الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
165. ذكر إظلال الملائكة بأجنحتها عبد الله بن عمرو بن حرام إلى أن دفن-
- ذکر کہ فرشتوں نے عبد اللہ بن عمرو بن حرام پر اپنے پروں سے سایہ کیا یہاں تک کہ اسے دفن کیا گیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7021 (کل: 11 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 7021
مسند احمد: 14187
الفتح الربانی: 11820
السنن الكبرى للبيهقي: 6713
11 تا 11
حدیث نمبر: 6713
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا ⦗٥٧١⦘ الْبَاغِنْدِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ:" لَمَّا قُتِلَ أَبِي يَوْمَ أُحُدٍ فَجَعَلْتُ أَبْكِي وَأَكْشِفُ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ، وَجَعَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَوْنِي عَنْ ذَلِكَ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْهَانِي عَنْ ذَلِكَ، وَجَعَلَتْ عَمَّتِي تَبْكِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَبْكِي أَوْ مَا يُبْكِيكِ؟ مَا زَالَتِ الْمَلَائِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رَفَعُوهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب میرے والد غزوہ احد میں فوت ہو گئے تو میں ان کے چہرے سے کپڑا ہٹا رہا تھا اور رو رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم مجھے اس سے منع کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے منع نہیں کرتے تھے اور میری پھوپھی رو رہی تھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نہ رو، یا فرمایا: تجھے کیا چیز رلا رہی ہے؟ فرشتے اس پر اپنے پروں سے سایہ کیے ہوئے تھے حتیٰ کہ انہوں نے اسے اٹھا لیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6713]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح