الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
476. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عن البعث وأحوال الناس في ذلك اليوم - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر دوسری خبر جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7342 (کل: 33 مقامات، 13 کتب)
سنن ابوداود: 2756
سنن ترمذی: 1581
معجم صغیر للطبرانی : 753
مشکوۃ المصابیح: 3725
اللؤلؤ والمرجان: 1132
السنن الكبرى للبيهقي: 18846
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1682
المعجم الاوسط: 3389
31 تا 33
حدیث نمبر: 18846
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ، ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَكَشَمْرَدُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ⦗٣٨٦⦘ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ". هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ، وَفِي رِوَايَةِ مَالِكٍ:" إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دھوکا باز انسان کی پشت پر جھنڈا نصب کیا جائے گا اور کہا جائے گا: یہ فلاں کی خیانت ہے“، مالک کی روایات میں ہے کہ ”قیامت کے دن اس کی پشت پر جھنڈا نصب کیا جائے گا کہ یہ فلاں کی خیانت ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18846]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1682
«إن الغادر ينصب له لواء يوم القيامة فيقال: ألا هذه غدرة فلان بن فلان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ قیامت کے دن غدار (عہد شکن) کے لیے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا: خبردار! یہ فلاں بن فلاں کی غداری (کا نشان) ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1682]
”بلاشبہ قیامت کے دن غدار (عہد شکن) کے لیے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا: خبردار! یہ فلاں بن فلاں کی غداری (کا نشان) ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1682]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك ق د ت] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3389
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ الْيَمَانِ الْمَخْزُومِيُّ الْمُؤَدِّبُ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شَيْبَةَ الْحِزَامِيُّ، قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَنَّ أَبَا حَازِمٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَافِعًا مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ غَادِرٍ إِلَّا وَلَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا مُوسَى ، وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا ابْنُ فُدَيْكٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا مُوسَى ، وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا ابْنُ فُدَيْكٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس سے وہ پہچانا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حازم سے عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالرحمن سے موسیٰ کے سوا کسی نے نہیں، اور موسیٰ سے ابن ابی فدیک کے سوا کسی نے نہیں؛ اس میں عبدالرحمن منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3389]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حازم سے عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالرحمن سے موسیٰ کے سوا کسی نے نہیں، اور موسیٰ سے ابن ابی فدیک کے سوا کسی نے نہیں؛ اس میں عبدالرحمن منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3389]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3188، 6177، 6178، 6966، 7111، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1735، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1129، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7342، 7343، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8683، 8684، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2756، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1581، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16728، 16730، 18913، 18914، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4738، 4933، 5183، 5288، 5478، 5558، 5813، 5908، 6022، 6076، 6161، 6201، 6390، 6558، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 754، والبزار فى «مسنده» برقم: 5698، 5699، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34091، 34092، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13864، 13865، 13978، 14061، والطبراني فى «الصغير» برقم: 333، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2643»