الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ : مَنْ ذَبَحَ أُضْحِيَّتَهُ بِيَدِهِ
باب: اپنے ہاتھ سے قربانی کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3155 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3155
حدیث نمبر: 3155
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْبَحُ أُضْحِيَّتَهُ بِيَدِهِ وَاضِعًا قَدَمَهُ عَلَى صِفَاحِهَا".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا آپ اپنا پاؤں اس کے پٹھے پر رکھے ہوئے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3155]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کر رہے تھے اور اپنا قدم مبارک اس کی گردن پر رکھا ہوا تھا۔“ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3155]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «أنظر حدیث رقم: (3120) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بہتر ہے کہ قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرے، عورت بھی اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کر سکتی ہے، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹیوں کو حکم دیا کہ اپنی قربانیاں اپنے ہاتھ سے ذبح کریں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 2895
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ وَيُسَمِّي وَيُكَبِّرُ، وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَذْبَحُ بِيَدِهِ وَاضِعًا قَدَمَهُ عَلَى صِفَاحِهَا"
سیدنا انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو خوبصورت چتکبرے سینگوں والے مینڈھے ذبح کرتے تھے اور «بِسْمِ اللهِ، اللهُ أَكْبَرُ» پڑھتے تھے میں نے آپ کو اپنے دست مبارک سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے اپنا قدم اس کے پہلو پر رکھا ہوا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2895]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1089، 1546، 1547، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 690، وابن الجارود فى "المنتقى"، 162، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2618، 2619، 2894، 2895، 2896، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2743، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1742، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 468، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1202، والترمذي فى (جامعه) برقم: 546، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2917، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2734، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5091»
حدیث نمبر: 2896
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: فَقُلْتُ لَهُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُضَحِّي بِمِثْلِهِ"
جناب قتاده رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا۔ امام شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا، کیا آپ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث سنی ہے؟ اُنھوں نے فرمایا کہ ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذبح کرتے تھے۔ مذکورہ بالا کی مثل روایت بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2896]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1089، 1546، 1547، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 690، وابن الجارود فى "المنتقى"، 162، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2618، 2619، 2894، 2895، 2896، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2743، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1742، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 468، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1202، والترمذي فى (جامعه) برقم: 546، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2917، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2734، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5091»