🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
328. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي عامر الأشعري رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو عامر اشعری رضی اللہ عنہ کا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7191 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 7191
مسند احمد: 19567
الفتح الربانی: 10909، 11941
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7222
المعجم الاوسط: 6738
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7191
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ زُهَيْرٍ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُعَيْمٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَزْرَبِ الأَشْعَرِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَدَ يَوْمَ حُنَيْنٍ لأَبِي عَامِرٍ الأَشْعَرِيِّ عَلَى خَيْلِ الطَّلَبِ، فَلَمَّا انْهَزَمَتْ هَوَازِنُ طَلَبَهَا حَتَّى أَدْرَكَ دُرَيْدَ بْنَ الصِّمَّةِ، فَأَسْرَعَ بِهِ فَرَسُهُ، فَقَتَلَ ابْنُ دُرَيْدٍ أَبَا عَامِرٍ، قَالَ أَبُو مُوسَى: فَشَدَدْتُ عَلَى ابْنِ دُرَيْدٍ، فَقَتَلْتُهُ، وَأَخَذْتُ اللِّوَاءَ، وَانْصَرَفْتُ بِالنَّاسِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَآنِي وَاللِّوَاءُ بِيَدِي، قَالَ:" أَبَا مُوسَى قُتِلَ أَبُو عَامِرٍ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَرَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو لَهُ، يَقُولُ: " اللَّهُمَّ أَبَا عَامِرٍ اجْعَلْهُ فِي الأَكْثَرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ کو دشمن کا پیچھا کرنے والے گھڑ سواروں کا امیر مقرر کیا، جب ہوازن قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگ پسپا ہوئے تو سیدنا ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ نے ان کا پیچھا کیا، یہاں تک کہ وہ درید بن صمہ تک پہنچ گئے، انہوں نے اپنے گھوڑے کو تیز دوڑایا اور پھر ابن درید نے ابوعامر کو شہید کر دیا۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن درید پر حملہ کر کے اسے مار دیا اور جھنڈا میں نے لے لیا، پھر میں لوگوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب آپ نے مجھے دیکھا اور میرے ہاتھ میں جھنڈے کو دیکھا تو دریافت فرمایا: ”اے ابوموسیٰ! کیا ابوعامر شہید ہو گیا ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کر کے ان کے لیے دعا کی، آپ نے یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ عَبْدَكَ أَبَا عَامِرٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنْ خَلْقِكَ مِنَ النَّاسِ» ”اے اللہ! ابوعامر کو ان لوگوں میں شامل کر دے جو قیامت کے دن زیادہ (اجر و ثواب والے) ہوں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7191]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2884، 4323، 6383، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2498، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7191، 7198، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13052، 18031، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19876» «رقم طبعة با وزير 7147»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني منكر بلفظ: «في الأكثرين»، الصحيح: «فوق كثير»؛ كما يأتي (7154) - «الضعيفة» (6489). تنبيه!! رقم (7154) = (7198) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19567
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأُرْدُنِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُعَيْمٍ الْقَيْنِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَبٍ الْأَشْعَرِيُّ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى حَدَّثَهُمْ، قَالَ: لَمَّا هَزَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَوَازِنَ بِحُنَيْنٍ، عَقَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ عَلَى خَيْلِ الطَّلَبِ، فَطَلَبَ، فَكُنْتُ فِيمَنْ طَلَبَهُمْ، فَأَسْرَعَ بِهِ فَرَسُهُ، فَأَدْرَكَ ابْنَ دُرَيْدِ بْنِ الصِّمَّةِ، فَقَتَلَ أَبَا عَامِرٍ، وَأَخَذَ اللِّوَاءَ، وَشَدَدْتُ عَلَى ابْنِ دُرَيْدٍ، فَقَتَلْتُهُ، وَأَخَذْتُ اللِّوَاءَ، وَانْصَرَفْتُ بِالنَّاسِ، فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْمِلُ اللِّوَاءَ، قَالَ:" يَا أَبَا مُوسَى، قُتِلَ أَبُو عَامِرٍ؟" قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ، يَقُولُ: " اللَّهُمَّ عُبَيْدَكَ عُبَيْدًا أَبَا عَامِرٍ، اجْعَلْهُ مِنَ الْأَكْثَرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے حنین میں بنو ہوازن کو شکست سے ہمکنار کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا پیچھا کرنے کے لئے سواروں کا ایک دستہ ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ کی زیرقیادت جھنڈے کے ساتھ روانہ کیا وہ روانہ ہوگئے ان کے ساتھ جانے والوں میں میں بھی شامل تھا انہوں نے اپنا گھوڑا برق رفتاری سے دوڑانا شروع کردیا راستے میں ابن درید بن صمہ سے آمنا سامنا ہوا تو اس نے حضرت ابوعامر رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا اور جھنڈے کو اپنے قبضے میں کرلیا یہ دیکھ کر میں نے ابن درید پر انتہائی سخت حملہ کیا اور اسے قتل کرکے جھنڈا حاصل کرلیا اور لوگوں کے ساتھ واپس آگیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جھنڈا اٹھائے ہوئے دیکھا تو فرمایا اے ابوموسیٰ! کیا ابوعامر شہید ہوگئے؟ میں نے عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہ! پھر میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اٹھا کر یہ دعا فرمائی اے اللہ! اپنے بندے عبید ابوعامر کو قیامت کے دن اکثرین (بڑے اجر والوں) میں شامل فرما۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19567]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بغير هذه السياقة، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالله بن نعيم، ولا نقطاعه، رواية الضحاك عن أبى موسى مرسلة الوليد بن مسلم يدلس ويسوي لكنه توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10909
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُعَيْمٍ الْقَيْسِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَبٍ الْأَشْعَرِيُّ أَنَّ أَبَا مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ قَالَ لَمَّا هَزَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَوَازِنَ بِحُنَيْنٍ عَقَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ عَلَى خَيْلِ الطَّلَبِ فَطَلَبَ فَكُنْتُ فِيمَنْ طَلَبَهُمْ فَأَسْرَعَ بِهِ فَرَسُهُ فَأَدْرَكَ ابْنَ دُرَيْدِ بْنِ الصِّمَّةِ فَقَتَلَ أَبَا عَامِرٍ وَأَخَذَ اللِّوَاءَ وَشَدَدْتُ عَلَى ابْنِ دُرَيْدٍ فَقَتَلْتُهُ وَأَخَذْتُ اللِّوَاءَ وَانْصَرَفْتُ بِالنَّاسِ فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَحْمِلُ اللِّوَاءَ قَالَ يَا أَبَا مُوسَى قُتِلَ أَبُو عَامِرٍ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو يَقُولُ اللَّهُمَّ عُبَيْدَكَ عُبَيْدًا أَبَا عَامِرٍ اجْعَلْهُ مِنَ الْأَكْثَرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حنین میں بنو ھوازن کو ہزیمت سے دو چار کیا، تو رسول اللہ نے بھاگ جانے والے مشرکین کا پیچھا کرنے کے لیے سیدنا ابو عامر اشعری رضی اللہ عنہ کو گھڑ سواروں کے ایک دستہ پر مامور فرمایا،یہ ان کے پیچھے روانہ ہوئے، میں بھی ان کے ہمراہ تھا، سیدنا ابو عامر رضی اللہ عنہ کا گھوڑا تیزی سے ان کو لے کر آگے نکل گیا، انہوں نے ابن درید بن صمہ کو جا لیا، ابن درید نے ابو عامر رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا اور ان کا جھنڈا قبضے میں لے لیا، میں نے ابن درید کا پیچھا کر کے اسے قتل کر دیا اور جھنڈا دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا، اور میں لوگوں کے ہمراہ واپس ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے جھنڈا اُٹھائے دیکھا تو فرمایا: اے ابو موسیٰ! کیا ابو عامر قتل ہو گئے ہیں؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کے رسول! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوںہاتھ اٹھائے یہ دعا کر رہے تھے: اے اللہ اپنے پیارےبندے عبید ابو عامر کو قیامت کے روز ان لوگوں میں بنانا جن کے صالح اعمال بہت اور بے شمار بلند درجات ہوں۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثامنة للهجرة/حدیث: 10909]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بغير ھذه السياقة، وھذا اسناد ضعيف لضعف عبد الله بن نُعيم، ولانقطاعه، الضحاك بن عبد الرحمن روايته عن ابي موسي مرسلة، أخرجه ابويعلي: 7222، وابن حبان: 7191، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19567 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19796»
وضاحت: فوائد: … یہ روایت صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں درج ذیل سیاق کے ساتھ ہے:
سیدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: لَمَّا فَرَغَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ حُنَیْنٍ بَعَثَ أَبَا عَامِرٍ عَلٰی جَیْشٍ إِلٰی أَوْطَاسٍ فَلَقِیَ دُرَیْدَ بْنَ الصِّمَّۃِ فَقُتِلَ دُرَیْدٌ وَہَزَمَ اللّٰہُ أَصْحَابَہُ قَالَ أَبُو مُوسٰی: وَبَعَثَنِی مَعَ أَبِی عَامِرٍ فَرُمِیَ أَبُو عَامِرٍ فِی رُکْبَتِہِ رَمَاہُ جُشَمِیٌّ بِسَہْمٍ فَأَثْبَتَہُ فِی رُکْبَتِہِ فَانْتَہَیْتُ إِلَیْہِ فَقُلْتُ: یَا عَمِّ! مَنْ رَمَاکَ؟ فَأَشَارَ إِلٰی أَبِی مُوسٰی فَقَالَ: ذَاکَ قَاتِلِی الَّذِی رَمَانِی فَقَصَدْتُ لَہُ فَلَحِقْتُہُ فَلَمَّا رَآنِی وَلّٰی فَاتَّبَعْتُہُ وَجَعَلْتُ أَقُولُ لَہُ: أَلَا تَسْتَحْیِی، أَلَا تَثْبُتُ فَکَفَّ فَاخْتَلَفْنَا ضَرْبَتَیْنِ بِالسَّیْفِ فَقَتَلْتُہُ ثُمَّ قُلْتُ لِأَبِی عَامِرٍ: قَتَلَ اللّٰہُ صَاحِبَکَ، قَالَ: فَانْزِعْ ہٰذَا السَّہْمَ فَنَزَعْتُہُ فَنَزَا مِنْہُ الْمَائُ، قَالَ: یَا ابْنَ أَخِی! أَقْرِئِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم السَّلَامَ وَقُلْ لَہُ: اِسْتَغْفِرْ لِی وَاسْتَخْلَفَنِی أَبُو عَامِرٍ عَلَی النَّاسِ فَمَکُثَ یَسِیرًا ثُمَّ مَاتَ فَرَجَعْتُ فَدَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی بَیْتِہِ عَلٰی سَرِیرٍ مُرْمَلٍ وَعَلَیْہِ فِرَاشٌ قَدْ أَثَّرَ رِمَالُ السَّرِیرِ بِظَہْرِہِ وَجَنْبَیْہِ فَأَخْبَرْتُہُ بِخَبَرِنَا وَخَبَرِ أَبِی عَامِرٍ وَقَالَ قُلْ لَہُ اسْتَغْفِرْ لِی فَدَعَا بِمَاء ٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ فَقَالَ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِعُبَیْدٍ أَبِی عَامِرٍ وَرَأَیْتُ بَیَاضَ إِبْطَیْہِ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَوْقَ کَثِیرٍ مِنْ خَلْقِکَ مِنَ النَّاسِ۔)) فَقُلْتُ: وَلِی فَاسْتَغْفِرْ فَقَالَ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ ذَنْبَہُ وَأَدْخِلْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُدْخَلًا کَرِیمًا۔))
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ حنین سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوعامر کو ایک لشکر کا سردار بنا کر قوم اوطاس کی جانب بھیجا، ان کا مقابلہ درید سے ہوا، درید مارا گیا اور اس کے ساتھیوں کو اللہ نے شکست دی، سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بھی ابوعامر کے ساتھ بھیجا تو ابوعامر کے گھٹنا میں ایک تیر آکر لگا جو ایک جشمی آدمی نے پھینکا تھا، وہ تیر ان کے زانو میں اتر گیا، میں ان کے پاس گیا اور پوچھا، چچا جان! آپ کو کس نے تیر مارا ہے؟ انہوں نے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کو اشارہ سے بتایا کہ میرا قاتل وہ ہے، جس نے میرے تیر مارا ہے، پس میں اس کی تاک میں چلا، جب اس نے مجھے دیکھا تو وہ بھاگا۔ میں نے اس کا پیچھا کیا اور اس سے کہتا جارہا تھا: اوبے غیرت، اوبے غیرت، اب ٹھہرتا کیوں نہیں؟ وہ ٹھہر گیا میں اور وہ ایک دوسرے پر تلواروں سے حملہ آور ہوئے اور میں نے اسے قتل کردیا، پھر میں نے ابوعامر سے کہا: اللہ نے آپ کے قاتل کو ہلاک کر دیا ہے، انہوں نے کہا: میرایہ پیوست شدہ تیر تو نکالو میں نے وہ تیر نکالا تو اس (زخم) سے پانی نکلا، انہوں نے کہا: برادر زادہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میرا سلام کہنا اور آپ سے عرض کرنا کہ میرے لئے دعائے مغفرت کریں، ابوعامر نے مجھے اپنی جگہ امیر لشکر نامزد کیا۔ پھر وہ تھوڑی دیر زندہ رہ کر شہید ہوگئے، میں واپس لوٹا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مکان میں ایک بان والی چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے اور اس پر (برائے نام ایسا) بستر تھا کہ چارپائی کے بان کے نشانات آپ کی پشت اور پہلو میں پڑے ہوئے تھے، چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے اور ابوعامر کے حالات کی اطلاع دی اور (میں نے کہا کہ) انہوں نے آپ سے یہ عرض کرنے کو کہا ہے کہ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوا کر وضو کیا، پھر اپنے ہاتھ اٹھا کر فرمایا: اے اللہ! ابو عامر عبید کی مغفرت فرما اور (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ اتنے اونچے تھے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی میں دیکھ رہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اسے قیامت کے دن اپنی بہت ساری مخلوق پر فضیلت عطا فرما۔ میں نے عرض کیا: میرے لئے بھی دعائے مغفرت فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! عبداللہ بن قیس کے گناہوں کو بخش دے اور قیامت کے دن اسے معزز جگہ داخل فرما۔ ابوبردہ کہتے ہیں کہ ان میں سے ایک دعا سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ کے لئے تھی اور دوسری سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے لئے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بغير ھذه السياقة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11941
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُعَيْمٍ الْقَيْسِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَبٍ الْأَشْعَرِيُّ أَنَّ أَبَا مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ قَالَ لَمَّا هَزَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَوَازِنَ بِحُنَيْنٍ عَقَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ عَلَى خَيْلِ الطَّلَبِ فَطَلَبَ فَكُنْتُ فِيمَنْ طَلَبَهُمْ فَأَسْرَعَ بِهِ فَرَسُهُ فَأَدْرَكَ ابْنَ دُرَيْدِ بْنِ الصِّمَّةِ فَقَتَلَ أَبَا عَامِرٍ وَأَخَذَ اللِّوَاءَ وَشَدَدْتُ عَلَى ابْنِ دُرَيْدٍ فَقَتَلْتُهُ وَأَخَذْتُ اللِّوَاءَ وَانْصَرَفْتُ بِالنَّاسِ فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَحْمِلُ اللِّوَاءَ قَالَ ”يَا أَبَا مُوسَى قُتِلَ أَبُو عَامِرٍ“ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو يَقُولُ ”اللَّهُمَّ عُبَيْدَكَ عُبَيْدًا أَبَا عَامِرٍ اجْعَلْهُ مِنَ الْأَكْثَرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ“
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حنین میں بنو ہوازن کو ہزیمت سے دو چار کیا، تو رسول اللہ نے بھاگ جانے والے مشرکوں کا پیچھا کرنے کے لیے سیدنا ابو عامر اشعری رضی اللہ عنہ کو گھڑ سواروں کے ایک دستہ پر مامور فرمایا،یہ ان کے پیچھے روانہ ہوئے، میں بھی ان کے ساتھ تھا، سیدنا ابو عامر رضی اللہ عنہ کا گھوڑا تیزی سے ان کو لے کر آگے نکل گیا، انہوں نے ابن درید کو جا لیا، لیکن ابن درید نے سیدنا ابو عامر رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا اور ان کا جھنڈا قبضے میں لے لیا، پھر میں نے ابن درید کا پیچھا کر کے اسے قتل کر دیا اور جھنڈا دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا اور میں لوگوں کے ساتھ واپس ہوا، رسول اللہ نے جھنڈا اُٹھائے دیکھا تو فرمایا: اے ابو موسیٰ! کیا ابو عامر قتل ہو گئے ہیں؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہ دعا کر رہے تھے: اے اللہ اپنے پیارے بندے عبید ابو عامر کو قیامت کے روز ان لوگوں میں بنانا جن کے صالح اعمال بہت اور بے شمار بلند درجات ہوں۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11941]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بغير ھذه السياقة، وھذا اسناد ضعيف لضعف عبد الله بن نُعيم، ولانقطاعه، الضحاك بن عبد الرحمن روايته عن ابي موسي مرسلة أخرجه ابويعلي: 7222، وابن حبان: 7191، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19567 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19796»
وضاحت: فوائد: … اس روایت کا صحیح سیاق درج ذیل ہے، جو کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے:
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: لَمَّا فَرَغَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ حُنَیْنٍ بَعَثَ أَبَا عَامِرٍ عَلٰی جَیْشٍ إِلٰی أَوْطَاسٍ فَلَقِیَ دُرَیْدَ بْنَ الصِّمَّۃِ فَقُتِلَ دُرَیْدٌ وَہَزَمَ اللّٰہُ أَصْحَابَہُ قَالَ أَبُو مُوسٰی وَبَعَثَنِی مَعَ أَبِی عَامِرٍ فَرُمِیَ أَبُو عَامِرٍ فِی رُکْبَتِہِ رَمَاہُ جُشَمِیٌّ بِسَہْمٍ فَأَثْبَتَہُ فِی رُکْبَتِہِ فَانْتَہَیْتُ إِلَیْہِ فَقُلْتُ: یَا عَمِّ مَنْ رَمَاکَ فَأَشَارَ إِلٰی أَبِی مُوسٰی فَقَالَ ذَاکَ قَاتِلِی الَّذِی رَمَانِی فَقَصَدْتُ لَہُ فَلَحِقْتُہُ فَلَمَّا رَآنِی وَلّٰی فَاتَّبَعْتُہُ وَجَعَلْتُ أَقُولُ لَہُ أَلَا تَسْتَحْیِی أَلَا تَثْبُتُ فَکَفَّ فَاخْتَلَفْنَا ضَرْبَتَیْنِ بِالسَّیْفِ فَقَتَلْتُہُ ثُمَّ قُلْتُ لِأَبِی عَامِرٍ قَتَلَ اللّٰہُ صَاحِبَکَ قَالَ فَانْزِعْ ہٰذَا السَّہْمَ فَنَزَعْتُہُ فَنَزَا مِنْہُ الْمَاء ُ قَالَ: یَا ابْنَ أَخِی أَقْرِئِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم السَّلَامَ وَقُلْ لَہُ اسْتَغْفِرْ لِی وَاسْتَخْلَفَنِی أَبُو عَامِرٍ عَلَی النَّاسِ فَمَکُثَ یَسِیرًا ثُمَّ مَاتَ فَرَجَعْتُ فَدَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی بَیْتِہِ عَلٰیسَرِیرٍ مُرْمَلٍ وَعَلَیْہِ فِرَاشٌ قَدْ أَثَّرَ رِمَالُ السَّرِیرِ بِظَہْرِہِ وَجَنْبَیْہِ فَأَخْبَرْتُہُ بِخَبَرِنَا وَخَبَرِ أَبِی عَامِرٍ وَقَالَ قُلْ لَہُ اسْتَغْفِرْ لِی فَدَعَا بِمَاء ٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ فَقَالَ: ((اَللَّہُمَّ اغْفِرْ لِعُبَیْدٍ أَبِی عَامِرٍ۔)) وَرَأَیْتُ بَیَاضَ إِبْطَیْہِ ثُمَّ قَالَ: ((اَللَّہُمَّ اجْعَلْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَوْقَ کَثِیرٍ مِنْ خَلْقِکَ مِنِ النَّاسِ۔)) فَقُلْتُ وَلِی فَاسْتَغْفِرْ فَقَالَ: ((اَللَّہُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ ذَنْبَہُ وَأَدْخِلْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُدْخَلًا کَرِیمًا۔))
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ حنین سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوعامر کو ایک لشکر کا سردار بنا کر قوم اوطاس کی جانب بھیجا، ان کا مقابلہ درید سے ہوا، درید مارا گیا اور اس کے ساتھیوں کو اللہ نے شکست دی، سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بھی ابوعامر کے ساتھ بھیجا تو ابوعامر کے گھٹنا میں ایک تیر آکر لگا جو ایک جشمی آدمی نے پھینکا تھا، وہ تیر ان کے زانو میں اتر گیا، میں ان کے پاس گیا اور پوچھا، چچا جان! آپ کو کس نے تیر مارا ہے؟ انہوں نے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کو اشارہ سے بتایا کہ میرا قاتل وہ ہے، جس نے میرے تیر مارا ہے، پس میں اس کی تاک میں چلا، جب اس نے مجھے دیکھا تو وہ بھاگا۔ میں نے اس کا پیچھا کیا اور اس سے کہتا جارہا تھا: اوبے غیرت، اوبے غیرت، اب ٹھہرتا کیوں نہیں؟ وہ ٹھہر گیا میں اور وہ ایک دوسرے پر تلواروں سے حملہ آور ہوئے اور میں نے اسے قتل کردیا، پھر میں نے ابوعامر سے کہا: اللہ نے آپ کے قاتل کو ہلاک کر دیا ہے، انہوں نے کہا: میرایہ پیوست شدہ تیر تو نکالو میں نے وہ تیر نکالا تو اس (زخم) سے پانی نکلا، انہوں نے کہا: برادر زادہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میرا سلام کہنا اور آپ سے عرض کرنا کہ میرے لئے دعائے مغفرت کریں، ابوعامر نے مجھے اپنی جگہ امیر لشکر نامزد کیا تھوڑی دیر زندہ رہ کر وہ شہید ہوگئے، میں واپس لوٹا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مکان میں بان والی چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے اور اس پر (برائے نام ایسا) بستر تھا کہ چارپائی کے بان کے نشانات آپ کی پشت اور پہلوؤں میں پڑگئے، چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے اور ابوعامر کے حالات کی اطلاع دی اور (میں نے کہا کہ) انہوں نے آپ سے یہ عرض کرنے کو کہا ہے کہ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوا کر وضو کیا، پھر اپنے ہاتھ اٹھا کر فرمایا: اے اللہ! ابوعامر عبید کی مغفرت فرما اور (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ اتنے اونچے تھے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی میں دیکھ رہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اسے قیامت کے دن اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت عطا فرما۔ میں نے عرض کیا: میرے لئے بھی دعائے مغفرت فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! عبداللہ بن قیس کے گناہوں کو بخش دے اور قیامت کے دن اسے معزز جگہ داخل فرما۔ ابوبردہ کہتے ہیں کہ ان میں سے ایک دعا سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ کے لئے تھی اور دوسری سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے لئے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بغير ھذه السياقة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7222
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ زُهَيْرٍ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُعَيْمٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَبٍ الْأَشْعَرِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَدَ يَوْمَ حُنَيْنٍ لِأَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ عَلَى خَيْلِ الطَّلَبِ، فَلَمَّا انْهَزَمَتْ هَوَازِنُ، طَلَبَهَا، حَتَّى أَدْرَكَ دُرَيْدَ بْنَ الصِّمَّةِ، فَأَسْرَعَ بِهِ نَفَسُهُ، فَقَتَلَ ابْنُ دُرَيْدٍ أَبَا عَامِرٍ، قَالَ أَبُو مُوسَى : فَشَدَدْتُ عَلَى ابْنِ دُرَيْدٍ فَقَتَلْتُهُ، وَأَخَذْتُ اللِّوَاءَ، وَانْصَرَفْتُ بِالنَّاسِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَأَى اللِّوَاءَ بِيَدِي قَالَ: «‏‏‏‏أَبَا مُوسَى ، قُتِلَ أَبُو عَامِرٍ؟» ‏‏‏‏ قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: فَرَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو لَهُ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَبَا عَامِرٍ اجْعَلْهُ فِي الْأَكْثَرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَذَا أَوْ نَحْوَهُ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے دن سیدنا ابو عامر اشعری رضی اللہ عنہ کو تعاقب کرنے والے سوار دستے کا امیر مقرر فرمایا، چنانچہ جب (قبیلہ) ہوازن کو شکست ہوئی تو انہوں نے ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ ان کا سامنا درید بن صمہ سے ہوا، پھر درید کے بیٹے نے تیزی دکھا کر حملہ کیا اور سیدنا ابو عامر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا، سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”پھر میں نے درید کے بیٹے پر بھرپور وار کر کے اسے قتل کر دیا اور اسلامی پرچم سنبھال لیا، پھر میں لوگوں کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا،“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ میں علم دیکھا تو دریافت فرمایا: ”اے ابو موسیٰ! کیا ابو عامر شہید کر دیے گئے؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں مبارک ہاتھ دعا کے لیے بلند کیے اور فرمایا: «اللَّهُمَّ أَبَا عَامِرٍ اجْعَلْهُ فِي الْأَكْثَرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ”اے اللہ! ابو عامر کو قیامت کے دن (مرتبہ و کثرتِ ثواب پانے والوں) میں شامل فرما،“ یہ یا اسی کے مانند کلمات فرمائے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7222]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4068، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2498، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19073، وأخرجه فتح الباري برقم: 5972، 5982، 6020، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6734، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5182، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7187»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6738
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأُرْدُنِّيُّ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ نُعَيْمٍ الْأَزْدِيَّ حَدَّثَهُ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَشْعَرِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: لَمَّا هَزَمَ اللهُ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ هَوَازِنَ يَوْمَ حُنَيْنٍ عَقَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ عَلَى خَيْلِ الطَّلَبِ، فَطَلَبَهُمْ، فَأَتَاهُ فِيمَنْ طَلَبَهُمْ، فَإِذَا ابْنُ دُرَيْدِ بْنِ الصِّمَّةِ ، فَعَدَلَ إِلَيْهِ ابْنُ دُرَيْدٍ ، فَقَتَلَ أَبَا عَامِرٍ وَأَخَذَ اللِّوَاءَ، وَشَدَدْتُ عَلَى ابْنِ دُرَيْدٍ ، فَقَتَلْتُهُ وَأَخَذْتُ اللِّوَاءَ، ثُمَّ انْصَرَفْتُ أوجدع النَّاسِ، فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْمِلُ اللِّوَاءَ قَالَ: I " قُتِلَ أَبُو عَامِرٍ؟ I " قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، فَرَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ يَدْعُو لِأَبِي عَامِرٍ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَعْطِ عُبَيْدَكَ أَبَا عَامِرٍ، وَاجْعَلْهُ فِي الْأَكْثَرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ I ".
هكذا بالأصل، وكتب عليها محقق طبعة دار الحرمين: هكذا يمكن أن تقرأ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب ہوازن یعنی حنین کے دن اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو شکست دے دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو عامر اشعری رضی اللہ عنہ کو تعاقب کرنے والے سوار دستے کا امیر مقرر فرمایا۔ چنانچہ انہوں نے ان کا تعاقب کیا، اور جن کا وہ تعاقب کر رہے تھے ان میں سے ایک کے پاس پہنچے تو وہ ابنِ درید بن صمہ تھا، ابنِ درید نے ان کی طرف رخ کر کے سیدنا ابو عامر رضی اللہ عنہ پر حملہ کیا اور انہیں شہید کر کے علم (جھنڈا) اپنے قبضے میں لے لیا۔ پھر میں نے ابنِ درید پر بھرپور حملہ کر کے اسے قتل کر دیا اور علم واپس لے لیا، پھر میں لوگوں کو ساتھ لے کر واپس لوٹا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے علم اٹھائے ہوئے دیکھا تو دریافت فرمایا: ”کیا ابو عامر شہید کر دیے گئے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور سیدنا ابو عامر رضی اللہ عنہ کے لیے دعا مانگتے ہوئے فرمایا: «اللَّهُمَّ أَعْطِ عُبَيْدَكَ أَبَا عَامِرٍ، وَاجْعَلْهُ فِي الْأَكْثَرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ”اے اللہ! اپنے بندے عبید ابو عامر کو (اپنی عطا سے) نواز دے اور اسے قیامت کے دن (اجر میں) سب سے زیادہ پانے والوں میں شامل فرما۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ضحاک بن عبد الرحمن سے، وہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس میں یحییٰ بن حمزہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6738]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: إسناد حسن «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 7، ص 638» »
«قال بدر الدين العيني: إسناد حسن «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 17، ص 302» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2884، 4323، 6383، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2498، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7191، 7198، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8730، 11036، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13052، 18031، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19876، 20006، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7222، 7313، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5182»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں