🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ : إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ فَلْيُنَاوِلْهُ مِنْهُ
باب: خادم کھانا لے کر آئے تو اس میں سے کچھ اسے بھی دینے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3289 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3289، 3290
مسند اسحاق بن راہویہ: 474
الادب المفرد: 200
صحیح الادب المفرد: 147
مسند احمد: 7514، 7805، 9307، 9558، 10125
مسند الحمیدی: 1101
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 518
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 264
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1101
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَفَى أَحَدَكُمْ خَادُمُهُ صَنْعَةَ طَعَامِهِ: وَكَفَاهُ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ، فَلْيُجْلِسْهُ، فَلْيَأْكُلْ مَعَهُ، فَإِنْ أَبَى، فَلْيَأَخُذْ لُقْمَةً فَلْيَرَوِّغْهَا , ثُمَّ لِيُعْطِهَا إِيَّاهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کسی شخص کا خادم اس کے لیے کھانا تیار کرے، تو اس خادم نے اس کی تپش اور دھوئیں کو برداشت کیا ہوتا ہے اس لیے اس شخص کو چاہئے کہ اس خادم کو اپنے ساتھ بٹھا کر اسے کھلائے اگر وہ ایسا نہیں کرتا، تو اسے ایک لقمہ لے کر اسے سالن میں ڈال کر پھر اس خادم کو دینا چاہئے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2557، 5460، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1663، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3846، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1853، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2117، 2118، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3289، 3290، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15881، 15882، 15883، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7456، 7630، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6320»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 518
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَفَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ طَعَامَهُ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ فَلْيُجْلِسْهُ فَلْيَأْكُلْ مَعَهُ، فَإِنْ أَبَى فَلْيَأْخُذْ لُقْمَةً فَلْيُرَوِّغْهَا ثُمَّ لِيُطْعِمْهُ إِيَّاهَا"، وَرُبَّمَا قَالَ:" أَوْ لِيُرَوِّغْ"، وَلَمْ يَذْكُرْ إِيَّاهُ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا خادم تمہارے کھانے کی گرمی اور دھواں برداشت کرے تو اسے ساتھ بیٹھا کر کھلاؤ اگر انکار کرے تو ایک لقمہ لے کر اسے سالن میں تر کرے پھر اسے وہ کھلا دے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب إطعام الخادم مما يأكل منه مالكه/حدیث: 518]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الأطعمة، باب الأكل مع الخادم، رقم: 5460، صحیح مسلم، الایمان، باب اطعام المملوك مما يأكل ...... الخ، رقم: 1663»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 264
"إذا أتى أحدكم خادمه بطعامه قد كفاه علاجه ودخانه,
فليجلسه معه فإن لم يجلسه معه فليناوله أكله أو أكلتين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم کھانا لائے، حالانکہ وہ اس کے پکانے کی مشقت اور دھویں کی تکلیف برداشت کر چکا ہوتا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ اسے اپنے ساتھ بٹھا لے، اور اگر وہ اسے اپنے ساتھ نہ بٹھا سکے تو اسے اس میں سے ایک یا دو لقمے ضرور دے دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 264]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ت هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1285: حم,»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں