الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ : فَضْلِ الأَنْصَارِ
باب: انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 164 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 164
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2791
حدیث نمبر: 164
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمُهَيْمِنِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْأَنْصَارُ شِعَارٌ، وَالنَّاسُ دِثَارٌ، وَلَوْ أَنَّ النَّاسَ اسْتَقْبَلُوا وَادِيًا، أَوْ شِعْبًا، وَاسْتَقْبَلَتِ الْأَنْصَارُ وَادِيًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَءًا مِنَ الْأَنْصَارِ".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار «شعار» ہیں ۱؎، اور لوگ «دثار» ہیں ۲؎، اگر لوگ کسی وادی یا گھاٹی میں جائیں اور انصار کسی دوسری وادی میں جائیں تو میں انصار کی وادی میں جاؤں گا، اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا“۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 164]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار بدن سے متصل لباس (کی طرح) ہیں اور دوسرے لوگ چادر (کی طرح) ہیں۔ اگر لوگ ایک وادی یا گھاٹی اختیار کریں، اور انصار دوسری وادی کی طرف چلیں، تو میں انصار کی وادی میں چلوں گا۔ اور اگر ہجرت نہ ہوتی، تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا۔“ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 164]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4801، ومصباح الزجاجة: 62) (صحیح) (اس کی سند میں عبد المہیمن بن عباس ضعیف ہیں، لیکن دوسرے طرق وشواہد سے یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحة: 1768)»
وضاحت: ۱؎: «شعار» : بدن سے متصل کپڑا، یعنی میرے قریب تر اور نصرت دین میں خاص الخاص ہیں۔ ۲؎: «دثار» : اوپر پہنا جانے والا کپڑا یعنی ان کے مقابلہ میں دور، نیز اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہجرت اللہ تعالیٰ کے نزدیک معظم اور قابل قدر عمل ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2791
«الأنصار شعار والناس دثار ولو أن الناس استقبلوا واديا أو شعبا واستقبلت الأنصار واديا لسلكت وادي الأنصار ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”انصار جسم سے لگے ہوئے اندرونی کپڑے (شعار) کی طرح ہیں اور باقی لوگ بیرونی کپڑے (دثار) کی طرح ہیں، اور اگر تمام لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی کی طرف چلیں اور انصار کسی دوسری وادی کا رخ کریں تو میں انصار کی وادی کے راستے پر چلوں گا، اور اگر ہجرت (کی فضیلت) نہ ہوتی تو میں بھی انصار کا ہی ایک فرد ہوتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2791]
”انصار جسم سے لگے ہوئے اندرونی کپڑے (شعار) کی طرح ہیں اور باقی لوگ بیرونی کپڑے (دثار) کی طرح ہیں، اور اگر تمام لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی کی طرف چلیں اور انصار کسی دوسری وادی کا رخ کریں تو میں انصار کی وادی کے راستے پر چلوں گا، اور اگر ہجرت (کی فضیلت) نہ ہوتی تو میں بھی انصار کا ہی ایک فرد ہوتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2791]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن سهل بن سعد. الصحيحة 1768: حم، ق – عبد الله بن زيد بن عاصم، حم –أنس، وأبي هريرة، وأبي قتادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح