الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ : السَّعْيِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ
باب: صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2986 (کل: 22 مقامات، 12 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2986
سنن ترمذی: 2965
مسند الحمیدی: 221
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 829
صحیح ابن خزیمہ: 2769
مصنف ابن ابی شیبہ: 14787
المعجم الاوسط: 5052
21 تا 22
حدیث نمبر: 9358
أَخْبَرَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِمْلَاءً، أنبأ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ أَبُو مُعَاوِيَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، قَالَ إِسْحَاقُ: أنبأ، وَقَالَ، هَنَّادٌ: ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي لَأَظُنُّ أَنَّ رَجُلًا لَوْ تَرَكَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ لَمْ يَضُرَّهُ، قَالَتْ:" وَلِمَ؟" قُلْتُ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: {إنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا} [البقرة: ١٥٨] قَالَتْ:" يَا ابْنَ أُخْتِي لَوْ كَانَتْ كَمَا تَقُولُ لَكَانَ، فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَطَّوَّفَ بِهِمَا، مَا أَتَمَّ اللهُ حَجَّ امْرِئٍ وَلَا عُمْرَتَهُ لَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَتَدْرِي فِيمَا كَانَ ذَلِكَ؟ كَانَتِ الْأَنْصَارُ يُهِلُّونَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ لِصَنَمٍ عَلَى شَاطِئِ الْبَحْرِ ثُمَّ يَجِيئُونَ فَيَطُوفُونَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَيَحْلِقُونَ، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ كَرِهُوا أَنْ يَطُوفُوا بَيْنَهُمَا؛ لِلَّذِي كَانُوا يَصْنَعُونَ بَيْنَهُمَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {إنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ} [البقرة: ١٥٨] فَعَادَ النَّاسُ فَطَافُوا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى كَذَا قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ أَنَّ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي الَّذِينَ كَانُوا يَطُوفُونَ بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَرَوَاهُ أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ نَحْوَ رِوَايَةِ مَالِكٍ فِي أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيمَنْ لَا يَطُوفُ بَيْنَهُمَا، وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ كِلَاهُمَا صَحِيحًا فَقَدْ:.
سیدنا عروہ بن زبیر بن عوام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ میں سمجھتا ہوں، اگر کوئی آدمی صفا و مروہ کا طواف چھوڑ دے تو اس کو کوئی نقصان نہ ہوگا، انہوں نے پوچھا: کیوں؟ میں نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَائِرِ اللَّهِ ۖ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا﴾ [سورة البقرة: 158] تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بھانجے! اگر ایسی بات ہوتی جو تو کہتا ہے تو ہونا چاہیے تھا کہ ”ان کا طواف نہ کرنے میں حرج نہیں ہے“ اس شخص کا حج و عمرہ مکمل نہیں جس نے صفا و مروہ کا طواف نہ کیا۔ کیا تجھے علم ہے یہ کس بارے میں نازل ہوئی؟ انصار سمندر کے کنارے ایک بت کے لیے تلبیہ کہتے تھے، پھر وہ آتے اور صفا و مروہ کا طواف کرتے اور سر منڈواتے، تو جب اسلام آیا تو انہوں نے اس وجہ سے جو وہ جاہلیت میں کیا کرتے تھے ان دونوں کے درمیان طواف کرنا ناپسند کیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر دی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ﴾ [سورة البقرة: 158] (الخ) تو لوگ آئے اور انہوں نے طواف کیا۔
(ب) ابو معاویہ ہشام سے روایت کرتے ہیں کہ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی جو جاہلیت میں صفا و مروہ کے درمیان طواف کرتے تھے۔
(ج) امام مالک رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی جو ان دونوں کے درمیان طواف نہیں کرتے تھے، احتمال ہے کہ دونوں قول درست ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9358]
(ب) ابو معاویہ ہشام سے روایت کرتے ہیں کہ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی جو جاہلیت میں صفا و مروہ کے درمیان طواف کرتے تھے۔
(ج) امام مالک رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی جو ان دونوں کے درمیان طواف نہیں کرتے تھے، احتمال ہے کہ دونوں قول درست ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9358]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5052
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : لَا أَرَى عَلَيَّ جُنَاحٌ أَنْ لَا أَطَّوَّفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، قَالَتْ: لِمَ؟ قُلْتُ: لِأَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا قَالَتْ: I " لَيْسَ كَذَلِكَ، لَوْ كَانَ كَمَا تَقُولُ كَانَ: لَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَطَّوَّفَ بِهِمَا، وَمَا بَرَّ حَجُّ مَنْ لَمْ يَطَّوَّفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَإِنَّمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ، أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا أَهَلُّوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ لِمَنَاةَ لَمْ يَحِلَّ لَهُمْ أَنْ يَطَّوَّفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَأَنْزَلَ اللهُ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا فَالطَّوَافُ بِهِمَا مِنْ شَعَائِرِ اللهِ I ".
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں صفا اور مروہ کے درمیان طواف (سعی) نہ کروں تو مجھ پر کوئی گناہ نہیں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیوں؟“ میں نے کہا: ”اس لیے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان سنا ہے: ﴿فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا﴾ (پس جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے تو اس پر ان دونوں کے درمیان طواف کرنے میں کوئی گناہ نہیں)۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”بات ایسی نہیں ہے۔ اگر معاملہ اسی طرح ہوتا جیسے تم کہہ رہے ہو تو الفاظ یوں ہوتے: ”ان دونوں کے درمیان طواف نہ کرنے میں اس پر کوئی گناہ نہیں۔“ اور اس شخص کا حج مقبول نہیں جس نے صفا و مروہ کے درمیان سعی نہ کی۔ یہ آیت تو دراصل اس سبب سے نازل ہوئی کہ زمانۂ جاہلیت میں جب لوگ (مشلل کے مقام پر نصب بت) مناۃ کے نام کا احرام باندھتے تو ان کے لیے صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرنا جائز نہ سمجھا جاتا تھا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا﴾ (بلاشبہ صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، پس جو بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے تو اس پر ان دونوں کے درمیان طواف کرنے میں کوئی گناہ نہیں)۔ لہٰذا ان دونوں کے درمیان سعی کرنا اللہ کے شعائر میں سے ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5052]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1643، 1790، 4495، 4861، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1277، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1381 / 386، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2767، 2769، 2766، (4/406) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3839، 3840، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3087، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2968 / 2، 2967 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3946، 3947، 10942، 11484، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1901، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2965، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2986، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9453، 9452، 9454، 9455، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25752، 25935، 26545، والحميدي فى «مسنده» برقم: 221، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4730، والبزار فى «مسنده» برقم: 128 / 105، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3935، 3936، 3938، 3937، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4638»