🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي الْمُزَارَعَةِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ
باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار پر بٹائی کی رخصت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2464 (کل: 19 مقامات، 10 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2464، 2456، 2457، 2462
صحیح بخاری: 2342
صحیح مسلم: 3957، 3960، 3961
مسند احمد: 2541، 2862
اللؤلؤ والمرجان: 998
الفتح الربانی: 6124
السنن الكبرى للبيهقي: 11735
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5050
المعجم الکبیر للطبرانی: 10834، 10835، 10836، 10839
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2895
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 998
998 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَنْهَ عَنْهُ (أَيِ الْمُخَابَرَةِ) وَلكِنْ قَالَ: أَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهِ خَرْجًا مَعْلُومًا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے (یعنی کرایہ پر دینے سے) نہیں روکا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف یہ فرمایا تھا کہ: ”اگر کوئی شخص اپنے بھائی کو (اپنی زمین) مفت دے دے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ اس کا محصول لے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البيوع/حدیث: 998]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 41 كتاب المزارعة: 10 باب حدثنا علي بن عبد الله»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6124
عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَأَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا كَذَا وَكَذَا لِشَيْءٍ مَعْلُومٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ الْحَقْلُ بِلِسَانِ الْأَنْصَارِ الْمُحَاقَلَةُ
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:اگر کوئی آدمی اپنے بھائی کو عطیہ کے طور پر زمین دے دے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ اس کے عوض کوئی متعین چیز لے۔ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ حقل ہے اور انصار کی زبان میں اس کو محاقلہ کہتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب المساقاة والمزارعة وكراء الأرض/حدیث: 6124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1550، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2862 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2862»
وضاحت: فوائد: … اگلے باب کی پہلی حدیث میں اسی متن کو مرفوع بیان کیا گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1550
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11735
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ لَمَّا سَمِعَ إِكْثَارَ النَّاسِ فِي كِرَاءِ الْأَرْضِ، قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا مَنَحَهَا أَخَاهُ"، وَلَمْ يَنْهَ عَنْ كِرَائِهَا رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ عَنِ اللَّيْثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے جب اکثر لوگوں سے زمین کرایہ پر دینے کے بارے میں سنا تو کہا: «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! اپنے بھائی کو دے دو“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کرایہ سے منع نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المزارعة/حدیث: 11735]
تخریج الحدیث: «بخاري و مسلم»

الحكم على الحديث:
بخاري و مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5050
«لأن يمنح الرجل أخاه أرضه خير له من أن يأخذ عليها خراجا معلوما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی کا اپنے بھائی کو اپنی زمین بلا معاوضہ دے دینا اس کے لیے اس پر مقررہ لگان لینے سے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5050]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د ن هـ] عن ابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10834
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَأَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ أَرْضَهُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ أَجْرًا مَعْلُومًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا اپنے بھائی کو اپنی زمین عطیہ کے طور پر دے دینا اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر مقررہ اجرت لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10834]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 13، حدیث 10880»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10835
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا ابْنُ عَائِشَةَ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمْ يَنْهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: لَأَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا أَجْرًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کرائے پر دینے سے منع نہیں فرمایا، بلکہ فرمایا: ”تم میں سے کسی کا اپنے بھائی کو زمین عطیہ کے طور پر دینا اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر اجرت لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10835]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 13، حدیث 10881»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10836
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَأَنْ يَمْنَحَ الرَّجُلُ أَخَاهُ أَرْضَهُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا خَرْجًا مَعْلُومًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا اپنے بھائی کو اپنی زمین عطیہ کے طور پر دینا اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر مقررہ کرایہ لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10836]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 13، حدیث 10882»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10839
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، ثَنَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَأَنْ يُزْرِعَ الرَّجُلُ أَخَاهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا خَرَاجًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا اپنے بھائی کو زمین کاشت کے لیے دے دینا اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر کرایہ لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10839]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 14، حدیث 10885»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2895
وَعَنْ طَاوُسٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَأَنْ (يُعِيرَ) أَحَدُكُمْ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا كَذَا وَكَذَا، لِشَيْءٍ مَعْلُومٍ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کا اپنے بھائی کو اپنی زمین عاریتاً (مفت استعمال کے لیے) دے دینا اس کے لیے اس بات سے بہتر ہے کہ وہ اس پر کوئی متعین چیز (بطورِ کرایہ) وصول کرے۔“ اس حدیث کو امام محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العارية/حدیث: 2895]
تخریج الحدیث: «رواه محمد بن يحيى بن أبي عمر بسند رجاله ثقات»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1385، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3873، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2456، 2457، 2462، 2464، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2088، وأخرجه فتح الباري برقم: 1، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 11403، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14466، 14467، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10879، 10880، 10881، 10882، 10883، 10885، 11781»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں