الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
226. ذكر إيجاب الجنة لبلال رضي الله عنه-
- ذکر بلال رضی اللہ عنہ کے لیے جنت کے واجب ہونے کا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7084 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 7084
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2063
حدیث نمبر: 7084
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ خَشْفَةً أَمَامِي، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ: هَذَا بِلالٌ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے جنت میں داخل کیا گیا تو میں نے اپنے آگے کسی کے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو جبرئیل علیہ السلام نے بتایا: یہ بلال ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7084]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3679، 5226، 7024، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2393، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6886، 7084، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8070، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14543، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1271» «رقم طبعة با وزير 7042»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1405): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2063
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «أُرِيتُ أَنِّي أُدْخِلَتُ الْجَنَّةَ، فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ» ، قَالَ: «وَسَمِعْتُ خَشَفًا أَمَامِي» فَقُلْتُ: «مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟» قَالَ: هَذَا بِلَالٌ، قَالَ: وَرَأَيْتُ قَصْرًا أَبْيَضَ بِفِنَائِهِ جَارِيَةٌ، فَقُلْتُ: «لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟» فَقَالَتْ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ فَأَنْظُرَ إِلَيْهِ، فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ يَا عُمَرُ" فَقَالَ عُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْ عَلَيْكَ أَغَارُ؟
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دکھایا گیا کہ میں جنت میں داخل کیا گیا ہوں، تو وہاں اچانک میری ملاقات سیدہ رمیصاء رضی اللہ عنہا سے ہوئی جو سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا: ”اور میں نے اپنے آگے کسی کے قدموں کی چاپ سنی تو میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کون ہے؟ انہوں نے عرض کیا: یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور میں نے ایک سفید محل دیکھا جس کے صحن میں ایک لڑکی موجود تھی، میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ اس نے بتایا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے، چنانچہ میں نے چاہا کہ اس میں داخل ہو کر اسے دیکھوں مگر اے عمر! مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی“، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نےعرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا میں آپ کے معاملے میں بھی غیرت کروں گا؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2063]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3476، 4928، 6621، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2394، 4495، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14767، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1962، وأخرجه شرح السنة برقم: 3878، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2059»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3476، 4928، 6621، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2394، 4495، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14767، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1962، وأخرجه شرح السنة برقم: 3878، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2059»