🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ الْمُحْرِمِ لَا يَنْكِحُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ
حالتِ احرام میں نہ خود نکاح کرنے، نہ کسی کا نکاح کرانے اور نہ ہی منگنی کا پیغام دینے کا بیان
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 870 (کل: 50 مقامات، 22 کتب)
مسند امام شافعی: 870، 868
صحیح مسلم: 3446، 3449
سنن ابوداود: 1841
سنن نسائی: 2845، 2847، 3277، 3278
سنن ابن ماجہ: 1966
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 462، 604
بلوغ المرام: 598، 845
مشکوۃ المصابیح: 2681
مسند احمد: 462، 496، 5010، 6135، 6411
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 771، 773
صحیح ابن خزیمہ: 2649
المنتقى ابن الجارود: 444، 694
مصنف ابن ابی شیبہ: 13421
سنن دارقطنی: 2640، 2641، 3651
الفتح الربانی: 4280
صحیح ابن حبان: 4123، 4126، 4139
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 469
الجامع الكامل: 4847، 6485، 6486
السنن الكبرى للبيهقي: 9151، 9152، 9154، 14198، 14200، 14215
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7412، 7413
المعجم الکبیر للطبرانی: 13223، 13488
المعجم الاوسط: 385، 510، 7385
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4126
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ أَرَادَ أَنْ يَنْكِحَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، فَقَالَ أَبَانُ: إِنَّ عُثْمَانَ حَدَّثَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يُنْكِحُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ نَفْسِهِ، وَسَمِعَهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ.
عمر بن عبید اللہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے احرام کے دوران نکاح کرنے کا ارادہ کیا، انہوں نے ابان بن عثمان کو پیغام بھجوایا تو ابان نے کہا: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”احرام والا شخص نکاح نہیں کر سکتا، وہ نکاح کا پیغام نہیں بھیج سکتا اور کسی کا نکاح نہیں کروا سکتا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت ایوب بن موسیٰ نے نبیہ بن وہب کے حوالے سے بذاتِ خود سنی ہے اور ایوب سختیانی نے یہ روایت نافع کے حوالے سے، نبیہ بن وہب سے سنی ہے، تو اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4126]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1409، الجارود فى "المنتقى"، 489، 752، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2649، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4123، 4124، 4125، 4126، 4127، 4128، 4139، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1841، والترمذي فى (جامعه) برقم: 840، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1966، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9243، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 408، والحميدي فى (مسنده) برقم: 33» «رقم طبعة با وزير 4114»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4139
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ وَهُمَا مُحْرِمَانِ: قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أَنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ، وَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يُنْكِحُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَانِ خَبَرَانِ فِي نِكَاحِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ تَضَادَا فِي الظَّاهِرِ، وَعَوَّلَ أَئِمَّتُنَا فِي الْفَصْلِ فِيهِمَا بِأَنْ قَالُوا: إِنَّ خَبَرَ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَهُمْ كَذَلِكَ، قَالَهُ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَخَبَرُ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ يُوَافِقُ خَبَرَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ فِي النَّهْيِ عَنْ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَإِنْكَاحِهِ، وَهُوَ أَوْلَى بِالْقَبُولِ لِتَأْيِيدِ خَبَرِ عُثْمَانَ إِيَّاهُ، وَالَّذِي عِنْدِي أَنَّ الْخَبَرَ إِذَا صَحَّ عَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، غَيْرُ جَائِزٍ تَرْكُ اسْتِعْمَالِهِ، إِلا أَنْ تَدُلَّ السُّنَّةُ عَلَى إِبَاحَةِ تَرَكِهِ، فَإِنْ جَازَ لِقَائِلٍ أَنْ، يَقُولُ: وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَمَيْمُونَةُ خَالَتُهُ فِي الْخَبَرِ الَّذِي ذكرنَاهُ، جَازَ لِقَائِلٍ آخَرَ أَنْ، يَقُولَ: وَهِمَ يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ فِي خَبَرِهِ لأَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَحْفَظُ وَأَعْلَمُ وَأَفْقَهُ مِنْ مِائَتَيْنِ مِثْلِ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ، وَمَعْنَى خَبَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدِي حَيْثُ، قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، يُرِيدُ بِهِ وَهُوَ دَاخِلَ الْحَرَمِ، لا أَنَّهُ كَانَ مُحْرِمًا، كَمَا يُقَالُ لِلرَّجُلِ إِذَا دَخَلَ الظُّلْمَةَ: أَظْلَمَ، وَأَنْجَدَ: إِذَا دَخَلَ نَجْدًا، وَأَتْهَمَ إِذَا دَخَلَ تِهَامَةَ، وَإِذَا دَخَلَ الْحَرَمَ: أَحْرَمَ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ بِنَفْسِهِ مُحْرِمًا، وَذَلِكَ أَنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَزَمَ عَلَى الْخُرُوجِ إِلَى مَكَّةَ فِي عَمْرَةِ الْقَضَاءِ، فَلَمَّا عَزَمَ عَلَى ذَلِكَ بَعَثَ مِنَ الْمَدِينَةِ أَبَا رَافِعٍ، وَرَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى مَكَّةَ لِيَخْطُبَا مَيْمُونَةَ لَهُ، ثُمَّ خَرَجَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَحْرَمَ، فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ طَافَ، وَسَعَى، وَحَلَّ مِنْ عُمْرَتِهِ، وَتَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلالٌ بَعْدَمَا فَرَغَ مِنْ عُمْرَتِهِ، وَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَلاثًا، ثُمَّ سَأَلَهُ أَهْلُ مَكَّةَ الْخُرُوجَ مِنْهَا، فَخَرَجَ مِنْهَا، فَلَمَّا بَلَغَ سَرِفَ بَنَى بِهَا بِسَرِفَ وَهُمَا حَلالانِ، فَحَكَى ابْنُ عَبَّاسٍ نَفْسَ الْعَقْدِ الَّذِي كَانَ بِمَكَّةَ، وَهُوَ دَاخِلَ الْحَرَمِ بِلَفْظِ الْحَرَامِ، وَحَكَى يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ الْقِصَّةَ عَلَى وَجْهِهَا، وَأَخْبَرَ أَبُو رَافِعٍ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَزَوَّجَهَا وَهُمَا حَلالانِ، وَكَانَ الرَّسُولُ بَيْنَهُمَا، وَكَذَلِكَ حَكَتْ مَيْمُونَةُ عَنْ نَفْسِهَا، فَدَلَّتْكَ هَذِهِ الأَشْيَاءُ مَعَ زَجْرِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَإِنْكَاحِهِ عَلَى صِحَّةِ مَا أَصَّلْنَا ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ أَخْبَارَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَتَضَادُ وَتَتَهَاتَرُ حَيْثُ عَوَّلَ عَلَى الرَّأْيِ الْمَنْحُوسِ، وَالْقِيَاسِ الْمَعْكُوسِ.
نبیہ بن وہب بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبیداللہ نے ابان بن عثمان کو پیغام بھجوایا، ابان ان دنوں امیرِ حج تھے اور یہ دونوں حضرات حالتِ احرام میں تھے (پیغام یہ تھا) کہ میں طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر کی صاحبزادی کے ساتھ کروانے لگا ہوں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس موقع پر شریک ہوں، تو ابان نے اس کا انکار کیا اور یہ بات بیان کی کہ میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”احرام والا شخص خود نکاح نہیں کر سکتا، نکاح کا پیغام نہیں بھیج سکتا اور کسی دوسرے کا نکاح نہیں کروا سکتا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ دونوں روایات جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے میں ہیں، یہ بظاہر ایک دوسرے کے متضاد ہیں، ہمارے ائمہ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں اس بات پر اعتماد کیا ہے، وہ یہ کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی یہ روایت کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حالتِ احرام میں تھے، (ان کا) وہم ہے، یہ بات سعید بن مسیب نے بیان کی ہے۔ یزید بن اصم کی نقل کردہ روایت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کے موافق ہے جو احرام والے شخص کے نکاح کرنے اور اس کے نکاح کروانے کی ممانعت کے بارے میں ہے، اور وہ قبول کرنے کے زیادہ لائق ہے کیونکہ اس کی تائید میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت موجود ہے۔ میرے نزدیک (اصول یہ ہے) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مستند طور پر کوئی روایت ثابت ہو جائے تو اب یہ بات جائز نہیں ہو گی کہ اس پر عمل کو ترک کیا جائے ماسوائے اس صورت کے کہ سنت اس کے ترک کے مباح ہونے پر دلالت کرے۔ اگر کسی کہنے والے کے لیے یہ بات کہنا جائز ہو تو وہ یہ کہہ دے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو اس روایت کو نقل کرنے میں وہم ہوا ہے جسے ہم نے ذکر کیا ہے، حالانکہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ ہیں، تو کسی دوسرے شخص کے لیے یہ کہنا بھی جائز ہو گا کہ اس روایت کو نقل کرنے میں یزید بن اصم نامی راوی کو وہم ہوا ہو گا، کیونکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یزید بن اصم جیسے دو سو افراد سے زیادہ بڑے حافظِ حدیث، زیادہ بڑے عالم اور زیادہ بڑے فقیہ ہیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میرے نزدیک سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ روایت کا مفہوم یہ ہے، انہوں نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ اس وقت شادی کی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ احرام میں تھے، اس کے ذریعے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی مراد یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حرم کی حدود میں تھے، اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے، یہ بالکل اسی طرح ہو گا جیسے کوئی شخص تاریکی میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ تاریک ہو گیا، یا جب کوئی شخص نجد میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ نجدی ہو گیا، یا جب کوئی شخص حرم میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ احرام والا ہو گیا حالانکہ اس شخص نے اس وقت احرام نہ باندھا ہوا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضاء کے موقع پر مکہ کی طرف روانہ ہونے کا ارادہ کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا پختہ ارادہ کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ سے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ اور انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مکہ کی طرف بھیجا تاکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھ لیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کیا، سعی کی اور عمرہ کر کے احرام کھول دیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی جب کہ آپ حالتِ احرام میں نہیں تھے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن مکہ میں قیام کیا، پھر اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لے جائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لے گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”سرف“ کے مقام پر پہنچے تو وہاں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا حالتِ احرام کے بغیر تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عقدِ نکاح کا تذکرہ کیا ہے، یہ مکہ میں ہوا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حرم کی حدود میں شامل تھے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کے لیے یہ لفظ استعمال کیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حرمت والی حالت میں تھے۔ جبکہ یزید بن اصم نے اس واقعے کو اصل شکل میں نقل کر دیا، سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے یہ روایت بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، اس وقت سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں حالتِ احرام کے بغیر تھے اور وہ ان دونوں کے درمیان پیغام رسانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اور اسی طرح کی بات سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ذات کے بارے میں نقل کی ہے، تو یہ تمام چیزیں اور ان کے ہمراہ احرام والے شخص سے نکاح کرنے یا کسی کا نکاح کروانے کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت (یہ سب مل کے) تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف کریں گے کہ ہم نے جو اصول بیان کیا ہے وہ درست ہے اور یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہے جو اس بات کا قائل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول روایات میں تضاد اور اختلاف پایا جاتا ہے اور وہ شخص منحوس رائے اور الٹے قیاس کی پیروی کرتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4139]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1409، الجارود فى "المنتقى"، 489، 752، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2649، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4123، 4124، 4125، 4126، 4127، 4128، 4139، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1841، والترمذي فى (جامعه) برقم: 840، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1966، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9243، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 408، والحميدي فى (مسنده) برقم: 33» «رقم طبعة با وزير 4127»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر (4111). تنبيه!! رقم (4111) = (4123) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 868
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ لِيَحْضُرَ ذَلِكَ وَهُمَا مُحْرِمَانِ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانٌ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ"  .
نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ عمر بن عبید اللہ نے طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے کرنے کا ارادہ کیا تو ابان بن عثمان کی طرف شریک ہونے کا پیغام بھیجا، اور وہ دونوں (جن کی شادی ہونی تھی) حالتِ احرام میں تھے۔ ابان نے شریک ہونے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ محرم نکاح کرے، نہ کروائے اور نہ ہی منگنی کرے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 868]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، النکاح باب تحريم النكاح المحرم، وكراهة خطبته (1409).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 469
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , عَنْ نَبِيهِ بْنِ وَهْبٍ، أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ لِيَحْضُرَ ذَلِكَ وَهُوَ أَمِيرُ الْحَاجِّ وَهُمَا مُحْرِمَانِ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلا يُنْكِحُ". قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَبِحَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلا يُنْكِحُ" نَأْخُذُ وَهُوَ مُتَّصِلٌ ثَبْتُ الإِسْنَادِ وَنِكَاحُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ بَعْدَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُرْسُهُ بِهَا فِي عُمْرَةِ الْقَضِيَّةِ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَعَهُ فِي سَفْرَتَيْهِ مَعًا وَمُقَامِهِ، وَعُثْمَانُ رَسُولُهُ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ وَبِسَبَبِهِ نَزَلَتْ بَيْعَةُ الرِّضْوَانِ، وَإِنَّ حَدِيثَهُ عِنْدَنَا فِي هَذَا ثَابِتٌ لِمَا وَصَفْتُ مِنْ مُشَاهَدَتِهِ فَإِنْ قَالَ قَائِلٌ: قَدْ يَعْرِفُ أَهْلُ الْمَرْأَةِ مِنْ نِكَاحِهَا وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا حُضُورًا بِالْعِنَايَةِ أَكْثَرَ مِمَّا يَعْرِفُ الْحَاضِرُ الَّذِي لا عِنَايَةَ لَهُ بِهَا كَعِنَايَتِهِمْ وَقَدْ رَوَى عَتِيقُهَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَهَا غَيْرَ مُحْرِمٍ وَرَوَى ابْنُ أُخْتِهَا يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَهَا غَيْرَ مُحْرِمٍ وَمَعَهُمَا مَا هُوَ أثْبَتُ مِنْهُمَا مِمَّا وَصَفْتُ لَكَ مِنْ رِوَايَةِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
عمر بن عبید اللہ رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے طلحہ بن عمر رحمہ اللہ کی شادی شیبہ بن جبیر رحمہ اللہ کی بیٹی سے کرنے کا ارادہ کیا دونوں حالت احرام میں تھے تو عمر رحمہ اللہ نے ابان بن عثمان رحمہ اللہ امیر الحج کو دعوت نامہ ارسال کیا تو انہوں نے عمر رحمہ اللہ کے اس ارادے پر توبیخ کرتے ہوئے فرمایا: میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محرم نہ حالت احرام میں خود شادی کرے نہ دوسرے کی شادی کروائے۔“ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں حدیث عثمان رضی اللہ عنہ متصل السند ہے کہ محرم نہ حالت احرام میں شادی کرے اور نہ کروائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا میمونہ رضی اللہ عنہا سے حدیبیہ کے بعد نکاح کرنا اور شادی عمرۃ قضاء میں کرنا ہے کیونکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ان سفروں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے انہی کو سفیر بنا کر مکہ بھیجا اور بیعت الرضوان کا واقعہ پیش آیا، تو عثمان رضی اللہ عنہ کا (محرم کے نکاح کی حدیث بیان کرنا) اُن کا مشاہدہ بھی ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا۔ اگر معترض کہے کہ عورت کا رشتہ دار (یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما) واقعہ کو زیادہ جانتے ہیں کہ حالت احرام میں نکاح ہوا یا بغیر احرام کے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے اپنے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نکاح احرام کھولنے کے بعد ہوا اور میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے یزید بن اصم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احرام میں نہیں تھے اگر اس کے ساتھ حدیث عثمان رضی اللہ عنہ کو سامنے رکھا جائے تو معاملہ واضح ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 469]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، النکاح، باب تحریم نکاح المحرم، رقم: 1409.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4847
4847. عن نبيه بن وهب ـ أخي بني عبد الدار ـ: أَنَّ عمر بن عبيد الله أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ـ وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الحاجِّ ـ: وَهُمَا مُحْرِمَانِ إِنِّي قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أُنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ وَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ وَقَال: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهصلى الله عليه وسلم: لا يَنْكِحِ المحرِمُ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الحج (70) عن نافع، عن نُبيه بن وهب، به، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6485
6485- عن نبيه بن وهب – أخي بني عبد الدار -:أن عـمر بن عـبيد الله أرسل إلى أبان بن عثمان – وأبان يومئذ أمير الحاج -: وهما محرمان إني قد أردت أن أنكح طلحةَ بنَ عمر بنت شيبة بن جبير وأردت أن تحضر، فأنكر ذلك عليه أبان وقال: سمعت عثمان بن عفان يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يَنكح المحرم، ولا يُنكح، ولا يخطب.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الحج (70) عن نافع، عن نبيه بن وهب، به، فذكره. وروا مسلم في النكاح (1409) من طريق مالك، به.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6486
6486- عن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يَنكح المحرمُ ولا يخطبُ، ولا يُخطَب عليه، ولا يبع أحدُكم على بيع أخيه، ولا يخطبْ على خِطْبة أخيه حتى يأذن له.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطبراني في الأوسط (514) عن أحمد بن القاسم، ثنا محمد بن يوسف الغَضِيضي، قال: حدثنا عبد الله بن وهب، عن عمر بن محمد، عن نافع، عن ابن عمر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9151
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي آخَرِينَ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ ⦗١٠٤⦘ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ نَبِيهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِى بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللهِ أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ لِيَحْضُرَهُ ذَلِكَ وَهُمَا مُحْرِمَانِ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْكِحِ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحْ وَلَا يَخْطُبْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى عَنْ مَالِكٍ.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم آدمی نہ نکاح کرے اور نہ ہی کسی کا نکاح پڑھائے اور نہ منگنی کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9151]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1409۔ ابوداود 1841»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9152
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، بِنَيْسَابُورَ وَأَبُو الْقَاسِمِ طَلْحَةُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الصَّقْرِ بِبَغْدَادَ قَالَا: ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجْزِيُّ الْعَدْلُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّسَائِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَطَرٍ، وَيَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نَبِيهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَنْكِحِ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحْ وَلَا يَخْطُبْ" قَالَ: وَقَالَ نَافِعٌ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ ذَلِكَ.
ایضاً۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9152]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انطر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9154
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ الْبَزَّازُ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْبَيِّعِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عُثْمَانَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَنْكِحِ الْمُحْرِمُ وَلَا يَخْطُبْ".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ نکاح کرے اور نہ منگنی کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9154]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں