الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
25. باب القصاص - ذكر نفي القصاص في القتل وإثبات التوارث بين أهل ملتين-
قصاص (بدلہ لینے) کا بیان - ذکر اس بات کی نفی کہ قتل میں قصاص ہے اور دو ملتوں کے درمیان وراثت کا ثبوت
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5996 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 5996
بلوغ المرام: 1011
مصنف ابن ابی شیبہ: 7526
حدیث نمبر: 5996
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ بِمَرْوَ وَبِقَرْيَةِ سِنْجَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْهَيَّاجِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَرْحَبِيُّ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدَةُ بْنُ الأَسْوَدِ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَتْ خُزَاعَةُ حُلَفَاءٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ بَنُو بَكْرٍ، رَهْطٌ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ حُلَفَاءً لأَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: وَكَانَتْ بَيْنَهُمْ مُوَادَعَةٌ أَيَّامَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَأَغَارَتْ بَنُو بَكْرٍ عَلَى خُزَاعَةَ فِي تِلْكَ الْمُدَّةِ، فَبَعَثُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِدُّونَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُمِدًّا لَهُمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ قُدَيْدًا ثُمَّ أَفْطَرَ، وَقَالَ: " لِيَصُمِ النَّاسُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُوا، فَمَنْ صَامَ أَجْزَأَ عَنْهُ صَوْمُهُ، وَمَنْ أَفْطَرَ وَجَبَ عَلَيْهِ الْقَضَاءُ" . فَفَتَحَ اللَّهُ مَكَّةَ، فَلَمَّا دَخَلَهَا أَسْنَدَ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: " كُفُّوا السِّلاحَ، إِلا خُزَاعَةَ عَنْ بَكْرٍ"، حَتَّى جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قُتِلَ رَجُلٌ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا الْحَرَمَ حَرَامٌ عَنْ أَمْرِ اللَّهِ، لَمْ يَحِلَّ لِمَنْ كَانَ قَبْلِي، وَلا يَحِلُّ لِمَنْ بَعْدِي، وَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ لِي إِلا سَاعَةً وَاحِدَةً، وَإِنَّهُ لا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُشْهِرَ فِيهِ سِلاحًا، وَإِنَّهُ لا يَخْتَلِي خَلاهُ، وَلا يُعْضَدُ شَجَرُهُ، وَلا يُنَفَّرُ صَيْدُهُ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلا الإِذْخَرَ، فَإِنَّهُ لِبُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلا الإِذْخَرَ" . " وَإِنَّ أَعْتَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ ثَلاثَةٌ: مَنْ قَتَلَ فِي حَرَمِ اللَّهِ، أَوْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ قَتَلَ لِذَحْلِ الْجَاهِلِيَّةِ" . فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي وَقَعْتُ عَلَى جَارِيَةِ بَنِي فُلانٍ، وَإِنَّهَا وَلَدَتْ لِي، فَأْمُرْ بِوَلَدِي، فَلْيُرَدَّ إِلَيَّ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَيْسَ بِوَلَدِكَ، لا يَجُوزُ هَذَا فِي الإِسْلامِ، وَالْمُدَّعَى عَلَيْهِ أَوْلَى بِالْيَمِينِ إِلا أَنْ تَقُومَ بَيِّنَةٌ، الْوَلَدُ لِصَاحِبِ الْفِرَاشِ، وَبِفِي الْعَاهِرِ الأَثْلِبُ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا الأَثْلِبُ؟ قَالَ:" الْحَجَرُ، فَمَنْ عَهَرَ بِامْرَأَةٍ لا يَمْلِكُهَا، أَوْ بِامْرَأَةِ قَوْمٍ آخَرِينَ فَوَلَدَتْ، فَلَيْسَ بِوَلَدِهِ، لا يَرِثُ وَلا يُورَثُ" . " وَالْمُؤْمِنُونَ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، يُجِيرُ عَلَيْهِمْ أَوَّلُهُمْ، وَيَرُدُّ عَلَيْهِمْ أَقْصَاهُمْ، وَلا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَلا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ" . " وَلا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ" . " وَلا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلا عَلَى خَالَتِهَا، وَلا تُسَافِرُ ثَلاثًا مَعَ غَيْرِ ذِي مَحْرَمٍ" . " وَلا تُصَلُّوا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا تُصَلُّوا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ خزاعہ قبیلے کے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیف تھے جبکہ بنو کنانہ کا ایک گروہ بنو بکر، ابوسفیان (یعنی مشرکین مکہ) کے حلیف تھے۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر ان کے درمیان معاہدہ ہو گیا، پھر بنو بکر نے اسی مدت کے درمیان خزاعہ قبیلے کے لوگوں پر حملہ کر دیا، تو ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدد کے لیے پیغام بھجوایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی مدد کرنے کے لیے رمضان کے مہینے میں روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قدید کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ ختم کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو سفر کے دوران روزہ رکھ بھی لینا چاہیے اور ترک بھی کر دینا چاہیے، جو شخص روزہ رکھ لے گا اس کا روزہ درست ہو گا اور جو شخص نہیں رکھے گا اس پر قضا کرنا لازم ہو گی۔“ پھر اللہ تعالیٰ نے مکہ کو فتح کر دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی اور ارشاد فرمایا: ”اپنے ہتھیاروں کو روک لو، البتہ خزاعہ قبیلے کے لوگ بنو بکر (سے بدلہ لے سکتے ہیں)۔“ یہاں تک کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مزدلفہ میں ایک شخص قتل ہو گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ حرم ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت قابل احترام ہے، مجھ سے پہلے یہ کسی کے لیے حلال قرار نہیں دیا گیا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا اور میرے لیے بھی تھوڑی سی دیر کے لیے اسے حلال قرار دیا گیا ہے، کسی بھی مسلمان کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اس میں ہتھیار نکال کر چلے، یہاں کی گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کے درخت کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اذخر (کی اجازت دے دیجیے) کیونکہ وہ ہمارے گھروں اور قبرستان میں استعمال ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اذخر کا حکم مختلف ہے، اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ نافرمان تین لوگ ہیں: وہ شخص جو اللہ کے حرم میں کسی کو قتل کرے یا جو شخص اپنے قاتل کے علاوہ (یعنی قصاص کے بدلے کے علاوہ) کسی کو قتل کرے یا جو شخص زمانہ جاہلیت کی دشمنی کی بنیاد پر کسی کو قتل کرے۔“ ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے بنو فلاں کی کنیز کے ساتھ صحبت کی تھی، تو اس کے ہاں بچہ ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بچے کے بارے میں حکم دیجیے کہ وہ مجھے دیا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہاری اولاد (شمار نہیں ہو گا) کیونکہ اسلام میں یہ بات جائز نہیں ہے، جس شخص کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہو وہ قسم اٹھانے کا زیادہ حق دار ہے ماسوائے اس صورت کے کہ ثبوت کے ذریعے ثابت ہو جائے، بچہ صاحبِ فراش کا ہوتا ہے اور زنا کرنے والے کے منہ میں پتھر ہوں گے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! اثلب سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پتھر، جو شخص کسی ایسی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوتا ہے جس کا وہ مالک نہ ہو یا کسی دوسری قوم کی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوتا ہے اور وہ عورت بچے کو جنم دیتی ہے، تو وہ اس شخص کا بچہ شمار نہیں ہو گا، نہ وہ اس کا وارث بنے گا اور نہ ہی اسے اس کا وارث بنایا جائے گا۔ اہل ایمان اپنے علاوہ سب لوگوں کے لیے ایک ہاتھ کی مانند ہیں، ان کی جانیں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں، ان کے آگے کا کوئی فرد اگر پناہ دے دیتا ہے تو سب سے پیچھے والا بھی اسے پورا کرے گا، کسی مومن کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا اور کسی ذمی کو اس کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے دوران (قتل نہیں کیا جائے گا)، دو مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے، کسی عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا اور کوئی عورت محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہیں کرے گی اور تم لوگ فجر کے بعد اس وقت تک (کوئی نفل نماز) ادا نہیں کرو گے جب تک سورج نکل نہیں آتا اور عصر کے بعد اس وقت تک ادا نہیں کرو گے جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5996]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 582، 583، 585، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 828، 829، وابن الجارود فى "المنتقى"، 309، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1273، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1545، 1548، 1566، 1567، 1569، 5996، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4702» «رقم طبعة با وزير 5964»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 1011
وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «إن أعتى الناس على الله ثلاثة: من قتل في حرم الله أو قتل غير قاتله أو لذحل الجاهلية» أخرجه ابن حبان في حديث صححه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ کی سب سے زیادہ سرکشی کرنے والے لوگ تین قسم کے ہیں (ایک) جو اللہ کے حرم میں قتل کرے (دوسرا) جو اپنے غیر قاتل کو قتل کرے (تیسرا) وہ جو جاہلیت کی عداوت و دشمنی کی بنا پر قتل کرے۔“ ابن حبان نے اس کی تخریج ایک حدیث کے ضمن میں کی ہے۔ جسے انہوں نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1011]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1011]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:1699، وللحديث شواهد عند البخاري، الديات، حديث:6882، (من حديث ابن عباس) وغيره.»
الحكم على الحديث:
حسن
ترقیم عوامۃ: 7406 ترقیم الشثری: -- 7526
حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن موسى بن عبيدة ، عن نافع ، عن ابن عمر :" ان النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن صلاتين: عن صلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس، وعن صلاة بعد العصر حتى تغرب الشمس"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ موسى بن عبيد ضعيف، والحديث أخرجه البخاري (١٦٢٩)، ومسلم (٨٢٨).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کے بعد غروب شمس تک اور فجر کے بعد طلوع شمس تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7526]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ موسى بن عبيد ضعيف، والحديث .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 582، 583، 585، 589، 1629، 3272، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 828، 829، ومالك فى «الموطأ» برقم: 742 / 247، 744 / 249، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 309، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1273، (2/425) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1545، 1548، 1569، 1566، 1567، 5996، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 562 / 1، 563 / 2، 570 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1558، 1562، 1563، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4449، 4450، 4451، 4494، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4702، 4785، 4786، 4864، 4934، 4979، 5026، 5105، 5397، 5939، 5940، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2041، والحميدي فى «مسنده» برقم: 681، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5683، 5684، والبزار فى «مسنده» برقم: 5611، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3951، 3968، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7555، 7564، 7563، 13725، 39200، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 918، 919، 920، 1822، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13259، 13258، 13409، 13648، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 982، 1210، ترقيم محمد عوامة: 7406»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 582، 583، 585، 589، 1629، 3272، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 828، 829، ومالك فى «الموطأ» برقم: 742 / 247، 744 / 249، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 309، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1273، (2/425) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1545، 1548، 1569، 1566، 1567، 5996، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 562 / 1، 563 / 2، 570 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1558، 1562، 1563، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4449، 4450، 4451، 4494، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4702، 4785، 4786، 4864، 4934، 4979، 5026، 5105، 5397، 5939، 5940، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2041، والحميدي فى «مسنده» برقم: 681، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5683، 5684، والبزار فى «مسنده» برقم: 5611، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3951، 3968، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7555، 7564، 7563، 13725، 39200، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 918، 919، 920، 1822، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13259، 13258، 13409، 13648، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 982، 1210، ترقيم محمد عوامة: 7406»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف