🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ : أَكْلِ الْبَلَحِ بِالتَّمْرِ
باب: کچی کھجور کو خشک کھجور کے ساتھ ملا کر کھانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3330 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3330
المستدرک علی الصحیحین: 7315
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4399
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3330
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ الْمَدَنِيُّ , حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُوا الْبَلَحَ بِالتَّمْرِ , كُلُوا الْخَلَقَ بِالْجَدِيدِ , فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَغْضَب , وَيَقُولُ: بَقِيَ ابْنُ آدَمَ حَتَّى أَكَلَ الْخَلَقَ بِالْجَدِيدِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچی کھجور اور خشک کھجور کو ملا کر کھاؤ، اور پرانی کو نئی کے ساتھ ملا کر کھاؤ، اس لیے کہ شیطان کو غصہ آتا ہے اور کہتا ہے: آدم کا بیٹا زندہ ہے یہاں تک کہ اس نے پرانی اور نئی دونوں چیزیں کھا لیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3330]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تازہ پکی ہوئی کھجور خشک کھجور کے ساتھ ملا کر کھایا کرو۔ پرانے (پھل) کو نئے کے ساتھ ملا کر کھاؤ۔ (اس سے) شیطان کو غصہ آتا ہے اور وہ کہتا ہے: آدم کا بیٹا جیتا رہا حتی کہ اس نے نئی چیز کے ساتھ پرانی چیز بھی کھائی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3330]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17334، ومصباح الزجاجة: 1148) (موضوع)» ‏‏‏‏ (یحییٰ بن محمد بن قیس کی احادیث ٹھیک ہیں، صرف چار احادیث صحیح نہیں ہیں، ایک یہ حدیث بھی ان موضوع احادیث میں سے ہے، اس حدیث کو ابن جوزی نے موضوعات میں شامل کیا ہے، نیز ملاحظہ: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 231)
قال الشيخ الألباني: موضوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد فيه أبو زكير يحيي بن محمد بن قيس وھو ضعيف ‘‘ وھو: ضعيف يعتبر به (التحرير: 7639)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 496

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7315
حدَّثَناه أبو زكريا يحيى بن محمد العنبري، حدثنا أبو عبد الله محمد التَّيمي، وأبو الربيع سليمان بن داود العَتَكي ونصر بن علي الجَهْضمي، قالوا: حدثنا أبو زُكَير يحيى بن محمد بن قيس، قال: سمعتُ هشام بن عُرْوة يَذكُر عن أبيه، عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ:"كلُوا البلحَ بالتمر، فإنَّ الشيطانَ إذا أكله ابن آدم غضبَ، وقال: بقيَ ابن آدمَ حتى أكلَ الجديدَ بالخَلَقِ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7138 - حديث منكر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کچی کھجوروں کو پکی (خشک) کھجوروں کے ساتھ ملا کر کھایا کرو، کیونکہ جب ابن آدم اسے کھاتا ہے تو شیطان غصے میں آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ ابن آدم (اتنی لمبی عمر تک) باقی رہا کہ اب وہ نئے کو پرانے کے ساتھ ملا کر کھانے لگا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7315]
تخریج الحدیث: «منكر كما قال النسائي، وقال ابن حبان: لا أصل له من حديث النبي ﷺ، وذكره ابن الجوزي في "الموضوعات"، وآفته أبو زكير يحيى بن محمد بن قيس، فهو ضعيف، وعدُّوا هذا الحديث من منكراته.» [ترقيم الرساله 7315] [ترقيم الشركة 7234] [ترقيم العلميه 7138]

الحكم على الحديث:
منكر كما قال النسائي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4399
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَرُزِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُكَيْرٍ الْمَدَنِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ يَذْكُرُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كُلُوا الْبَلَحَ بِالتَّمْرِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا أَكَلَ ابْنُ آدَمَ غَضِبَ، يَقُولُ: بَقِيَ ابْنُ آدَمَ حَتَّى أَكَلَ الْخَلَقَ بِالْجَدِيدِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم کچی کھجور کو پختہ کھجور کے ساتھ ملا کر کھایا کرو، کیونکہ جب ابنِ آدم انہیں (اس طرح ملا کر) کھاتا ہے تو شیطان غصے میں آ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ابنِ آدم (اتنی طویل عمر پا گیا کہ) وہ زندہ رہا یہاں تک کہ اس نے پرانی چیز کو نئی چیز کے ساتھ ملا کر کھا لیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4399]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: حديث منكر .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3330، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6976، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4382»

الحكم على الحديث:
حديث منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں