الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ : الْعُمْرَةِ فِي رَمَضَانَ
باب: ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2991 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 2991
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ بَيَانٍ ، وَجَابِرٌ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُول اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ، تَعْدِلُ حَجَّةً".
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
حضرت وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں ایک عمرہ ایک حج کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11797، ومصباح الزجاجة: 1048)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/308، 3/353، 4/177، 186) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2992
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، جَمِيعًا عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الزَّعَافِرِيِّ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ هَرِمِ بْنِ خَنْبَشٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ، تَعْدِلُ حَجَّةً".
ہرم بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2992]
حضرت ہرم بن خنبش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں ایک عمرہ ایک حج کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2992]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11728، مصباح الزجاجة: 1049)، وقدأخرجہ: مسند احمد (4/177، 186) (صحیح)» (پہلی سند سے صحیح ہے، دوسری سند میں دادو بن یزید ضعیف راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 14475
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَوْدِيُّ ثَنَا أَبِي ثَنَا سُفْيَانُ عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً.
هَكَذَا رَوَاهُ عَمْرُو الْأَوْدِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سُفْيَانَ .
وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ حَنْبَشٍ وَهُوَ الصَّوَابُ.
هَكَذَا رَوَاهُ عَمْرُو الْأَوْدِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سُفْيَانَ .
وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ حَنْبَشٍ وَهُوَ الصَّوَابُ.
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔“ (امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عمرو اودی نے اپنے والد کے واسطے سے سفیان سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ دوسرے لوگوں نے اسے سفیان سے، انہوں نے جابر سے، انہوں نے شعبی سے اور انہوں نے سیدنا وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور یہی درست ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14475]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 156، حدیث 403»
حدیث نمبر: 18577
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، وَبَيَانَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً.
سیدنا وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18577]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 134، حدیث 357»