🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
314. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أنس بن مالك رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7177 (کل: 16 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 7177
صحیح بخاری: 1982، 6334، 6344، 6378، 6379، 6380، 6381
صحیح مسلم: 6375، 6376، 6377
مشکوۃ المصابیح: 6208
اللؤلؤ والمرجان: 1612
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3200، 3238، 4236
11 تا 16
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2481 ترقیم شاملہ: -- 6377
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، عَنْ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: " مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعَتْ أُمِّي أُمُّ سُلَيْمٍ صَوْتَهُ، فَقَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أُنَيْسٌ، فَدَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ دَعَوَاتٍ، قَدْ رَأَيْتُ مِنْهَا اثْنَتَيْنِ فِي الدُّنْيَا، وَأَنَا أَرْجُو الثَّالِثَةَ فِي الْآخِرَةِ ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ہمارے گھر کے قریب سے) گزرے، میری والدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ کی آواز سنی، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان! یہ انیس ہے، اس کے لیے دعا فرمائیے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے تین دعائیں کیں۔ جن میں سے دو دعاؤں (کی قبولیت) کو میں نے دیکھ لیا اور تیسری (کی قبولیت) کے متعلق آخرت میں امید رکھتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6377]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گزرے تو میری ماں ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ کی آواز سن لی، چنانچہ عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ قربان، پیارا انس۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے حق میں تین دعائیں کیں، ان میں سے دو میں دنیا میں دیکھ چکا ہوں اور میں تیسری کا آخرت میں اُمیدوار ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6377]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2481
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6208
6208 - وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسٌ خَادِمُكَ ادْعُ اللَّهَ لَهُ  . قَالَ: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ". قَالَ أَنَسٌ: فَوَاللَّهِ إِنَّ مَالِي لَكَثِيرٌ وَإِنَّ وَلَدِي وَوَلَدَ وَلَدِي لَيَتَعَادُّونَ عَلَى نَحْوِ الْمِائَةِ الْيَوْمَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! انس رضی اللہ عنہ آپ کا خادم ہے، اس کے لیے اللہ سے دعا فرمائیں، تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ» ”اے اللہ! اس کے مال و اولاد میں اضافہ فرما، اور تو نے جو اسے عطا فرمایا ہے اس میں برکت فرما۔“ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میرا مال بہت زیادہ ہے، اور آج میرے بیٹے اور میرے پوتے سو سے زیادہ ہیں۔ (متفق علیہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6208]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6334) و مسلم (143/ 2481)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1612
1612 صحيح حديث أَنَسٍ عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَسٌ خَادِمُكَ، ادْعُ اللهَ لَهُ قَالَ: اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ
ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ! انس آپ کا خادم ہے، اس کے لیے اللہ سے دعا کیجیے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! اس کے مال و اولاد میں زیادتی کر اور جو کچھ تو اسے دے اس میں برکت عطا فرما۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1612]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 80 كتاب الدعوات: 47 باب الدعاء بكثرة المال والبركة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3200
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيٌّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَتْ أُمِّي: يَا نَبِيَّ اللهِ، خَادِمُكَ، فَادْعُ اللهَ لَهُ، قَالَ: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری والدہ (سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا) نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ (انس) آپ کا خادم ہے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ» ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرما اور تو نے اسے جو کچھ عطا کیا ہے اس میں اس کے لیے برکت پیدا فرما۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3200]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5984، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1055، 2480، 4531، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11642، 12541، وأخرجه فتح الباري برقم: 1881، 5680، 5975، 5984، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 710، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3189»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3238
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَسٌ خَادِمُكَ، ادْعُ اللهَ لَهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ.
قَالَ أَنَسٌ: أَخْبَرَنِي بَعْضُ وَلَدِي أَنَّهُ دُفِنَ مِنْ وَلَدِي وَوَلَدِ وَلَدِي أَكْثَرُ مِنْ مِائَةٍ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! انس (رضی اللہ عنہ) آپ کا خادم ہے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیجیے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ» ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرما اور جو کچھ تو نے اسے بخشا ہے اس میں اس کے لیے برکت پیدا فرما“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”مجھے میری اولاد میں سے کسی نے بتایا کہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے) میری اپنی صلب سے پیدا ہونے والی اولاد اور میرے پوتوں میں سے ایک سو سے زائد نفوس اب تک دفن کیے جا چکے ہیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3238]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3200)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6017، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1055، 2480، 4531، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11642، 12541، وأخرجه فتح الباري برقم: 1881، 5680، 5975، 5984، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 710، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7404، وأخرجه شرح السنة برقم: 3989، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 134، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3226»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4236
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: انْطَلَقَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، خُوَيْدِمُكَ فَادْعُ اللهَ لَهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَأَطِلْ عُمُرَهُ، وَاغْفِرْ لَهُ، قَالَ: فَكَثُرَ مَالِي حَتَّى صَارَ يُطْعِمُ فِي السَّنَةِ مَرَّتَيْنِ، وَكَثُرَ وَلَدِي حَتَّى قَدْ دَفَنْتُ مِنْ صُلْبِي أَكْثَرَ مِنْ مِائَةٍ، وَطَالَ عُمُرِي حَتَّى قَدِ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ أَهْلِي، وَاشْتَقْتُ لِقَاءَ رَبِّي، وَأَمَّا الرَّابِعَةَ، يَعْنِي الْمَغْفِرَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری والدہ مجھے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم ہے، پس آپ اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَأَطِلْ عُمُرَهُ، وَاغْفِرْ لَهُ» ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت فرما، اس کی عمر دراز کر اور اسے بخش دے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پس (اس دعا کی برکت سے) میرا مال اس قدر بڑھ گیا کہ میرا باغ سال میں دو مرتبہ پھل دینے لگا اور میری اولاد اتنی کثیر ہوئی کہ میں اپنی صلب سے پیدا ہونے والے سو سے زائد افراد کو خود دفن کر چکا ہوں، اور میری عمر اس قدر طویل ہوئی کہ اب مجھے اپنے گھر والوں سے شرم محسوس ہونے لگی ہے اور میں اپنے رب سے ملاقات کا مشتاق ہوں، اور رہی چوتھی بات، یعنی مغفرت (تو مجھے اس کی بھی پوری امید ہے)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4236]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق والتمام»
«أخرجه البخارى في "الأدب المفرد" (رقم 653)، وابن سعد في "الطبقات" (7/ 19)، وابن عساكر في "تاريخه" (9/ 353)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4221»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں