الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ أَخْذِ الْجِزْيَةِ مِنَ الْمَجُوسِ
مجوسیوں سے جزیہ لینے کا بیان
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1775 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند امام شافعی: 1775
السنن الكبرى للبيهقي: 18650
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2063
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4655
حدیث نمبر: 1775
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ سَعِيدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، قَالَ: قَالَ فَرْوَةُ بْنُ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيُّ: عَلَامَ تُؤْخَذُ الْجِزْيَةُ مِنَ الْمَجُوسِ، وَلَيْسُوا بِأَهْلِ كِتَابٍ، فَقَامَ إِلَيْهِ الْمُسْتَوْرِدُ، فَأَخَذَ بِلَبَّتِهِ، فَقَالَ: يَا عَدُوَّ اللَّهِ، تَطْعَنُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعَلِيٍّ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، يَعْنِي: عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، وَقَدْ أَخَذُوا مِنْهُمُ الْجِزْيَةَ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَى الْقَصْرِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: اتَّئِدَا، فَجَلَسَا فِي ظِلِّ الْقَصْرِ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْمَجُوسِ، كَانَ لَهُمْ عِلْمٌ يَعْلَمُونَهُ، وَكِتَابٌ يَدْرُسُونَهُ، وَإِنَّ مَلِكَهُمْ سَكِرَ، فَوَقَعَ عَلَى ابْنَتِهِ أَوْ أُخْتِهِ، فَاطَّلَعَ عَلَيْهِ بَعْضُ أَهْلِ مَمْلَكَتِهِ، فَلَمَّا صَحَا جَاءُوا يُقِيمُونَ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَامْتَنَعَ مِنْهُمْ فَدَعَا أَهْلَ مَمْلَكَتِهِ، فَقَالَ: تَعْلَمُونَ دِينًا خَيْرًا مِنْ دِينِ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، قَدْ كَانَ آدَمُ يُنْكِحُ بَنِيهِ مِنْ بَنَاتِهِ فَأَنَا عَلَى دِينِ آدَمَ، مَا يَرْغَبُ بِكُمْ عَنْ دِينِهِ، فَتَابَعُوهُ وَقَاتَلُوا الَّذِينَ خَالَفُوهُمْ، حَتَّى قَتَلُوهُمْ فَأَصْبَحُوا وَقَدْ أُسْرِيَ عَلَى كِتَابِهِمْ، فَرُفِعَ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ وَذَهَبَ الْعِلْمُ الَّذِي فِي صُدُورِهِمْ وَهُمْ أَهْلُ كِتَابٍ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا الْجِزْيَةَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْجِزْيَةِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
نصر بن عاصم نے بیان کیا کہ فروہ بن نوفل اشجعی نے کہا: ”مجوسیوں سے جزیہ کیوں لیا جاتا ہے، وہ اہل کتاب نہیں ہیں۔“ (یہ سن کر) ان کی طرف مستورد کھڑے ہوئے اور انہیں گریبان سے پکڑ کر کہا: ”اے اللہ کے دشمن! تو ابوبکر، عمر اور امیر المومنین (یعنی علی رضی اللہ عنہم) پر طعن کرتا ہے، جبکہ انہوں نے ان (مجوسیوں) سے جزیہ لیا ہے۔“ پھر انہیں قصر (خلافت) کی طرف لے گئے، تو علی رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”تم دونوں نرمی برتو۔“ تو وہ دونوں محل کے سائے میں بیٹھ گئے۔ پھر علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ مجوسیوں کے بارے میں جاننے والا ہوں۔ ان (مجوسیوں) کے پاس علم تھا جسے وہ جانتے تھے، اور ایک کتاب تھی جسے وہ پڑھتے تھے۔ (ہوا یوں) کہ ان کا بادشاہ نشے میں دھت ہو گیا تو اس نے اپنی بیٹی یا اپنی بہن سے زنا کر لیا، اس بات کا پتا اس کی بادشاہت کے کچھ (سرکردہ) افراد کو لگا۔ جب وہ بیدار ہوا اور لوگ اس پر حد نافذ کرنے کے لیے آئے تو اس نے ان کو روکا اور اپنی مملکت کے سرکردہ افراد کو بلا کر کہا: کیا تم آدم علیہ السلام کے دین سے بہتر کوئی دین جانتے ہو؟ آدم علیہ السلام تو اپنے بیٹوں کا اپنی بیٹیوں سے نکاح کر دیتے تھے، اور میں (بھی تو) آدم علیہ السلام کے دین پر ہوں، تم ان کے دین سے کیوں دور ہو؟ پھر ان لوگوں نے اس کی اتباع کی اور اپنے مخالفین کے ساتھ قتال کیا یہاں تک کہ ان کو قتل کر دیا۔ پھر جب صبح ہوئی تو ان کی کتاب راتوں رات لے جائی جا چکی تھی، چنانچہ وہ ان کے درمیان سے اٹھا لی گئی، اور ان کے سینوں سے علم ختم ہو گیا، اور وہ اہل کتاب (میں سے) ہیں۔ اور ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نے جزیہ لیا ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الأسر والفداء وضرب الجزية وأخذها /حدیث: 1775]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعیف لضعف ابي سعد سعيد بن المرزبان، وهو ايضًا مدلس وقد عنعن: اخرجه البيهقي: 9/ 189، 188 - وفى المعرفة السنن والآثار له (5515) - وعبدالرزاق (10029) وابو يعلى (301).»
حدیث نمبر: 18650
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ سَعِيدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، قَالَ: قَالَ فَرْوَةُ بْنُ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيُّ: عَلَامَ تُؤْخَذُ الْجِزْيَةُ مِنَ الْمَجُوسِ وَلَيْسُوا بِأَهْلِ كِتَابٍ؟ فَقَامَ إِلَيْهِ الْمُسْتَوْرِدُ فَأَخَذَ يُلَبِّبُهُ فَقَالَ: يَا عَدُوَّ اللهِ تَطْعَنُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا وَعَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَقَدْ أَخَذُوا مِنْهُمُ الْجِزْيَةَ؟ فَذَهَبَ بِهِ إِلَى الْقَصْرِ فَخَرَجَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَيْهِمَا وَقَالَ: الْبَدَا، فَجَلَسَا فِي ظِلِّ الْقَصْرِ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْمَجُوسِ، كَانَ لَهُمْ عِلْمٌ يَعْلَمُونَهُ، وَكِتَابٌ يَدْرُسُونَهُ، وَإِنَّ مَلِكَهُمْ سَكِرَ فَوَقَعَ عَلَى ابْنَتِهِ أَوْ أُخْتِهِ، فَاطَّلَعَ عَلَيْهِ بَعْضُ أَهْلِ مَمْلَكَتِهِ، فَلَمَّا صَحَا جَاءُوا يُقِيمُونَ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَامْتَنَعَ مِنْهُمْ، فَدَعَا أَهْلَ مَمْلَكَتِهِ، فَلَمَّا أَتَوْهُ قَالَ: تَعْلَمُونَ دِينًا خَيْرًا مِنْ دِينِ ⦗٣١٨⦘ آدَمَ وَقَدْ كَانَ يُنْكِحُ بَنِيهِ مِنْ بَنَاتِهِ، وَأَنَا عَلَى دِينِ آدَمَ، مَا يَرْغَبُ بِكُمْ عَنْ دِينِهِ؟ قَالَ: فَبَايَعُوهُ وَقَاتَلُوا الَّذِينَ خَالَفُوهُمْ حَتَّى قَتَلُوهُمْ، فَأَصْبَحُوا وَقَدْ أَسْرَى عَلَى كِتَابِهِمْ فَرُفِعَ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ، وَذَهَبَ الْعِلْمُ الَّذِي فِي صُدُورِهِمْ، فَهُمْ أَهْلُ كِتَابٍ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا مِنْهُمُ الْجِزْيَةَ..
فروہ بن نوفل اشجعی نے کہا: آپ مجوس سے جزیہ کیوں لیں گے حالانکہ وہ اہل کتاب نہیں؟ تو مستورد نے کہا: اے اللہ کے دشمن! آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر تنقید کرتے ہیں کہ انہوں نے ان سے جزیہ وصول کیا۔ جب وہ شاہی محل میں گئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ دونوں محل کے سائے میں بیٹھ گئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں مجوس کے متعلق جانتا ہوں کہ وہ علم سکھاتے تھے اور کتاب پڑھاتے تھے۔ ان کے بادشاہ نے حالتِ نشہ میں اپنی بیٹی یا بہن سے زنا کر لیا، جس کا علم بعض لوگوں کو ہو گیا تو وہ حد کے نفاذ کے لیے آئے۔ انہوں نے ان کو روک دیا۔ پھر اس نے اپنے لوگوں کو بلا کر کہا کہ کیا آدم کے دین سے بہتر بھی کوئی دین ہے، جس میں وہ اپنے بیٹوں کا نکاح اپنی بیٹیوں سے کر دیتے تھے، میں آدم کے دین پر ہوں۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے اس کی بیعت کی اور اپنے مخالفین سے لڑائی کی یہاں تک کہ انہیں قتل کر دیا، پھر جب صبح ہوئی تو ان کی کتاب راتوں رات ان کے درمیان سے اٹھا لی گئی تھی اور ان کے سینوں کا علم ختم کر دیا گیا تھا، پس وہ اہل کتاب ہیں۔ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جزیہ وصول کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18650]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 2063
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنِي أَبُو سَعْدٍ - هُوَ الْبَقَّالُ - عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، قَالَ: قَالَ فَرْوَةُ بْنُ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيُّ: عَلَامَ تُؤْخَذُ الْجِزْيَةُ مِنَ الْمَجُوسِ وَلَيْسُوا أَهْلَ كِتَابٍ؟ فَقَامَ إِلَيْهِ الْمُسْتَوْرِدُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَخَذَ بِتَلْبِيبَتِهِ فَقَالَ: يَا عَدُوَّ اللهِ، أَتَطْعَنُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا؟ وَذَهَبَ بِهِ إِلَى الْقَصْرِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمَا عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: الْبَدَاءَ - قَالَ سُفْيَانُ : يَقُولُ: اجْلِسَا - فَجَلَسَا فِي ظِلِّ الْقَصْرِ، فَأَخْبَرَهُ بِقَوْلِهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْمَجُوسِ، كَانَ لَهُمْ عِلْمٌ يُعَلِّمُونَهُ وَكِتَابٌ يَدْرُسُونَهُ، وَإِنَّ مَلِكَهُمْ سَكِرَ يَوْمًا فَوَقَعَ عَلَى بِنْتِهِ أَوْ أُخْتِهِ، فَاطَّلَعَ عَلَيْهِ بَعْضُ أَهْلِ مَمْلَكَتِهِ، فَلَمَّا صَحَا جَاؤُوا يُقِيمُونَ عَلَيْهِ الْحَدَّ فَامْتَنَعَ مِنْهُمْ وَدَعَا أَهْلَ مَمْلَكَتِهِ، فَقَالَ: أَتَعْلَمُونَ دِينًا خَيْرًا مِنْ دِينِ آدَمَ؟ وَقَدْ كَانَ يُنْكِحُ بَنِيهِ بَنَاتِهِ، وَأَنَا عَلَى دِينِ آدَمَ فَمَا يَرْغَبُ بِكُمْ عَنْ دِينِهِ؟ فَبَايَعُوهُ وَقَاتَلُوا الَّذِينَ خَالَفُوهُمْ حَتَّى قُتِلُوا، فَأَصْبَحُوا وَقَدْ أُسْرِيَ عَلَى كِتَابِهِمْ، فَرُفِعَ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ، وَذَهَبَ الْعِلْمُ الَّذِي فِي صُدُورِهِمْ، فَهُمْ أَهْلُ كِتَابٍ وَقَدْ أَخَذَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا مِنْهُمُ الْجِزْيَةَ.
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ ، فَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا.
كذا في طبعة دار العاصمة، والصواب: (عبيد الله)
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ ، فَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا.
كذا في طبعة دار العاصمة، والصواب: (عبيد الله)
سیدنا فروہ بن نوفل اشجعی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ اعتراض کیا کہ ”مجوسیوں سے جزیہ کس بنیاد پر لیا جاتا ہے جبکہ وہ اہل کتاب نہیں ہیں؟“ یہ سن کر سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ ان کی طرف بڑھے اور ان کا گریبان پکڑ کر فرمایا: ”اے اللہ کے دشمن! کیا تو سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے فیصلے پر طعن کرتا ہے؟“ پھر وہ انہیں شاہی محل کی طرف لے گئے جہاں سیدنا علی رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے اور فرمایا: ” «الْبَدَاءَ» “ (امام سفیان فرماتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے: تم دونوں بیٹھ جاؤ)، چنانچہ وہ دونوں محل کے سائے میں بیٹھ گئے۔ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ان کی گفتگو سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں لوگوں میں مجوسیوں کے متعلق سب سے زیادہ علم رکھتا ہوں؛ ان کے پاس ایک علم تھا جو وہ سیکھتے تھے اور ایک کتاب تھی جس کا وہ درس دیا کرتے تھے، پھر ان کا بادشاہ ایک روز نشے کی حالت میں اپنی بیٹی یا بہن کے ساتھ بدفعلی کر بیٹھا، جب اسے ہوش آیا اور اس کی سلطنت کے کچھ لوگ اس پر شرعی حد قائم کرنے آئے تو اس نے ان کا مقابلہ کیا اور اپنی قوم کو جمع کر کے کہا: کیا تم حضرت آدم علیہ السلام کے دین سے بہتر کوئی دین جانتے ہو؟ وہ بھی تو اپنے بیٹوں کا نکاح اپنی بیٹیوں سے کر دیتے تھے، اور میں بھی اسی دینِ آدم پر قائم ہوں، تو پھر تمہیں اس دین سے کیا اعتراض ہے؟ چنانچہ لوگوں نے اس کی بیعت کر لی اور اپنے مخالفین سے اس وقت تک جنگ کی جب تک انہیں قتل نہ کر دیا، پھر ایک رات ان کی کتاب غائب کر دی گئی، اسے ان کے درمیان سے اٹھا لیا گیا اور ان کے سینوں میں محفوظ علم بھی مٹ گیا؛ پس وہ اصل میں اہل کتاب ہی ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے جزیہ وصول کیا ہے۔“ امام ابو یعلیٰ نے یہ روایت حضرت سفیان سے، انہوں نے ابوسعید سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 2063]
تخریج الحدیث: «قال الزيلعى: سعيد بن المرزبان مجروح قال يحيى القطان لا أستحل أروي عنه وقال ابن معين ليس بشيء ولا يكتب حديثه وقال الفلاس متروك الحديث وقال أبو أسامة كان ثقة وقال أبو زرعة هو مدلس (نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 3، ص 449)»
«قال ابن عبد البر: فيه ضعف يدور على أبي سعد البقال واسمه سعيد بن المرزبان وليس بقوي عندهم وقد سئل عنه أبو زرعة الرازي عنه فقال صدوق مدلس وقال مرة لين الحديث فيه ضعف قيل هو صدوق قال نعم كان لا يكذب (الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار، ج 9، ص 295)»
«قال ابن حجر: إسناد حسن (تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 393)»
«أخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3700»
«قال ابن عبد البر: فيه ضعف يدور على أبي سعد البقال واسمه سعيد بن المرزبان وليس بقوي عندهم وقد سئل عنه أبو زرعة الرازي عنه فقال صدوق مدلس وقال مرة لين الحديث فيه ضعف قيل هو صدوق قال نعم كان لا يكذب (الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار، ج 9، ص 295)»
«قال ابن حجر: إسناد حسن (تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 393)»
«أخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3700»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4655
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي أَبُو سَعْدٍ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: قَالَ فَرْوَةُ بْنُ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيُّ : " عَلَامَ تُؤْخَذُ الصَّدَقَةُ مِنَ الْمَجُوسِ، وَلَيْسُوا بِأَهْلِ الْكِتَابِ؟ فَقَامَ إِلَيْهِ الْمُسْتَوْرِدُ فَأَخَذَ بِلَبَّتِهِ وَقَالَ: يَا عَدَّوَ اللَّهِ، أَتَطْعَنُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعَلَى الْمُسْلِمِينَ - يَعْنِي عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - فَذَهَبَ بِهِ إِلَى الْقَصْرِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمَا عَلِيٌّ، فَقَالَ: أَلْبِدَا - قَالَ سُفْيَانُ: يَقُولُ: اجْلِسَا - فَجَلَسَا فِي ظِلِّ الْقَصْرِ، فَأَخْبَرَهُ بِقَوْلِهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْمَجُوسِ، كَانَ لَهُمْ عِلْمٌ يُعَلِّمُونَهُ، وَكِتَابٌ يَدْرُسُونَهُ، وَإِنَّ مَلِكَهُمْ سَكِرَ يَوْمًا فَوَقَعَ عَلَى ابْنَتِهِ - أَوْ أُخْتِهِ - فَاطَّلَعَ عَلَيْهِ بَعْضُ أَهْلِ مَمْلَكَتِهِ، فَلَمَّا صَحَا جَاءُوا يُقِيمُونَ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَامْتَنَعَ مِنْهُمْ، وَدَعَا أَهْلَ مَمْلَكَتِهِ فَقَالَ: أَتَعْلَمُونَ دِينًا خَيْرًا مِنْ دِينِ آدَمَ، وَقَدْ كَانَ يُنْكِحُ بَنِيهِ بَنَاتِهِ، وَأَنَا عَلَى دِينِ آدَمَ، فَمَا يَرْغَبُ بِكُمْ عَنْ دِينِهِ؟ فَبَايَعُوهُ وَقَاتَلُوا الَّذِينَ خَالَفُوهُمْ حَتَّى قُتِلُوا، فَأَصْبَحُوا وَقَدْ أُسْرِيَ عَلَى كِتَابِهِمْ، فَرُفِعَ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ، وَذَهَبَ الْعِلْمُ الَّذِي فِي صُدُورِهِمْ، فَهُمْ أَهْلُ الْكِتَابِ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ مِنْهُمُ الْجِزْيَةَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا (عَبْدُ اللَّهِ) ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: " كَانَتِ الْمَجُوسُ أَهْلَ كِتَابٍ يَقْرَؤُونَهُ، وَعِلْمٍ يَدْرُسُونَهُ، فَزَنَى إِمَامُهُمْ فَأَرَادُوا أَنْ يُقِيمُوا الْحَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمْ: أَلَيْسَ آدَمُ كَانَ يُزَوِّجُ مِنْ بَنِيهِ بَنَاتِهِ؟ فَلَمْ يُقِيمُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ؛ فَرُفِعَ الْكِتَابُ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَجُوسِ الْجِزْيَةَ وَأَبُو بَكْرٍ وَأَنَا ".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَبَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أَبَنَا الشَّافِعِيُّ، أَبَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ سَعِيدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ... فَذَكَرَهُ بِتَمَامِهِ.
قَالَ الْحَاكِمُ : سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ الْعَاصِمِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ يَقُولُ: وَهِمَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ، رَوَاهُ عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ فَقَالَ : عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، وَنَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ هُوَ اللَّيْثِيُّ، وَإِنَّمَا هُوَ عِيسَى بْنُ عَاصِمٍ الْأَسْدِيُّ كُوفِيٌّ.
قَالَ ابْنُ خُزَيْمَةَ: وَالْغَلَطُ فِيهِ مِنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ لَا مِنَ الشَّافِعِيِّ، فَقَدْ رَوَاهُ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ غَيْرُ الشَّافِعِيِّ، فَقَالَ: نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ .
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: عَنِ الْحَاكِمِ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا (عَبْدُ اللَّهِ) ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: " كَانَتِ الْمَجُوسُ أَهْلَ كِتَابٍ يَقْرَؤُونَهُ، وَعِلْمٍ يَدْرُسُونَهُ، فَزَنَى إِمَامُهُمْ فَأَرَادُوا أَنْ يُقِيمُوا الْحَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمْ: أَلَيْسَ آدَمُ كَانَ يُزَوِّجُ مِنْ بَنِيهِ بَنَاتِهِ؟ فَلَمْ يُقِيمُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ؛ فَرُفِعَ الْكِتَابُ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَجُوسِ الْجِزْيَةَ وَأَبُو بَكْرٍ وَأَنَا ".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَبَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أَبَنَا الشَّافِعِيُّ، أَبَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ سَعِيدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ... فَذَكَرَهُ بِتَمَامِهِ.
قَالَ الْحَاكِمُ : سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ الْعَاصِمِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ يَقُولُ: وَهِمَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ، رَوَاهُ عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ فَقَالَ : عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، وَنَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ هُوَ اللَّيْثِيُّ، وَإِنَّمَا هُوَ عِيسَى بْنُ عَاصِمٍ الْأَسْدِيُّ كُوفِيٌّ.
قَالَ ابْنُ خُزَيْمَةَ: وَالْغَلَطُ فِيهِ مِنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ لَا مِنَ الشَّافِعِيِّ، فَقَدْ رَوَاهُ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ غَيْرُ الشَّافِعِيِّ، فَقَالَ: نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ .
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: عَنِ الْحَاكِمِ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فروہ بن نوفل اشجعی نے اعتراضاً سوال کیا کہ ”مجوسیوں سے جزیہ کس بنیاد پر لیا جاتا ہے جبکہ وہ اہل کتاب نہیں ہیں؟“ تو مستورد ان کی طرف بڑھے اور انہیں گریبان سے پکڑ کر فرمایا: ”اے اللہ کے دشمن! کیا تم سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور مسلمانوں (یعنی سیدنا علی) پر طعن کرتے ہو؟“ پھر وہ انہیں محل کی طرف لے گئے جہاں سیدنا علی رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں مجوسیوں کے معاملے کو لوگوں میں سب سے زیادہ جاننے والا ہوں، ان کے پاس ایک علم تھا جسے وہ سکھاتے تھے اور ایک کتاب تھی جس کا وہ درس دیتے تھے، پھر ایک روز ان کے بادشاہ نے نشے کی حالت میں اپنی بیٹی — یا بہن — کے ساتھ بدکاری کر لی، جب اسے ہوش آیا اور لوگوں نے اس پر حد قائم کرنی چاہی تو اس نے مزاحمت کی اور اپنی سلطنت کے لوگوں کو جمع کر کے کہا: کیا تم سیدنا آدم علیہ السلام کے دین سے بہتر کوئی دین جانتے ہو؟ وہ اپنے بیٹوں کا نکاح اپنی بیٹیوں سے کر دیا کرتے تھے، اور میں بھی آدم کے دین پر ہوں، پس تمہیں ان کے دین سے کیا بیزاری ہے؟ چنانچہ لوگوں نے اس کی بیعت کر لی اور اپنے مخالفین سے قتال کیا یہاں تک کہ وہ قتل ہو گئے، پھر ایک رات ان کی کتاب اٹھا لی گئی اور ان کے سینوں سے وہ علم بھی جاتا رہا، پس وہ اصل میں اہل کتاب ہی تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے جزیہ وصول کیا ہے۔“ امام ابویعلی موصلی کی روایت میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ ”مجوسی اہل کتاب تھے، وہ کتاب پڑھتے اور اس کا درس دیتے تھے، پھر ان کے امام نے بدکاری کی اور جب حد کا ارادہ کیا گیا تو اس نے سیدنا آدم علیہ السلام کی مثال دے کر حد رکوا دی، جس کے نتیجے میں ان سے کتاب اٹھا لی گئی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور میں نے ان سے جزیہ لیا ہے۔“ امام حاکم نے امام ابن خزیمہ کا قول نقل کیا ہے کہ اس سند میں ابن عیینہ کو وہم ہوا ہے جنہوں نے نصر بن عاصم لیثی کا ذکر کیا ہے، حالانکہ وہ عیسیٰ بن عاصم اسدی کوفی ہیں، اور یہ غلطی ابن عیینہ کی جانب سے ہے نہ کہ امام شافعی کی، کیونکہ دیگر رواۃ نے بھی ابن عیینہ سے نصر بن عاصم ہی نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجزية/حدیث: 4655]
تخریج الحدیث: «هذا الإسناد، رواه عن أبي سعد البقال فقال: عن نصر بن عاصم، ونصر بن عاصم هو الليثي، وإنما هو عيسى بن عاصم الأسدي كوفي»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9797، 9798»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9797، 9798»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أبي سعد البقال، مع وهم ابن عيينة في تسمية شيخه (نصر بن عاصم، والصواب عيسى بن عاصم)