🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
385. باب فضل الأمة - ذكر الإخبار عن أول من يدخل الجنة من هذه الأمة بعد الزمرة التي ذكرناها قبل-
امتِ (محمدی) کے فضائل کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ اس امت سے پہلے کون جنت میں داخل ہو گا، اس زمرہ کے بعد جس کا ہم نے پہلے ذکر کیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7248 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن حبان: 7248، 4312، 4656
سنن ترمذی: 1642
مشکوۃ المصابیح: 3832
مسند احمد: 9492، 10205
صحیح ابن خزیمہ: 2249
مصنف ابن ابی شیبہ: 20482، 20714، 38716
الفتح الربانی: 9591، 13189
المستدرک علی الصحیحین: 1445
السنن الكبرى للبيهقي: 7227
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4412
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13189
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنِّي لَأَعْلَمُ أَوَّلَ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ الشَّهِيدُ وَعَبْدٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ مَوَالِيهِ وَفَقِيرٌ عَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَوَّلَ ثَلَاثٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ سُلْطَانٌ مُتَسَلِّطٌ وَذُو ثَرْوَةٍ مِنْ مَالٍ لَا يُؤَدِّي حَقَّهُ وَفَقِيرٌ فَخُورٌ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں سب سے پہلے جانے والے تین قسم کے لوگوں کو میں جانتا ہوں: شہید، وہ غلام جو اللہ کے حقوق اور اپنے مالکوں کے حقوق صحیح طو رپر ادا کرتا ہو اور وہ پاکدامن فقیر جو دست ِ سوال دراز کرنے سے بچتا ہے، اور میں جہنم میں سب سے پہلے جانے والے تین قسم کے لوگوں کو (بھی) جانتا ہوں: وہ بادشاہ جو زبردستی لوگوں پر حکمرانی کرے، مال دار جو مال کے حقوق کو پورا نہ کرے اور غریب آدمی جو متکبر ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13189]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عامر العقيلي بن عقبة، قال الذھبي: لا يعرف، وكذا ابوه لا يعرف، أخرجه الترمذي: 1642، واقتصر علي اول ثلاثة يدخلون الجنة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10205 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10208»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4312
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَامِرٍ الْعُقَيْلِيِّ ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثَلاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: الشَّهِيدُ، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ أَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ وَنَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَعَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے وہ تین افراد پیش کیے گئے جو جنت میں پہلے داخل ہوں گے؛ ان میں سے ایک شہید ہو گا، ایک وہ غلام ہو گا جو اپنے پروردگار کی اچھی عبادت کرتا رہا اور اپنے آقا کا خیر خواہ رہا، اور ایک وہ پاک دامن شخص ہو گا جو بال بچے دار ہو اور مانگنے سے بچتا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب العتق/حدیث: 4312]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2549، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2249، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4312، 4656، 7248، 7481، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1433، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1642، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7327، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9623» «رقم طبعة با وزير 4292»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «المشكاة» (3832 / التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4656
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَامِرٌ الْعُقَيْلِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَوَّلُ ثَلاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: الشَّهِيدُ، وَعَبْدٌ نَصَحَ سَيِّدَهُ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ، وَضَعِيفٌ مُتَعَفِّفٌ، وَأَوَّلُ ثَلاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ: فَأَمِيرٌ مُسَلَّطٌ، وَذُو ثَرْوَةٍ مِنْ مَالٍ لا يُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ فِيهِ، وَفَقِيرٌ فَخُورٌ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جنت میں پہلے داخل ہونے والے تین افراد میں ایک شہید ہو گا، ایک وہ غلام ہو گا جو اپنے آقا کا خیر خواہ ہوا اور اپنے پروردگار کی اچھی طرح سے عبادت کرتا ہو اور ایک وہ کمزور شخص ہو گا جو مانگنے سے بچتا ہو، اور جہنم میں داخل ہونے والے پہلے تین افراد: ایک وہ امیر جو مسلط ہوا ہو، ایک وہ مال دار شخص جو مال میں اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہ کرتا ہو اور ایک متکبر غریب۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4656]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2549، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2249، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4312، 4656، 7248، 7481، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1433، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1642، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7327، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9623» «رقم طبعة با وزير 4637»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «التعليق الرغيب» (1/ 268)، «المشكاة» (3832 / التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1445
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العدل، حدثنا أبو المُثنَّى العَنْبري، حدثنا علي بن عبد الله المَدِيني، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أبي، عن يحيى بن أبي كَثِير، وحدثني عامرُ العُقَيلي (3) ، أنَّ أباه أخبره، أنه سمع أبا هريرةَ يقول: قال رسولُ الله ﷺ:"عُرِضَ عليَّ أولُ ثلاثةٍ يَدخُلون الجنة، وأولُ ثلاثةٍ يَدخُلون النار، فأمّا أولُ ثلاثةٍ يدخلونَ الجنةَ: فالشهيدُ، وعبدٌ مملوكٌ أحسَنَ عِبادةَ ربِّه ونَصَحَ لسيِّده، وعَفِيفٌ مُتعفِّفٌ ذو عِيالٍ، وأما أولُ ثلاثةٍ يدخلونَ النار: فأميرٌ مُسلَّط، وذو ثَرُوةٍ من مالٍ لا يؤدِّي حقَّ الله في ماله، وفقيرٌ فَجُور" (1) . عامر بن شَبيب العُقَيلي شيخٌ من أهل المدينة مستقيم الحديث. وهذا أصلٌ في هذا الباب تفرَّد به عنه يحيى بن أبي كَثِير، ولم يُخرجاه. وشاهده حديث الأعمش عن عبد الله بن مُرَّة:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے سامنے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے تین افراد اور سب سے پہلے جہنم میں جانے والے تین افراد پیش کیے گئے۔ رہے وہ تین جو سب سے پہلے جنت میں جائیں گے، تو وہ شہید ہے، اور وہ غلام جس نے اپنے رب کی بہترین عبادت کی اور اپنے آقا کی خیر خواہی کی، اور وہ پاک دامن و عفت مآب شخص جو کثیر العیال ہونے کے باوجود (حرام اور سوال سے) بچتا رہا۔ اور رہے وہ تین جو سب سے پہلے جہنم میں جائیں گے، تو وہ جابر حکمران ہے، اور وہ دولت مند جو اپنے مال میں اللہ کا حق ادا نہیں کرتا، اور وہ فقیر جو تکبر کرنے والا اور بدکار ہو۔“
عامر بن شبیب عقیلی مدینہ کے ایک بزرگ ہیں جن کی حدیث درست ہے۔ اس باب میں یہ اصل ہے جس کی روایت میں یحییٰ بن ابی کثیر منفرد ہیں، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کی شاہد اعمش کی عبداللہ بن مرہ سے روایت ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1445]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1445] [ترقيم الشركة 1433]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7227
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَامِرٍ الْعُقَيْلِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَأَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ، فَأَمَّا أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فَالشَّهِيدُ وَعَبْدٌ أَدَّى حَقَّ اللهِ وَنَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَفَقِيرٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ، وَأَمَّا أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ فَسُلْطَانٌ مُسَلَّطٌ وَذُو ثَرْوَةٍ مِنَ الْمَالِ لَمْ يُعْطِ حَقَّ مَالِهِ وَفَقِيرٌ فَجُورٌ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر وہ تین لوگ پیش کیے گئے جو سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے اور وہ تین بھی جو سب سے پہلے جہنم میں داخل ہوں گے، سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والوں میں سے ایک شہید ہوگا اور دوسرا وہ غلام ہوگا جس نے حقوق اللہ ادا کیے ہوں گے اور اپنے مالک کی خیر خواہی کی ہوگی اور تیسرا عیال دار فقیر ہوگا جو سوال کرنے سے بچتا رہا ہوگا اور جہنم میں سب سے پہلے داخل ہونے والوں میں ایسا بادشاہ جو لوگوں پر زبردستی مسلط ہوا ہوگا اور ایسا مال دار آدمی جس نے مال کا حق (زکوۃ) ادا نہ کیا ہوگا اور گناہ گار فقیر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7227]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الترمذي»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4412
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : وَثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَامِرٍ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، وَأَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ، فَأَمَّا أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: فَالشَّهِيدُ وَعَبْدٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَنَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَفَقِيرٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ، وَأَمَّا أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ: فَسُلْطَانٌ مُسَلَّطٌ، وَذُو ثَرْوَةٍ مِنَ الْمَالِ لَمْ يُؤَدِّ حَقَّ مَالِهِ، وَفَقِيرٌ فَخُورٌ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ بِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ مِنْ طَرِيقِ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ بِهِ، مُخْتَصَرًا عَلَى الثَّلَاثَةِ الْأُوَلِ حَسْبُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے تین افراد اور جہنم میں سب سے پہلے داخل ہونے والے تین افراد پیش کیے گئے۔ جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے تین خوش نصیب یہ ہیں: ایک شہید، دوسرا وہ غلام جس نے اللہ عزوجل کے حقوق ادا کیے اور اپنے آقا کا بھی خیر خواہ رہا، اور تیسرا وہ عیال دار سفید پوش غریب جس نے (تنگدستی کے باوجود) پاکدامنی اختیار کی۔ اور جہنم میں سب سے پہلے داخل ہونے والے تین بدبخت یہ ہیں: ایک وہ جابر حکمران جسے (لوگوں پر) مسلط کیا گیا ہو، دوسرا وہ دولت مند جو اپنے مال کا (شرعی) حق ادا نہ کرتا ہو، اور تیسرا وہ فقیر جو تکبر و غرور کرنے والا ہو۔“ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ نے وکیع کے واسطے سے روایت کیا ہے، نیز امام ترمذی نے اپنی الجامع میں علی بن مبارک کے طریق سے اسے صرف پہلے تین افراد کے تذکرے کے ساتھ مختصراً روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4412]
تخریج الحدیث: «عامر العقيلي هو ابن عقبة (التقريب ص289، ونص الكاشف: كأنه عامر بن عقبة)، وحاله مقبول، وأبوه قيل اسمه عقبة (التقريب ص733)، مقبولان (من الحفظ)؛ هشام الدستوائي ويحيى بن أبي كثير ثقتان؛ والترمذي حسّن طريق علي بن المبارك (من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 9208، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7481»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال عامر العقيلي وأبيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں