🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ : الأَضَاحِيُّ وَاجِبَةٌ هِيَ أَمْ لاَ
باب: قربانی واجب ہے یا نہیں؟
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3124 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3124
المعجم الاوسط: 6268
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3124
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الضَّحَايَا أَوَاجِبَةٌ هِيَ؟، قَالَ:" ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ مِنْ بَعْدِهِ، وَجَرَتْ بِهِ السُّنَّةُ"، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، حَدَّثَنَا جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا قربانی واجب ہے؟ تو جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی ہے، اور آپ کے بعد مسلمانوں نے کی ہے، اور یہ سنت جاری ہے۔ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3124]
حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کیا قربانی واجب ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمان قربانی دیتے رہے اور یہی طریقہ جاری ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3124]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7438)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الاضاحي11 (1506) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں اسماعیل بن عیاش ہیں، جن کی روایت غیر شامیوں سے ضعیف ہے، نیزملاحظہ ہو: المشکاة: 1475)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1506)
حجاج بن أرطاة ضعيف
وإسماعيل بن عياش ضعيف عن غيرالشامين
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 488

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6268
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، عَنِ الْأُضْحِيَّةِ أَوَاجِبَةٌ هِيَ؟ فَقَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللهِ، وَالْمُسْلِمُونَ بَعْدَهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I ".
محمد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے قربانی کے بارے میں سوال کیا کہ ”کیا وہ واجب ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی اور آپ کے بعد مسلمانوں نے (بھی) قربانی کی۔“
اس حدیث کو ابن عون رحمہ اللہ سے اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6268]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1506، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3124 (م)، 3124، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13991»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں