🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. ذكر خبر قد يوهم من لم يطلب العلم من مظانه أنه مضاد لخبر إبراهيم بن سعد الذي ذكرناه-
- باب اس خبر کا جس سے نابلد شخص یہ گمان کرسکتا ہے کہ وہ ابراہیم بن سعد رضی اللہ عنہ کی مذکورہ روایت کے خلاف ہے۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5492 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 5492
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4079
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5492
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ يَوْمًا خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَاضْطَرَبَ النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ، فَرَمَى بِهِ، وَقَالَ: " لا أَلْبَسُهُ أَبَدًا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں ایک دن سونے کی انگوٹھی دیکھی تو لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوا لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے اب کبھی نہیں پہنوں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5492]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5868، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2093، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1413، 5490، 5492، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 675، 676، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5228، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9470، 9472، وأبو داود فى (سننه) برقم: 19، 4221، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1746، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12826» «رقم طبعة با وزير 5468»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2975). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4079
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُهَاجِرٍ قَالَ: "رَأَيْتُ فِي يَدِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ "أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ يَوْمًا خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ (فَاضْطَرَبَ) النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ فَرَمَى بِهِ وَقَالَ: لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ نَحْوُهُ مِنْ غَيْرِ قَوْلِهِ: "ذَهَبٍ".
عبد الرحمن بن مہاجر بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی دیکھی۔“ نیز سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک میں سونے کی ایک انگوٹھی دیکھی تو (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں) لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا اور ارشاد فرمایا: ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔““ میں (مرتب) کہتا ہوں کہ: صحیح (بخاری و مسلم) میں بھی ان سے اسی طرح کی روایت مروی ہے مگر اس میں ”سونا“ کا لفظ مذکور نہیں ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزينة/حدیث: 4079]

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں