🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
154. باب ما يكره من الكلام وما لا يكره - ذكر خبر ثان يصرح بأن الدهر ينسب إلى الله جل وعلا على حسب الخلق دون أن يكون ذلك من صفاته جل ربنا وتعالى عنه-
جن باتوں کا کہنا مکروہ ہے اور جن کا مکروہ نہیں، کا بیان - ذکر دوسری خبر جو واضح کرتی ہے کہ زمانہ اللہ جل وعلا کی طرف مخلوق کے اعتبار سے منسوب کیا جاتا ہے نہ کہ یہ اس کی صفات میں سے ہے، ہمارا رب اس سے بلند و بالا ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5715 (کل: 29 مقامات، 15 کتب)
صحیح ابن حبان: 5715، 5714
صحیح بخاری: 4826، 6181، 7491
صحیح مسلم: 5862، 5863، 5864
سنن ابوداود: 5274
مشکوۃ المصابیح: 22
مسند احمد: 7245، 7683، 7716، 9116
مسند الحمیدی: 1127
مسند الشهاب: 921
اللؤلؤ والمرجان: 1449
الفتح الربانی: 10224
المستدرک علی الصحیحین: 3732، 3734
الجامع الكامل: 423، 13257، 13258، 14607
السنن الكبرى للبيهقي: 6492، 6493
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4343، 4344
المعجم الاوسط: 8856
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5715
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَ: " كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَقُولُونَ: إِنَّمَا يُهْلِكُنَا اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ، هُوَ الَّذِي يُهْلِكُنَا، وَيُمِيتُنَا، وَيُحْيِينَا، قَالَ اللَّهُ: إِنْ هِيَ إِلا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا سورة الأنعام آية 29 الآيَةَ" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَقُولُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: " يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِي الأَمْرُ، أُقَلِّبُ لَيْلَهُ وَنَهَارَهُ، فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا" .
سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت کے لوگ یہ کہا کرتے تھے: ہمیں رات اور دن نے برباد کر دیا، انہوں نے ہی ہمیں برباد کیا ہے، انہوں نے ہی ہمیں موت دی ہے اور انہوں نے ہی ہمیں زندہ کیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ﴿یہ نہیں ہے مگر ہماری دنیاوی زندگی﴾ [سورة الجاثية: 24] فرمایا۔ زہری نے سعید بن مسیّب کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمان نقل کیا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابنِ آدم مجھے اذیت پہنچاتا ہے جب وہ زمانے کو برا کہتا ہے، کیونکہ میں زمانہ ہوں، معاملہ میرے دستِ قدرت میں ہے، میں رات اور دن کو تبدیل کرتا ہوں، جب میں چاہوں گا انہیں روک لوں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5715]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4826، 6181، 6182، 6183، 7491، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2246، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3608، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2479، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5713، 5714، 5715، 5832، 5833، 5834، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1531، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4974، 5274، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2742، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6586، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7365» «رقم طبعة با وزير 5685»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه، «مختصر الأدب المفرد» (579): م دون الآية. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4826
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الْأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ".
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے زہری نے بیان کیا، ان سے سعید بن مسیب نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے وہ زمانہ کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں سب کچھ ہے۔ میں رات اور دن کو ادلتا بدلتا رہتا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4826]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے کہ ابنِ آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، وہ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے، حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں تمام معاملات ہیں، رات اور دن کو میں ہی پھیرتا ہوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4826]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6181
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اللَّهُ يَسُبُّ بَنُو آدَمَ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یونس نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، انہیں ابوسلمہ نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان زمانہ کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں رات اور دن ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6181]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے کہ آدم کے بیٹے زمانے کو گالیاں دیتے ہیں حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں رات اور دن ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6181]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7491
حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، حدَّثنا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللَّهُ تَعَالَى:" يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الْأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ".
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا ہم سے زہری نے، ان سے سعید بن مسیب نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، زمانہ کو برا بھلا کہتا ہے، حالانکہ میں ہی زمانہ کا پیدا کرنے والا ہوں، میرے ہی ہاتھ میں تمام کام ہیں، میں جس طرح چاہتا ہو رات اور دن کو پھیرتا رہتا ہوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7491]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: ” «يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ» ”آدم کا بیٹا مجھے تکلیف دیتا ہے“، «يَسُبُّ الدَّهْرَ» ”وہ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے“ جبکہ «أَنَا الدَّهْرُ» ”میں خود زمانہ ہوں“، «بِيَدِي الْأَمْرُ» ”میرے ہی ہاتھ میں تمام کام ہیں“، «أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ» ”میں جس طرح چاہتا ہوں رات اور دن کو پھیرتا رہتا ہوں۔““ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7491]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2246 ترقیم شاملہ: -- 5862
وحَدَّثَنِي وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَي ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَسُبُّ ابْنُ آدَمَ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِيَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ ".
ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے بتایا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا:”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم دہر (وقت، زمانے) کو برا کہتا ہے جبکہ (رب) دہر میں ہی ہوں۔ رات اور دن (جنہیں انسان وقت کہتا ہے) میرے ہاتھ میں ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5862]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اللہ «عَزَّ وَجَلَّ» (عزت و جلالت والا) فرماتا ہے: ابنِ آدم زمانے کو برا کہتا ہے اور زمانے (کا منتظم اور مدبر) میں ہوں، میں رات اور دن کو گردش دیتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5862]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2246
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2246 ترقیم شاملہ: -- 5863
وحَدَّثَنَاه وحَدَّثَنَاه إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ".
سفیان نے زہری سے حدیث بیان کی انہوں نے ابن مسیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے (ناراض کرتا ہے) وہ زمانے کو برا کہتا ہے جبکہ میں ہی (رب) دہر ہوں، رات اور دن کو پلٹتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5863]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”ابنِ آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، وہ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے، حالانکہ زمانے (کا مدبر، چلانے والا) میں ہوں، میں ہی لیل و نہار کو گردش دیتا ہوں۔““ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5863]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2246
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2246 ترقیم شاملہ: -- 5864
وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَقُولُ: يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، فَلَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، فَإِنِّي أَنَا الدَّهْرُ، أُقَلِّبُ لَيْلَهُ وَنَهَارَهُ، فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا ".
معمر نے ہمیں زہری سے خبر دی انہوں نے ابن مسیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے وہ کہتا ہے: ہائے زمانے (وقت) کی نامرادی! تم میں سے کوئی ہائے زمانے کی نامرادی! (جیسا جملہ) نہ کہے، کیونکہ دہر (کا مالک) میں ہوں۔ رات اور دن کو پلٹتا ہوں اور میں جب چاہوں گا ان کی بساط لپیٹ دوں گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5864]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ابنِ آدم مجھے اذیت پہنچاتا ہے، یوں کہتا ہے: ہائے زمانے کی ناکامی و نامرادی، اس لیے تم میں سے کوئی نہ کہے: اے زمانے کی ناکامی! کیونکہ زمانے کا انتظام کرنے والا میں ہوں، اس کے رات اور دن کو گردش دیتا ہوں اور جب چاہوں گا دونوں کو قبض کر لوں گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5864]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2246
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5274
حدثنا محمد بن الصباح بن سفيان , وابن السرح , قالا: أخبرنا سفيان , عن الزهري , عن سعيد عن أبى هريرة , عن النبي صلي الله عليه وسلم: يقول الله عز وجل:" يؤذيني ابن آدم , يسب الدهر , وأنا الدهر بيدي الأمر , أقلب الليل والنهار" , قال ابن السرح , عن ابن المسيب مكان سعيد.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ابن آدم (انسان) مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ زمانہ میں ہی ہوں، تمام امور میرے ہاتھ میں ہیں، میں ہی رات اور دن کو الٹتا پلٹتا ہوں“۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5274]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ آدم کا بیٹا مجھے دکھ دیتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے، حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، معاملہ میرے ہی ہاتھ میں ہے، رات اور دن کو میں ہی پھیرتا ہوں۔“ ابن سرح نے سند میں سعید کی بجائے «عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ» کہا (اور وہ ایک ہی شخصیت ہے۔ یعنی سعید بن مسیب)۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5274]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/تفسیر سورة الجاثیة 1 (4826)، التوحید 35 (7491)، الأدب 101 (6181)، صحیح مسلم/الألفاظ من الأدب 1 (2246)، (تحفة الأشراف: 13131)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الکلام 1 (3) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (4826) صحيح مسلم (2246)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22
22 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِيَ الْأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ) مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ابنِ آدم زمانے کو گالی دینے کے باعث مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، حالانکہ میں زمانہ ہوں، تمام معاملات میرے ہاتھ میں ہیں، میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں۔“ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 22]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (4826، 7491) و مسلم (2246/ 2)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7245
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللَّهُ:" يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِي الْأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ، وَالنَّهَارَ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ارشادباری تعالیٰ ہے ابن آدم مجھے ایذاء پہنچاتا ہے وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ زمانہ پیدا کرنے والا تو میں ہوں تمام امور میرے ہاتھ میں ہیں اور میں ہی دن رات کو الٹ پلٹ کرتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7245]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4826، م: 2246.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں