 414
166- مالك عن زيد بن أسلم عن جابر بن عبد الله السلمي أنه قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فى غزوة بني أنمار قال جابر: فبينا أنا نازل تحت شجرة إذا رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فقلت: يا رسول الله، هلم إلى الظل، قال: فنزل رسول الله صلى الله عليه وسلم. قال جابر: فقمت إلى غرارة لنا فالتمست فيها فوجدت فيها جرو قثاء، فكسرته ثم قربته إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: ”من أين لكم هذا؟“ قال: فقلت: خرجنا به يا رسول الله من المدينة. قال جابر: وعندنا صاحب لنا نجهزه يذهب يرعى ظهرنا قال: فجهزته ثم أدبر يذهب فى الظهر وعليه بردان له قد خلقا، قال: فنظر إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ”أما له ثوبان غير هذين؟“ قال: فقلت: بلى يا رسول الله، له ثوبان فى العيبة كسوته إياهما، قال: ”فادعه فمره يلبسهما؛ قال: فدعوته فلبسهما ثم ولى يذهب، قال: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”ما له، ضرب الله عنقه، أليس هذا خيرا له؟“ قال: فسمعه الرجل فقال: يا رسول الله فى سبيل الله. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”في سبيل الله.“ قال: فقتل الرجل فى سبيل الله.
سیدنا جابر بن عبدللہ السلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ بنی انمار (غزوہ غطفان) میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے پھر (ایک دفعہ) میں ایک درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نظر آئے تو میں نے کہا: یا رسول اللہ! سائے میں تشریف لے  آئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں اترے، جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر میں نے اپنے تھیلے کو اٹھایا اور اس میں تلاش کیا تو مجھے ایک ککڑی ملی جسے توڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت پیش کیا آپ نے پوچھا: یہ تمہارے پاس کہاں سے آئی ہے؟ میں نے کہا: یا رسول اللہ! مدینے سے لے کر آیا ہوں، جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہمارا ایک ساتھی تھا جس کا زاد سفر ہم نے تیار کیا تھا اور وہ ہمارے سواری کے جانور چراتا تھا، میں نے اس کا زاد سفر تیار کیا، پھر وہ پیٹھ پھیر کر جانور چرانے کے لئے چلا اور اس پر دو پرانی پھٹی ہوئی چادریں تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو پوچھا: ”کیا اس کے پاس ان دو چادروں کے سوا کوئی کپڑے نہیں ہیں؟“ میں نے کہا: یا رسول اللہ! کیوں نہیں، میں نے اسے دو کپڑے دئیے ہیں جو گٹھڑی میں بندھے ہوئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اسے بلاؤ اور حکم دو کہ وہ انہیں پہن لے۔“ میں نے اسے بلایا تو اس نے وہ دو کپڑے پہن لیے پھر جب وہ جانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کیا ہے، اللہ اس کی گردن مارے، کیا یہ اس کے لئے بہتر نہیں تھا؟“ تو اس آدمی نے یہ سن کر کہا: یا رسول اللہ! اللہ کے راستے میں (اس کی گردن ماری جائے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں“ پھر وہ آ دمی اللہ کے راستے میں شہید ہو گیا ۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 414]
تخریج الحدیث: «166- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 910/2، 911 ح 1753، ك 48 ب 1 ح 1) التمهيد 251/3، 252، الاستذكار:1685، و أخرجه ابن حبان (الاحسان 5418/5394) من حديث مالك به ورواه البزار (كشف الاستار: 2962) والحاكم (183/4 ح 7369) من حديث هشام بن سعد عن زيد بن اسلم عن عطاء بن يسار عن جابر بن عبدالله به وسنده حسن و صححه الحاكم عليٰ شرط مسلم.»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1646
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ بَنِي أَنْمَارٍ، قَالَ جَابِرٌ: فَبَيْنَا أَنَا نَازِلٌ تَحْتَ شَجَرَةٍ إِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلُمَّ إِلَى الظِّلِّ، قَالَ: فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُمْتُ إِلَى غِرَارَةٍ لَنَا، فَالْتَمَسْتُ فِيهَا شَيْئًا، فَوَجَدْتُ فِيهَا جِرْوَ قِثَّاءٍ فَكَسَرْتُهُ، ثُمَّ قَرَّبْتُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكُمْ هَذَا؟" قَالَ: فَقُلْتُ: خَرَجْنَا بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ الْمَدِينَةِ، قَالَ جَابِرٌ: وَعِنْدَنَا صَاحِبٌ لَنَا نُجَهِّزُهُ يَذْهَبُ يَرْعَى ظَهْرَنَا، قَالَ: فَجَهَّزْتُهُ ثُمَّ أَدْبَرَ يَذْهَبُ فِي الظَّهْرِ وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ لَهُ قَدْ خَلِقَا، قَالَ: فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: " أَمَا لَهُ ثَوْبَانِ غَيْرُ هَذَيْنِ؟" فَقُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَهُ ثَوْبَانِ فِي الْعَيْبَةِ كَسَوْتُهُ إِيَّاهُمَا، قَالَ:" فَادْعُهُ فَمُرْهُ فَلْيَلْبَسْهُمَا"، قَالَ: فَدَعَوْتُهُ فَلَبِسَهُمَا ثُمَّ وَلَّى يَذْهَبُ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَهُ؟ ضَرَبَ اللَّهُ عُنُقَهُ، أَلَيْسَ هَذَا خَيْرًا لَهُ؟" قَالَ: فَسَمِعَهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ: فَقُتِلَ الرَّجُلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے غزوہ بن انمار(1) میں، تو ہم ایک درخت کے تلے اترے ہوئے تھے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دکھائی دیئے، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سائے میں آیئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آکر اترے، میں اپنی زنبیل کو دیکھنے گیا، اس میں ڈھونڈنے لگا تو ایک ککڑی ملی، میں اس کو توڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لے گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کہاں سے آئی؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مدینہ سے ہم اس کو لے کر نکلے تھے، پھر سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارے ساتھ ایک شخص تھا جس کا سامانِ سفر ہم نے کر دیا تھا، وہ ہمارے جانور چراتا تھا، جب وہ پیٹھ موڑ کر جانور چرانے جانے لگا تو وہ چادریں اوڑھے ہوئے تھا جو پھٹ کر چندی چندی (پرانی) ہوگئی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھ کر فرمایا: ”کیا اور کپڑے اس کے پاس نہیں ہیں؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہیں، گٹھری میں بندھے ہیں، میں نے اس کو پہننے کے لئے دئیے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے کہو کہ وہ کپڑے پہن لے۔“ میں نے اس کو بلایا، اس نے وہ کپڑے گٹھری سے نکال کر پہن لئے، جب پھر جانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کیا ہوگیا تھا (جو کپڑے موجود ہوتے ہوئے پھٹی پرانی چادریں اوڑھے ہوئے تھا)، اللہ اس کی گردن مارے، اب کیا اچھا معلوم نہیں ہوتا اس کو۔“ اس شخص نے یہ سن کر کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اللہ کی راہ میں میری گردن ماری جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اللہ کی راہ میں۔“ پھر وہ شخص شہید ہوا اللہ کی راہ میں(2)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1646]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «دلائل النبوة» ‏‏‏‏ برقم: 244/6، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5418، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7370، 7462، 7463، وابن عساكر فى «تاريخ دمشق» برقم: 193/21، فواد عبدالباقي نمبر: 48 - كِتَابُ اللِّبَاسِ-ح: 1»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8803
8803- عن جابر بن عبدالله الأنصاري أنه قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة بني أنمار، قال جابر: فبينا أنا نازل تحت شجرة إذا رسول الله صلى الله عليه وسلم أقبل فقلت: يا رسول الله هلم إلى الظل، قال: فنـزل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقمت إلى غرارة لنا، فالتمست فيها شيئا، فوجدت فيها جرو قثاءفكسرته، ثم قربته إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: من أين لكم هذا؟ قال: فقلت: خرجنا به يا رسول الله من المدينة. قال جابر: وعندنا صاحب لنا نجهزه يذهب يرعى ظهرنا، قال: فجهزته، ثم أدبر يذهب في الظهر وعليه بردان له قد خلقا قال: فنظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إليه فقال: أما له ثوبان غير هذين؟ فقلت: بلى يا رسول الله، له ثوبان في العيبة، كسوته إياهما، قال: فادعه، فمره فليلبسهما. قال: فدعوته فلبسهما، ثم ولى يذهب قال: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما له ضرب الله عنقه، أليس هذا خيرا له؟ قال: فسمعه الرجل، فقال: يا رسول الله في سبيل الله؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: في سبيل الله. قال: فقتل الرجل في سبيل الله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في اللباس (1) عن زيد بن أسلم، عن جابر بن عبد الله فذكره. ومن طريقه رواه ابن حبان (5418)، والبزار (كشف الأستار 2963)، والحاكم (4/183) وقال: صحيح على شرط مسلم.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15303
15303- عن جابر بن عبد الله الأنصاري، أنه قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة بني أنمار، قال جابر: فبينا أنا نازل تحت شجرة، إذا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقلت: يا رسول الله، هلم إلى الظل، قال: فنزل رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقمت إلى غِرارة لنا، فالتمستُ فيها شيئا، فوجدت جِرْوَ قِثّاء، فكسرتُه، ثم قربته إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: من أين لكم هذا؟ قال: فقلت: خرجنا به يا رسول الله من المدينة، قال جابر: وعندنا صاحب لنا نُجهزه، يذهب يرعى ظهرنا، قال: فجهزته، ثم أدبر يذهب في الظهر، وعليه بردان له قد خَلِقَا، قال: فنظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إليه، فقال: أما له ثوبان غير هذين؟ فقلت: بلى يا رسول الله، له ثوبان في العَيْبة، كسوتُه إياهما، قال: فادعه، فمُرْه فليلبسهما، قال: فدعوته، فلبسهما، ثم ولّى يذهب، قال: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما له ضرب الله عنقه، أليس هذا خيرا له؟ قال: فسمعه الرجل، فقال: يا رسول الله، في سبيل الله، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: في سبيل الله، قال: فقُتِلَ الرجل في سبيل الله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في اللباس (1) عن زيد بن أسلم، عن جابر بن عبدالله فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8592
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ، فَبَيْنَا أَنَا نَازِلٌ مَعَهُ تَحْتَ شَجَرَةٍ، إِذْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلُمَّ إِلَى الظِّلِّ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْتُ فِي السُّفْرَةِ جَرْوَ قِثَّاءٍ، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكُمْ هَذَا؟" فَذَكَرَ كَلِمَةً، ثُمَّ أَدْبَرَ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ قَدْ خَلَقَا فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَمَا لَهُ ثَوْبَانِ غَيْرُ هَذَيْنِ؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَهُ ثَوْبَانِ فِي الْعَيْبَةِ كَسَوْتَهُ إِيَّاهُمَا. قَالَ:" فَادْعُهُ فَمُرْهُ فَلْيَلْبَسْهُمَا" فَدَعَوْتُهُ فَلَبِسَهُمَا ثُمَّ وَلَّى يَذْهَبُ، فَقَالَ:" مَا لَهُ؟ ضَرَبَ اللَّهُ عُنُقَهُ أَلَيْسَ هَذَا خَيْرٌ". فَسَمِعَهُ الرَّجُلُ فَرَجَعَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" فِي سَبِيلِ اللَّهِ". فَقُتِلَ الرَّجُلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ رَوَاهُ مَالِكٌ فِي الْمُوَطَّأِ وَقَالَ فِيهِ:" مِنْ أَيْنَ لَكُمْ هَذَا؟". فَقُلْتُ: مِنَ الْمَدِينَةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ایک مرتبہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سائے کی طرف آ جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اترے میں نے تھیلے میں ایک چھوٹی ککڑی پائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ تمہارے پاس کہاں سے آئی ہے پھر راوی نے ایک کلمہ ذکر کیا پھر ایک شخص مڑ کے چلا گیا اس کے جسم پر دو کپڑے تھے جو پرانے ہو چکے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا کیا اس کے پاس اس کے علاوہ کپڑے نہیں ہیں؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے پاس تھیلے میں دو کپڑے ہیں جو آپ نے اسے پہننے کے لئے دیے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بلاؤ اور اسے کہو کہ وہ ان کو پہنے میں نے اس شخص کو بلایا اس نے ان دونوں کو پہن لیا اور پھر وہ مڑ کر چلا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے کیا ہوا ہے؟ اللہ تعالیٰ اس کی گردن مار دے کیا یہ زیادہ بہتر نہیں ہے اس شخص نے یہ بات سنی، تو وہ واپس آیا اور عرض کی: کیا اللہ کی راہ میں (میری گردن اتاری جائے گی؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں (راوی بیان کرتے ہیں:) تو وہ شخص اللہ کی راہ میں شہید ہوا۔
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام مالک نے ”موطا“ میں نقل کی ہے۔ اور اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ تم لوگوں کے پاس کہاں سے آئی ہے؟ میں نے عرض کی: مدینہ سے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8592]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2962,2963,2964)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16306
وَعَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ: مَاتَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَنَةَ تِسْعٍ وَسَبْعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابونعیم بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 79 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16306]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1735)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں