🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
164. باب قراءة القرآن - ذكر كيفية قسمة فاتحة الكتاب بين العبد وبين ربه
قرآن کی تلاوت کا بیان - فاتحہ الکتاب کی تقسیم کا طریقہ بندے اور اس کے رب کے درمیان بیان کرنے کا ذکر
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 776 (کل: 105 مقامات، 24 کتب)
صحیح ابن حبان: 776، 1784، 1788، 1795
صحیح بخاری: 35، 780، 781، 782، 796، 3228، 4475، 6402
صحیح مسلم: 878، 880، 881، 913، 915، 917، 918، 920، 933
سنن ابوداود: 797، 819، 821، 848، 934، 935، 936
سنن ترمذی: 312، 2953، 2953M
سنن نسائی: 910، 926، 927، 928، 929، 930، 931، 1064
سنن ابن ماجہ: 814، 838، 841، 3784
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 116
مسند اسحاق بن راہویہ: 167
سنن دارمی: 1279، 1280
مشکوۃ المصابیح: 823
مسند احمد: 7187، 7291، 7406، 7503، 7660، 7836، 7901، 9616، 9682، 9804، 9898، 9921، 9922، 9923، 9924، 9932، 10198، 10319
مسند الحمیدی: 1003، 1004، 1020
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 186، 192، 193، 194، 195
صحیح ابن خزیمہ: 489، 490، 502، Q513
مصنف ابن ابی شیبہ: 2617، 2619، 3657، 3814، 3838، 7326، 8178، 38890
سنن دارقطنی: 1189
الفتح الربانی: 1567، 1613
سنن سعید بن منصور: 168، 169
مسند امام شافعی: 212
الجامع الكامل: 1965، 11865
السنن الكبرى للبيهقي: 2365، 2366، 2367، 2368، 2369، 2927، 2928، 3952
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4326، 6349
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6454
101 تا 105
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2928
عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كُلُّ صَلَاةٍ لَا يُقْرَأُ فِيهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَهِيَ خِدَاجٌ" قَالَ: قُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ إِنِّي أَسْمَعُ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ، فَقَالَ: يَا فَارِسِيُّ، أَوْ يَا ابْنَ الْفَارِسِيِّ، اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدٍ الْإِسْفَرَايِينِيُّ، أنبأ أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، فَذَكَرَهُ وَقَدْ رُوِّينَا الْقِرَاءَةَ خَلْفَ الْإِمَامِ، عَنْ جِمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَمِنْهُمْ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ نماز جس میں سورہ فاتحہ نہ پڑھی جائے وہ ناقص ہے۔“ علاء کے والد بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اے ابوہریرہ! میں تو امام کی قرأت سن رہا ہوتا ہوں تو انہوں نے فرمایا: اے فارسی! یا فرمایا: اے فارسی کے بیٹے! اس کو اپنے دل میں پڑھ لیا کر۔
(ب) صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک بڑی جماعت جن میں امیرالمومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں سے ہمیں قرأت خلف الامام کی روایات پہنچی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2928]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الحميدي 973۔ 974»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3952
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْقَاضِي مِنْ أَصْلِهِ ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عِيسَى الْمَاسَرْجِسِيُّ ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ الْعَلَاءِ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ مِنْ أَبِي وَمِنْ أَبِي السَّائِبِ، جَمِيعًا وَكَانَا جَلِيسَيْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَا: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَهِيَ خِدَاجٌ فَهِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ" قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ إِنِّي أَكُونُ أَحْيَانًا وَرَاءَ الْإِمَامِ فَغَمَزَ ذِرَاعِي وَقَالَ: يَا فَارِسِيُّ، اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَعْنِي يَقُولُ اللهُ:" قَسَمْتُ الصَّلَاةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ فَنِصْفُهَا لِي وَنِصْفُهَا لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ يَقُولُ عَبْدِي: {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} [الفاتحة: ٢] يَقُولُ اللهُ: حَمِدَنِي عَبْدِي، فَيَقُولُ: {الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} [الفاتحة: ١] فَيَقُولُ اللهُ: أَثْنَى عَلَيَّ عَبْدِي يَقُولُ عَبْدِي: {مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ} يَقُولُ اللهُ: مَجَّدَنِي عَبْدِي، وَهَذِهِ الْآيَةُ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي يَقُولُ عَبْدِي: {إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ} [الفاتحة: ٥] فَهَذِهِ الْآيَةُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَآخَرُ السُّورَةِ لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ يَقُولُ عَبْدِي: {اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ} [الفاتحة: ٦] إِلَى آخِرِ السُّورَةِ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنِ الْعَلَاءِ عَنْهُمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے نماز پڑھی اور اس میں «أُمُّ الْقُرْآنِ» ”ام القرآن“ نہ پڑھی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے۔“ ابو سائب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: میں بعض اوقات امام کے پیچھے ہوتا ہوں تو انہوں نے میرے بازو کو پکڑ کر فرمایا: اے فارسی! اسے اپنے دل میں پڑھ لیا کر کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کر لیا ہے، اس کا نصف میرے لیے ہے اور نصف میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جس کا اس نے سوال کیا۔ جب بندہ کہتا ہے: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [سورة الفاتحة: 2] تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی۔ جب بندہ کہتا ہے: ﴿الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ [سورة الفاتحة: 3] تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری ثنا بیان کی۔ جب بندہ کہتا ہے: ﴿مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ﴾ [سورة الفاتحة: 4] تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری عظمت بیان کی، اور یہ آیت میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے۔ جب بندہ کہتا ہے: ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾ [سورة الفاتحة: 5] اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور سورت کا آخری حصہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہی ہے جس کا اس نے سوال کیا۔ جب بندہ کہتا ہے: ﴿اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴾ [سورة الفاتحة: 6] آخر سورت تک۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3952]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 395»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4326
«قال الله تعالى: قسمت الصلاة بيني وبين عبدي نصفين ولعبدي ما سأل فإذا قال العبد: {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} قال الله: حمدني عبدي فإذا قال: {الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} قال الله: أثنى علي عبدي فإذا قال: {مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ} قال: مجدني عبدي فإذا قال: {إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ} قال: هذا بيني وبين عبدي ولعبدي ما سأل فإذا قال: {اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ. صراط صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ} قال: هذا لعبدي ولعبدي ما سأل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے نماز (سورۃ فاتحہ) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مانگا۔ پس جب بندہ کہتا ہے: ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے“ تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی۔ اور جب وہ کہتا ہے: ”نہایت مہربان، رحم فرمانے والا“ تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری ثنا کی۔ اور جب وہ کہتا ہے: ”روزِ جزا کا مالک“ تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری بڑائی بیان کی۔ اور جب وہ کہتا ہے: ”ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھی سے مدد مانگتے ہیں“ تو اللہ فرماتا ہے: یہ (آیت) میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مانگا۔ اور جب وہ کہتا ہے: ”ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت دے، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا، نہ کہ ان کا جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کا“ تو اللہ فرماتا ہے: یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مانگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4326]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م 4] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 779، الإرواء 295.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6349
«من صلى صلاة لم يقرأ فيها بأم القرآن فهي خداج فهي خداج فهي خداج غير تمام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے کوئی نماز پڑھی اور اس میں سورہ فاتحہ نہ پڑھی تو وہ ادھوری ہے، ادھوری ہے، ادھوری ہے، مکمل نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6349]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م 4] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 779.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6454
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُلُّ صَلَاةٍ لَا يُقْرَأُ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ، فَهِيَ خِدَاجٌ، فَهِيَ خِدَاجٌ، غَيْرُ تَمَامٍ، قَالُوا: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، إِذَا كُنْتُ خَلْفَ الْإِمَامِ؟ قَالَ: اقْرَأْ فِي نَفْسِكَ يَا فَارِسِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ نماز جس میں ام القرآن (سورہ فاتحہ) نہ پڑھی جائے وہ ناقص ہے، وہ ناقص ہے، وہ ناقص ہے، اور غیر مکمل ہے“، لوگوں نے دریافت کیا: اے ابوہریرہ! جب میں امام کے پیچھے (مقتدی) ہوں تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”اے فارسی! اسے اپنے جی میں (خاموشی سے) پڑھ لیا کرو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6454]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 395، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2953، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 821، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 838، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7249، 7358، 7777، 7841، 9584، 9616، 9842، 9946، وأخرجه موطأ مالك برقم: 189، وأخرجه فتح الباري برقم: 6982، 7082، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 907، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 489، 502، 513، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2283، 9411، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 776، 1795، 1784، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1087، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3022، 3053، 3796، وأخرجه شرح السنة برقم: 578، 607، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 379، 535، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6423»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں