🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ قَسْمِ الْمَغْنَمِ
مالِ غنیمت کی تقسیم کا بیان
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1757 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند امام شافعی: 1757، 1758
السنن الكبرى للبيهقي: 12978
المعجم الاوسط: 1290
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1757
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّ عُمَرَ قَالَ: مَا أَحَدٌ إِلَّا وَلَهُ فِي هَذَا الْمَالِ حَقٌّ أُعْطِيَهُ أَوْ مُنِعَهُ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ.
مالک بن اوس سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر ایک کا اس مال میں حق ہے، وہ اسے دیا گیا ہو یا اس سے روک لیا گیا ہو، سوائے تمہارے غلاموں کے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الجهاد وقسم الغنائم /حدیث: 1757]
تخریج الحدیث: «صحیح: اخرجه ابوداود، الخراج والفئ والإمارة، باب فيما يلزم الامام عن..... الخ (2950).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1758
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ عُمَرَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ: لَئِنْ عِشْتُ لَيَأْتِيَنَّ الرَّاعِي بِسَرْوِ حِمْيَرَ حَقُّهُ. أَخْرَجَ الْعَشَرَةَ الْأَحَادِيثَ، وَقَوْلَ الشَّافِعِيِّ مِنْ كِتَابِ قِسْمَةِ الْفَيْءِ.
مالک بن اوس سے عمر رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے اسی طرح مروی ہے اور (مزید) فرمایا: ”اگر میں زندہ رہا تو سیرِ حمیر کے چرواہے کے پاس بھی اس کا حق پہنچے گا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الجهاد وقسم الغنائم /حدیث: 1758]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شیخ الشافعي: اخرجه البيهقى فى المعرفة السنن والآثار، رقم: (4010).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12978
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ ⦗٥٦٥⦘ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" مَا أَحَدٌ إِلَّا وَلَهُ فِي هَذَا الْمَالِ حَقٌّ أُعْطِيَهُ أَوْ مُنِعَهُ، إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ" هَذَا هُوَ الْمَعْرُوفُ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
مالک بن اوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کوئی بھی ایسا نہیں جس کا اس مال میں حق نہ ہو، خواہ اسے دیا جائے یا اس سے روک لیا جائے، سوائے غلاموں کے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہی (روایت) معروف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12978]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الشافعي الام 15614»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1290
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ النَّصْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ: وَاللهِ مَا أَنَا بِأَوْلَى مِنْ هَذَا الْمَالِ مِنْ أَحَدٍ مِنْكُمْ، وَلَكِنْ عَلَى مَنَازِلِنَا مِنْ كِتَابِ اللهِ، وَقَسْمِ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا وَلَهُ مِنْ هَذَا الْمَالِ سَهْمٌ مَعْلُومٌ، أُعْطِيَهُ أَوْ مُنِعَهُ إِلَّا عَبْدٌ مَمْلُوكٌ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدٍ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا مُحَمَّدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ I " .
مالک بن اوس بن حدثان نصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی قسم! میں اس مال کا تم میں سے کسی بھی شخص سے زیادہ حق دار نہیں ہوں، بلکہ (ہمارا استحقاق) کتاب اللہ میں مذکور ہمارے مراتب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم کے مطابق ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! مسلمانوں میں سے ہر ایک کے لیے اس مال میں ایک معلوم حصہ ہے، خواہ وہ اسے عطا کر دیا جائے یا اس سے روک لیا جائے، سوائے مملوک غلام کے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زید رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ہشام رحمہ اللہ نے، اور ہشام رحمہ اللہ سے صرف محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے؛ اس کے ساتھ محمد بن مسلمہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1290]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13101، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20040، 20039، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33649»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں