🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ تَسْبِيحِ الرُّكُوعِ
رکوع کی تسبیح کا بیان
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 227 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند امام شافعی: 227
المعجم الکبیر للطبرانی: 16565
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 227
حَدَّثَنَا الْأَصَمُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْبُوَيْطِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ، قَالَ الرَّبِيعُ: أَحْسَبُهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَكَعَ قَالَ:"اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَأَنْتَ رَبِّي، خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَمُخِّي وَعِظَامِي وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمِي للَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"  .
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو پڑھتے: ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا، اور تجھ پر ایمان لایا، اور تیری اطاعت قبول کی اور تو ہی میرا رب ہے، عاجزی اختیار کی تیرے لیے میرے کان، میری آنکھوں، میرے دماغ، میری ہڈیوں اور میرے جسم (نے) جسے میرے قدموں نے اٹھایا ہوا ہے، اللہ کے لیے جو رب العالمین ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 227]
تخریج الحدیث: «أخرجہ مسلم، الصلوة، باب صلاة النبي ﷺ ودعائه باللیل: (771)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16565
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ قَالَا: ثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا أَبُو حَيْوَةَ شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، وَأَنْتَ رَبِّي، سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ، وَإِذَا رَكَعَ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، أَنْتَ رَبِّي، خَشَعَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَدَمِي وَمُخِّي وَعَظْمِي وَعَصَبِي لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَيَقُولُ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سجدے میں فرماتے: ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے سجدہ کیا، تجھ پر ایمان لایا، تیرے لیے فرمانبردار ہوا، اور تو میرا رب ہے، میرا چہرہ اس ذات کے لیے سجدہ ریز ہوا جس نے اسے پیدا کیا، اسے شکل دی، اور اس کے کان اور آنکھ کھولے، بہت بابرکت ہے اللہ، سب سے بہتر پیدا کرنے والا۔“ اور جب رکوع کرتے تو فرماتے: ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا، تجھ پر ایمان لایا، تیرے لیے فرمانبردار ہوا، اور تجھ پر بھروسا کیا، تو میرا رب ہے، میرا کان، میری آنکھ، میرا خون، میرا دماغ، میری ہڈی اور میرا پٹھا سب اللہ رب العالمین کے لیے عاجزی سے جھک گئے ہیں۔“ پھر رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو فرماتے: ”سمع اللہ لمن حمدہ، اے ہمارے رب! تیری ہی تعریف ہے، آسمانوں اور زمین کو بھرنے والی، اور اس کے بعد جو کچھ تو چاہے اسے بھرنے والی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16565]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 232، حدیث 516»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں