الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
10. باب التوبة - ذكر الإخبار عما يستحب للمرء من لزوم التوبة في أوقاته وأسبابه
توبہ کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے اوقات اور اسباب میں توبہ کو لازم پکڑے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 617 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 617
مشکوۃ المصابیح: 2332
مسند احمد: 13227
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2860
المعجم الاوسط: 8500
11 تا 14
حدیث نمبر: 5030
«لله أشد فرحا بتوبة عبده حين يتوب إليه من أحدكم كان على راحلته بأرض فلاة فانفلتت منه وعليها طعامه وشرابه فأيس منها فأتى شجرة فاضطجع في ظلها قد أيس من راحلته فبينما هوكذلك إذ هوبها قائمة عنده فأخذ بخطامها ثم قال من شدة الفرح: اللهم أنت عبدي وأنا ربك! أخطأ من شدة الفرح»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے، جب وہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے، تم میں سے اس شخص سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جو کسی سنسان زمین میں اپنی سواری پر تھا کہ وہ اس سے چھوٹ کر بھاگ گئی، جس پر اس کا کھانا پینا لدا ہوا تھا، وہ اس سے مایوس ہو گیا، پھر ایک درخت کے پاس آیا اور اس کے سائے میں لیٹ گیا، اپنی سواری سے مایوس ہو چکا تھا کہ اچانک وہ سواری اس کے پاس کھڑی نظر آئی، اس نے اس کی نکیل پکڑ لی، پھر خوشی کی شدت سے کہنے لگا: اے اللہ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں! اس نے خوشی کی شدت سے یہ غلطی کر دی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5030]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أنس. المشكاة 2332، م 8/91.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5031
«لله أشد فرحا بتوبة عبده من أحدكم إذا سقط عليه بعيره قد أضله بأرض فلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اس کا وہ اونٹ مل جائے جسے وہ کسی سنسان زمین میں کھو چکا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5031]
”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اس کا وہ اونٹ مل جائے جسے وہ کسی سنسان زمین میں کھو چکا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5031]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أنس. مختصر مسلم 1917 عن الحارث بن سويد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2860
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: إِنَّ اللهَ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمُ اسْتَيْقَظَ عَلَى بَعِيرِهِ قَدْ أَضَلَّهُ بِأَرْضٍ فَلَاةٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر تم میں سے اس شخص کی نسبت کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جو (نیند سے) بیدار ہو اور اچانک اپنے اس اونٹ کو اپنے پاس موجود پائے جسے اس نے کسی چٹیل بیابان میں گم کر دیا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2860]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5950، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2747، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12815، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8495، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 617، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7206، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2853»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8500
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا شَاذُّ بْنُ الْفَيَّاضِ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ، أُسْقِطَ عَلَى بَعِيرِهِ، وَقَدْ أَضَلَّهُ بِأَرْضٍ فَلَاةٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا شَاذٌّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا شَاذٌّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص کی خوشی سے بھی کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اپنا اونٹ، جو چٹیل بیابان میں گم ہو گیا تھا، اچانک (اپنے پاس) مل جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن ابراہیم سے شاذ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8500]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن ابراہیم سے شاذ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8500]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6309، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2747، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 617، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13429، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2860، والبزار فى «مسنده» برقم: 6425، 7206»